راہ ہدایت

راہ ہدایت Zindagi ke har mod par sachi aur behtareen rahnumai. Apne Imaan aur ilm ko naya rukh dein."

📖 یہاں آپ کو روزانہ کی سنتیں، مختصر احادیث، بااثر اسلامی اقوال اور قرآن پاک کے منتخب پیغامات ملیں گے۔

🤲 ہمارے ساتھ جڑیں اور اپنی آخرت سنواریں! اپنے سوالات بھیجیں اور اچھے کاموں میں حصہ لیں۔

پیج کو لازمی فولو کریں ۔ شکریہ

*شبِ براءت کی برکات اور شرعی احکام*اس مبارک رات اور آنے والے دن کے حوالے سے شرعی احکام جان لیجیے!  *شبِ براءت کی فضیلت*ش...
03/02/2026

*شبِ براءت کی برکات اور شرعی احکام*

اس مبارک رات اور آنے والے دن کے حوالے سے شرعی احکام جان لیجیے!

*شبِ براءت کی فضیلت*
شبِ براءت آج مغرب کا وقت ہوتے ہی شروع ہو جاتی ہے۔ اس رات اللہ تعالیٰ کی رحمتیں، برکتیں اور نعمتیں نازل ہوتی ہیں۔ بے شمار لوگوں کی مغفرت کر دی جاتی ہے، دعائیں قبول ہوتی ہیں، اور بہت سے افراد جہنم سے نجات پاتے ہیں۔

*کل (15 شعبان) کے روزے کا حکم*
15 شعبان کا روزہ بعض احادیث اور ایامِ بیض کی رعایت کرتے ہوئے مستحب ہے۔ اگر کوئی یہ روزہ رکھے تو بہتر و افضل ہے، اور اگر نہ رکھے یا رہ جائے تو اس پر کوئی گناہ نہیں۔

*مزید شرعی معلومات*
ہمارے معاشرے میں شبِ براءت اور 15 شعبان سے متعلق کئی غیر مستند روایات پھیلی ہوئی ہیں، جیسے کہ خاص طور پر میٹھا بنانا، آتش بازی کرنا، جماعت سے نمازیں پڑھنا، یا کسی مخصوص انداز میں نوافل ادا کرنا۔ یہ سب بدعات اور غیر ضروری رسومات میں شمار ہوتی ہیں، جن سے بچنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے۔

*خلاصہ کلام*
آج مغرب سے کل صبح تک نوافل، تلاوتِ قرآن، ذکر و اذکار، اور صدقہ و خیرات میں وقت گزاریں۔ اگر چاہیں تو کل کا روزہ رکھ سکتے ہیں، لیکن اس کے علاوہ کسی اور عمل کو لازم سمجھنا شرعی طور پر درست نہیں۔

*اگر یہ پیغام پسند آئے تو اس پر ہارٹ ری ایکٹ
دیں اور شیئر ضرور کریں۔* ❤

22/12/2025

جس نے دو جہاں سمیٹ رکھے ہیں، وہ تمہیں کیسے بکھرنے دے گا؟ ❤️

16/12/2025

جب ساتھ ہو اللہ کا تو کیسی مشکل، کیسا غم؟ جب یقین ہو اللہ پر تو کیسے شکوے، کیسے سوالات؟ ❤️

15/12/2025

اگر اونچی جگہ تعلق بنانے کا شوق ہو تو عرش پر موجود خدا سے بنا لیں۔ ❤️

13/12/2025

جو آنسو اللہ کے سامنے بہائے جاتے ہیں، ان کا بھرم وہ کبھی نہیں توڑتا۔ ❤️ 💯

09/12/2025

دُعا مانگ کر بس صبر کرو، اللہ اجر میں تمہاری دُعا قبول کرے گا۔ وہ جانتا ہے کہ تمہاری دُعاؤں میں کتنی چاہت ہے، یقین رکھو، وہ تمہیں خوب خوش کرے گا۔ ان شاء اللہ ❤️

09/12/2025

وہ کہہ چکا ہے کہ تم چاہ بھی نہیں سکتے جب تک اللہ نہ چاہے، تو مان لو کہ اُس نے ہی چاہا ہے ایسا ہو، تبھی وہ تمہیں یہاں تک لے آیا ہے۔ ❤️

09/12/2025

جب تم ٹوٹنے لگو، بکھرنے لگو، اور امیدیں ختم ہونے لگیں، تو سمجھ جانا کہ معجزہ قریب ہے، اور صبر کا اجر ملنے والا ہے۔ ❤️

09/12/2025

توکّل یہ نہیں کہ حالات آسان ہو جائیں، توکّل یہ ہے کہ دل مطمئن ہو جائے کہ اللہ ساتھ ہے۔ ❤️

09/12/2025

*اے اللہ!*
ہم آزمائشوں کے قابل نہیں ہیں، بس ہمیں اپنی رحمتوں سے نواز دے۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️

Address

Near Shezad Store
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when راہ ہدایت posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share