02/06/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے زائرین کے لیے اہم ہدایات براےعمرہ 1448
تمام عمرہ آپریٹرز، ٹریول ایجنٹس اور معتمرین کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے:
1. خواتین کی ویزا تصویر
خواتین کی ویزا تصویر میں حجاب کا ہونا ضروری ہے۔
2. نسک اور /کیوار کارڈ
سعودی عرب آمد سے قبل ہر معتمر کو نسک (Nusuk) اور متعلقہ کیوآر کارڈ جاری کرنا ضروری ہوگا۔
اس معیار پر عملدرآمد کے 40 فیصد نمبر مختص ہیں۔
3. عمرہ پرمٹ اور روضۂ جنت پرمٹ
عمرہ اور روضۂ رسول ﷺ (ریاض الجنۃ) کے پرمٹس کا حصول ضروری ہے۔
یہ پرمٹس نسک ایپ موباہل کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے۔
4. گروپ لیڈر کی موجودگی
گروپ کے ساتھ منظور شدہ گروپ لیڈر کا موجود ہونا لازمی ہے۔
اس معیار کے 10 فیصد نمبر مقرر ہیں۔
5. اضافی شہروں کی زیارات
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ کسی تیسرے شہر کی زیارت پروگرام میں شامل کرنے پر 10 فیصد نمبر ملیں گے۔
6. ڈیٹا کی درستگی
ویزا لاجسٹک/سسٹم میں درج کیے جانے والے معتمرین کے پروگرام اور دیگر معلومات کی 100 فیصد درستگی ضروری ہے۔
اس معیار کے 25 فیصد نمبر مختص ہیں۔
7. متنوع پیکیجز کی فراہمی
اسٹار، اکانومی اور دیگر مختلف کیٹیگریز کے پیکیجز فراہم کرنے پر 15 فیصد نمبر ملیں گے۔
8. بیرونی ایجنٹس کی مانیٹرنگ
تمام بیرونی ایجنٹس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔
پہلی خلاف ورزی پر سسٹم دو ہفتے کے لیے بند کیا جا سکتا ہے۔
دوسری خلاف ورزی پر سسٹم ایک ماہ کے لیے بند کیا جا سکتا ہے۔
تیسری خلاف ورزی پر پورے عمرہ سیزن کے لیے سسٹم بند کیا جا سکتا ہے۔
اہم نوٹ: ویزہ جاری کرنے اور معتمرین کو روانہ کرنے سے قبل مذکورہ تمام ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں، بصورتِ دیگر آپریٹر یا ایجنٹ کے خلاف تادیبی کارروائی اور سسٹم معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ضیوف الرحمن کی بہترین خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔