My Eagle Travel Adventures

My Eagle Travel Adventures One Life,One World,Let's Explore It...
(1)

*قدرت جس پر مہربان ہے* 💐 *حنیف ہنزاہی* 💐- حنیف ہنزاہی ایک ایسی شخصیت ہیں جنہیں پاکستان کی ٹورزم انڈسٹری سے وابستہ تقریبا...
17/08/2026

*قدرت جس پر مہربان ہے* 💐 *حنیف ہنزاہی* 💐
- حنیف ہنزاہی ایک ایسی شخصیت ہیں جنہیں پاکستان کی ٹورزم انڈسٹری سے وابستہ تقریباً ہر شخص جانتا ہے، مگر ان کی شخصیت کے کچھ ایسے خوبصورت پہلو بھی ہیں جو شاید ہر کسی کے علم میں نہیں۔
- اگر آپ ہنزہ کا سفر کر رہے ہوں اور خنجراب بارڈر کی طرف جا رہے ہوں تو راستے میں گرچہ کے مقام پر *خنجراب کیفے* آتا ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں تقریباً ہر سیاح اور گزرنے والی گاڑی ریفریشمنٹ کے لیے ضرور رکتی ہے۔
- *خنجراب کیفے* کا روایتی فوڈ مینیو، خصوصاً یاک برگر، یاک پلاؤ اور مقامی روایتی سموسے اپنی لذت اور منفرد ذائقے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ یہاں رکنا، مقامی روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہونا اور پھر ایک خوبصورت شخصیت *حنیف ہنزاہی* سے ملاقات اور سیلفی بنانا، بہت سے سیاحوں کے لیے ایک یادگار تجربہ بن چکا ہے۔
- *حنیف ہنزاہی* نے ہنزہ میں دل و جان سے محنت کی، اور اللہ تعالیٰ نے ان کی محنت، خلوص اور خدمت میں برکت عطا فرمائی۔
- یہ وہ شخصیت ہیں جو مشکل حالات میں بھی سیاحوں اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہیں۔ جب کبھی لینڈ سلائیڈنگ، شدید برفباری یا بارش کے باعث سیاح خنجراب بارڈر یا گردونواح میں پھنس جاتے ہیں تو *حنیف ہنزاہی* اپنی استطاعت کے مطابق ان کی مدد کے لیے پہنچتا ہے ۔
مشکل وقت میں ان کے لیے ہر مہمان قابلِ احترام ہوتا ہے۔ وہ اپنے مہمانوں کی تواضع، رہنمائی اور مدد کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ اسی طرح اگر شدید برفباری یا لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کوئی ٹرانسپورٹ یا گاڑی راستے میں پھنس جائے تو وہ اس کی مدد کے لیے بھی آگے بڑھتا ہے۔
- یہی بے لوث خدمت، خلوص اور انسان دوستی وہ خوبیاں ہیں جو کسی بھی شخصیت کو لوگوں کے دلوں میں خاص مقام عطا کرتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہر نیک نیت اور بے لوث خدمت کو دیکھنے والا ہے۔
آج *حنیف ہنزاہی* صرف ہنزہ کی ایک معروف شخصیت ہی نہیں بلکہ سیاحت سے وابستہ لوگوں کے لیے مہمان نوازی، خدمت اور خلوص کی ایک خوبصورت مثال بھی ہیں۔
- *ہم حنیف ہنزاہی کو زندگی کے اس نئے سفر کے آغاز پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، بے شمار دعائیں، نیک تمنائیں اور محبتیں پیش کرتے ہیں۔*
- *اللہ تعالیٰ *حنیف ہنزاہی* *کو زندگی کے ہر سفر میں کامیابی،* *خوشیاں، عزت، صحت اور بے شمار برکتیں عطا فرمائے۔*
*آمین ثم آمین* 🤲❤️

منجانب:
☆ *My Eagle Travel Adventures*
☆ *Islamabad Transport Services*
☆ *Move n Pick Hotel Naran*
☆ *Flying Eagle Enterprise Ltd*
☆ *Discover Pakistan Official*
+92 309 540 4959

14/08/2026

Address

Islamabad

Telephone

+994508569502

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when My Eagle Travel Adventures posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category