Sabr Hajj & Umrah Services Islamabad ' Pakistan

Sabr Hajj & Umrah Services Islamabad ' Pakistan SABR HAJJ & UMRAH SERVICES BLUE AREA KHYBER PLAZA OFFICE NO. 4-B, ISLAMABAD

09/07/2025
حج تربیتی نشست  ۔انشاءاللہ بروز اتواریہ دعوت صرف ان حجاج کے لیے ہے جنہوں نے نے اپنی بکنگ صبر حج گروپ اسلام اباد سے کرائی...
06/05/2025

حج تربیتی نشست ۔انشاءاللہ بروز اتوار
یہ دعوت صرف ان حجاج کے لیے ہے جنہوں نے نے اپنی بکنگ صبر حج گروپ اسلام اباد سے کرائی ہے

وہیل چیئر اور حج - کچھ احتیاطیں17 اپریل 2025تحریر حماد، عسکری بینک، نظر ثانی: فرخ سراج*وہیل چیئر چلانے والوں کے لئے:*• و...
17/04/2025

وہیل چیئر اور حج - کچھ احتیاطیں
17 اپریل 2025
تحریر حماد، عسکری بینک، نظر ثانی: فرخ سراج

*وہیل چیئر چلانے والوں کے لئے:*
• وہیل چیئر والے اپنی وہیل چیئر پر ٹیگ لازمی لگائیں یا مارکر سے اس کے ساٸیڈ والے حصے پہ اپنا نام، بلڈنگ نمبر یا ہوٹل کا نام، حج درخواست نمبر، وہاٹس ایپ نمبر وغیرہ لکھ دیں۔۔ چین لاک بھی لگائیں۔۔
• منٰی کے خیموں کے باہر وہیل چیئر سائیڈ پر پارک کریں اور چین لاک سے باندھ لیں تاکہ راستہ بند نہ ہو ۔۔ یا منٰی عرفات کے خیمے کے اندر والی سائیڈ پر پلر کے ساتھ وہیل چیئر کو لاک لگا کر پارک کریں تاکہ محفوظ رہے۔
• وہیل چیئر چلانے والے بہت احتیاط سے چلائیں۔۔ زیادہ جلدی کرنے کی ضرورت نہیں۔
•وہیل چیئر چلاتے وقت غیر ضروری ادھر ادھر نہ دیکھیں۔
• وہیل چلاتے ہوئے نظریں آگے ہونی چاہئیں ورنہ لاپرواہی کی صورت میں آپ کے آگے پیدل چلنے والے کو چوٹ لگ سکتی ہے۔
• آگے چلنے والے کی رفتار کو بھی جانچنا ضروری ہے کہ اگر وہ رک جائے تو اسی وقت میں آپ کی وہیل چیئر بھی رک جائے ورنہ آگے والے کو ہٹ کر سکتی ہے۔
•وہیل چیئر چلاتے ہوئے ایک ہی ڈائریکشن میں چلیں۔۔ کسی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش نہ کریں ورنہ باقی پیدل چلنے والے متاثر ہو سکتے ہیں۔
•اپنے وہیل چیئر کے فٹ میٹ پر فوم یا کوئی موٹا کپڑا لگائیں تاکہ اگلے کا نقصان نہ ہو۔
• چڑھائی اور اترائی پر خاص خیال رکھیں۔۔ اگر چڑھائی زیادہ ہو تو درمیان میں وقفہ بھی لے سکتے ہیں۔
• ڈھلوان والے راستوں یا ٹنل جو اترائی میں ہوں، وہاں وہیل چیئر ہمیشہ ریورس میں چلائیں تاکہ وہیل چیئر پر بیٹھے حاجی کو ایکدم سے گرنے کا خطرہ نہ ہو۔
• منٰی مزدلفہ عرفات میں اکثر راستے ناہموار بھی ہوتے ہیں اور درمیان میں لوہے کی گِرل بھی لگی ہوتیں ہیں، وہیل چیئر چلاتے ہوئے احتیاط کریں تاکہ وہیل خراب یا ٹوٹ نہ جائیں جس کی وجہ سے پریشانی ہو۔
• اپنے ساتھ ٹول بکس لازمی رکھیں۔ نئی وہیل چئیر کے ساتھ اس کا پانا ملتا ہے۔ خریدتے وقت اطمینان کرلیں کہ وہ موجود ہے اور استعمال سے پہلے اس سے تمام نٹ بولٹ ٹائٹ کرلیں۔ پرانی وہءل چئیر کے ساتھ اس کیلئے پانا لے لیں۔
• نئی ویل چئیر خریدتے وقت دوسری چیزیں چیک کرنے کے علاوہ اس پہ کسی کو بٹھانے کے بعد اس کو چلا کے اچھی طرح اطمینان کرلیں کہ اس کا کوئ ایک یا دونوں وہیلز جام تو نہیں۔

*دوسرے وہیل چیئر والوں سے کیسے بچیں؟*
• جو حضرات پیدل چل رہے ہوں وہ وہیل چیئر والوں سے دور رہیں۔۔
• وہیل چیئر چلانے والے کی چھوٹی سی غلطی، ادھر ادھر دیکھنے یا لاپرواہی کی وجہ سے آپ کے پیر زخمی ہو سکتے ہیں۔ یقین کریں بہت شدید چوٹ لگتی ہے۔ جو آپ کے حج کے دن میں مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔
• وہیل چیئر والوں کے سامنے سے گزر کر کراس کرنے کی کوشش نہ کریں۔ کیونکہ کسی بھی متحرک چیز کو روکنا سب سے مشکل کام ہے۔ اکثر لوگ بے دھیانی یا جلدی کے چکر میں میں وہیل چیئر کے آگے سے گزرنے کی کوشش کرتے ہیں جو مناسب نہیں ہے۔
• کوشش کریں کہ آپ کے آگے، پیچھے، دائیں یا بائیں وہیل چیئر والے نہ ہوں اور اگر ہوں تو بہت احتیاط سے اپنے آپ کو الگ کرلیں تاکہ کسی قسم کی چوٹ لگنے سے محفوظ رہیں۔

وہیل چیئر کے معاملات کی وجہ سے لوگوں کو لڑتے ہوئے دیکھا ہے ۔۔ اگر آپ کے ساتھ ایسا ہوجائے تو درگزر کیجئے گا کیونکہ کسی کا بھی قصور ہو سکتا ہے۔ میرے حساب سے وہیل چیئر چلانے والوں کو بھی اتنی ہی احتیاط کرنی چاہئے جتنی وہیل چیئر سے بچنے والوں کو۔

‼️ *انتہاٸ ضروری انتباہ ‼️*
اگر آپ کسی بھی طواف میں ہیں اور کسی دوسری وہیل چٸیر آپ سے ٹکرانے سے پیر میں سے خون نکل آیا تو وضو ٹوٹ گیا اور اسی حالت میں مزید طواف نہیں ہوسکتا۔ دوبارہ وضو کرنا پڑے گا پھر طواف وہیں سے شروع کریں جہاں سے روکا تھا۔
*طواف زیارت* میں تو خاص دھیان دیں اس لٸے کہ یہ حج کا فرض ہے اور وضو ٹوٹنے کی صورت میں اگر طواف جاری رکھا تو طواف مکمل نہیں ہوگا اور حج بھی مکمل نہیں ہوگا۔ دھیان رہے طواف زیارت نہیں ادا ہونے کی صورت میں حج نامکمل ہونے کے ساتھ ساتھ ساری زندگی ازدواجی تعلقات بھی نہیں قاٸم ہوسکتے۔
لہٰذا حجاج اس مسٸلہ کو خصوصی طور پہ طواف زیارت کے کیس میں معمولی نہ سمجھیں۔

Address

Islamabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923215246413

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sabr Hajj & Umrah Services Islamabad ' Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sabr Hajj & Umrah Services Islamabad ' Pakistan:

Share

Category