
23/06/2023
اکثر لوگ سترنگی نیلی جھیل وغیرہ کو دیکھ کر چلے جاتے ہیں مگر جب ہم نے ان جھیلوں سے آگے قدم بڑھائے وہاں مناظر کچھ اور تھے اس پار کی دنیا اور تھی ۔سب خوابائی سے مناظر چھوٹی صاف پانی کی نہریں اور اس میں جھانکتا نیلا آسمان اور بادل کے ٹکڑے باری باری دیکھو اور آگے بڑھوں یہ مقام نیلی جھیل سے زیادہ دور نہیں چند منٹ کا ٹریک ہے سترنگی جھیل کے دوسے سرے پہ بنی کیمپ سائیٹ سے چھوٹی سی ٹیلا نما پہاڑی دیوار کو پار کر کے آگے بڑھیں مناظر شروع ہو جائیں گے یہ جگہ ایسی ہے یہاں بیٹھ کر سکون سے گھنٹوں گزارے جائیں۔