31/05/2026
شیطان کو کنکریاں مارنے کی سعادت کے بعد حج پلانر گروپ کے احباب خشوع و خضوع کے ساتھ بارگاہِ الٰہی میں دستِ دعا بلند کیے ہوئے۔ یہ وہ مبارک لمحات ہیں جب بندہ اپنے رب کے سب سے قریب محسوس کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان دعاؤں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، حج کو حجِ مبرور بنائے اور امتِ مسلمہ پر اپنی رحمتوں اور برکتوں کی بارش فرمائے۔ آمین۔