26/05/2026
اعمالِ یومِ عرفہ (۹ ذی الحج)
یومِ عرفہ کی فضیلت:
یومِ عرفہ وہ دن ہے جس میں خدائے تعالیٰ نے بندوں کو اپنی اطاعت و عبادت کی طرف بلایا ہے، آج کے دن ان کے لیے اپنے دسترخوان بچھایا ہے اور آج شیطان کو دھتکارا گیا اور وہ ذلیل و خوار ہوا ہے۔
روایت ہے کہ امام زین العابدینؑ نے روزِ عرفہ ایک سائل کی آواز سنی جو لوگوں سے خیرات مانگ رہا تھا۔ آپؑ نے فرمایا: افسوس ہے تجھ پر کہ آج کے دن بھی تو غیرِ خدا سے سوال کر رہا ہے، حالانکہ آج تو یہ امید ہے کہ ماؤں کے پیٹ کے بچے بھی خدا کے لطف و کرم سے مالا مال ہو کر سعید و خوش بخت ہو جائیں گے۔ (مفاتیح الجنان، روزِ عرفہ کے اعمال)
اس دن کے چند اہم اعمال:
۱۔ یومِ عرفہ کا روزہ مستحب ہے۔
۲۔ غسل کرے (زوال سے قبل ۹ ذی الحج کا غسل مستحب ہے)۔
۳۔ امام حسینؑ کی زیارت: اس زیارت کا ثواب ہزار حج، ہزار عمرہ اور ہزار جہاد جتنا بلکہ اس سے بھی زیادہ ہے۔ اس زیارت کی فضیلت میں بہت سی متواتر حدیثیں نقل ہوئی ہیں۔
۴۔ نماز: عصر کے بعد دعا عرفہ پڑھنے سے قبل زیرِ آسمان دو رکعت نماز بجا لائے اور اپنے گناہوں کا اقرار و اعتراف کرے تاکہ اسے عرفات میں حاضری کا ثواب ملے اور اس کے گناہ معاف ہوں۔
۵۔ دعائے عرفہ: اس کے بعد ائمہ طاہرینؑ کے حکم کے مطابق دعائے عرفہ پڑھے اور اعمالِ عرفہ بجا لائے۔
یومِ عرفہ کی نماز:
زوال کے وقت نمازِ ظہر و عصر کے بعد دو رکعت نماز پڑھے۔
پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ توحید اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ کافرون پڑھے، اس کے بعد چار رکعت پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد پچاس مرتبہ سورہ توحید کی قرآت کرے۔
اعمالِ عرفہ کس ملک کے مطابق انجام دیں؟
ہر ملک میں رہنے والے اپنے علاقے کے چاند کی تحقیق کے مطابق ۹ ذی الحج کی تاریخ کو اعمالِ عرفہ انجام دیں۔
Important Rituals of the Day of Arafah (9th Dhul-Hijjah)
1. Fasting: It is highly recommended (Mustahab) to fast on this day.
2. Ghusl (Spiritual Bath): Performing a Ghusl before the time of Zawāl (noon) is highly recommended.
3. Ziyarat of Imam Hussain (as): Reciting the Ziyarat of Imam Hussain (as) carries the reward of a thousand Hajj, a thousand Umrah, and a thousand Jihads, or even more. Numerous consecutive Hadiths have been narrated regarding its virtues.
4. Two-Rak’ah Prayer: After the Asr prayer and before reciting the Dua of Arafah, it is recommended to pray a two-rak’ah prayer under the open sky. One should confess and admit their sins during this prayer to receive the spiritual reward of being present at Arafat and to have their sins forgiven.
5. Dua of Arafah: Following the prayer, recite the famous Dua of Arafah and perform the remaining prescribed rituals as taught by the Holy Imams (as).
fans