Tabeer Travel & Tours

Tabeer Travel & Tours The purpose of this page is to provide up-to-date information about HAJJ and UMRAH as well as TRAVEL and TOURS SERVICES.

🤗
10/07/2025

🤗

*حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیسے کروائیں؟* 29 جون 2025(بشکریہ: علی بھائی، حج ٹاکس)وزارت مذہبی امور کے 26 جون کے اعلان کے ...
29/06/2025

*حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیسے کروائیں؟*

29 جون 2025
(بشکریہ: علی بھائی، حج ٹاکس)

وزارت مذہبی امور کے 26 جون کے اعلان کے مطابق حج 2026 کی رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے جو کہ اب تک کے اعلان کے مطابق 9 جولائ 2025 تک جاری رہے گی۔ یاد رہے کہ حج 2026 کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ دونوں اسکیم کے حجاج کے لئے رجسٹریشن لازمی ہے۔ یہ رجسٹریشن بالکل فری ہے اور بغیر رجسٹریشن آپ حج 2026 کا درخواست فارم کسی بھی اسکیم میں جمع کرانے کے اہل نہیں ہوں گے۔

*رجسٹریشن کا طریقہ کار:*
حج 2026 کی رجسٹریشن کرانے کے دو طریقہ کار ہیں جو نیچے بیان کئے جارہے ہیں۔ آپ دونوں میں سے کسی بھی طریقہ سے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

*1-- بذریعہ نامزد بینک:*
اس طریقہ میں آپ اپنا اور تمام گروپ میمبرز کے شناختی کارڈ کی کاپی لے کر ملک کے کسی بھی نامزد بینک کے کسی بھی برانچ میں جاکر حج 2026 کی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ رجسٹریشن کروانے کے بعد بینک سے تمام گروپ میمبرز کی کمپیوٹرائزڈ رسید حاصل کریں جس میں آپ کا نام، شناختی کارڈ نمبر، فون نمبر، مکمل ایڈریس، گروپ میمبرز کی تفصیل وغیرہ درج ہوں گی۔
(نمونہ کے طور پر رسید کی تصویر متصل ہے جو آنلائن رجسٹریشن کی ہے لیکن بینک سے بھی اسی طرح کی رسید آپ کو بینک کے نام کے ساتھ ملے گی)

*2-- بذریعہ آنلائن رجسٹریشن:*
• حج 2026 کی رجسٹریشن آپ گھر بیٹھے آنلائن بھی کرواسکتے ہیں جس میں بینک جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
• نیچے دئے گئے وزارت کے آنلائن پورٹل کے لنک پر کلک کریں۔ اپنا اکائونٹ بنائیں۔ گروپ کے تمام میمبرز کی الگ الگ تفصیل درج کرنے کے بعد ہر میمبر کا الگ الگ کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن رسید پرنٹ کریں یا پی ڈی ایف فارمیٹ میں محفوظ کرلیں۔ (آنلائن رجسٹریشن رسید کا نمونہ اس پوسٹ کے ساتھ متصل ہے۔)
https://applyonline.hajjinfo.org
• آنلائن رجسٹریشن کرنے کے طریقہ کار کی رہنمائی وڈیو کا لنک بھی شیئر کیا جارہا ہے۔
https://youtu.be/JVTmAmbd0j0?si=FbrnHR3cl_wsk8fe

*نوٹ:* آنلائن رجسٹریشن کے بعد آپ کو بینک جانے کی ضرورت نہیں۔

*🚨 اہم ترین:* حج 2026 کی رجسٹریشن ۔۔ یہ پہلا مرحلہ ہے۔ جبکہ اگلا مرحلہ حج پالیسی 2026 کے اعلان کے بعد حج درخواست فارم جمع کرانے کا ہوگا جس میں آپ کو حج کے لئے ضروری دستاویزات درکار ہوں گے۔ لہٰذا تجویز کیا جاتا ہے کہ اگر پاسپورٹ نہیں بنا ہوا یا میعاد ختم ہوگئی ہو تو حج رجسٹریشن کے بعد فوری طور پر پاسپورٹ بنوائیں یا رینیو کروائیں تاکہ درخواست فارم کے مرحلہ سے پہلے پہلے تمام دستاویزات آپ کے پاس ہوں۔

Overseas Pakistanis Foundation Overseas Pakistanis Investment Convention 2019
12/06/2025

Overseas Pakistanis Foundation
Overseas Pakistanis Investment Convention 2019

10/06/2025

سکردو ائیرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کا نیا ریکارڈ ، دبئی سے PIA کے پہلے جہاز کی پہاڑوں کے درمیان خوبصورت لینڈنگ، ویڈیو دیکھیں
PIA First International Flight Landing at Skardu Airport | Discover Pakistan

AirSial’s First Flight Ever To Dubai Takes Off From Islamabad
10/06/2025

AirSial’s First Flight Ever To Dubai Takes Off From Islamabad

A new airline called Air Karachi has received its Regular Public Transport (RPT) license from the Civil Aviation Authori...
10/06/2025

A new airline called Air Karachi has received its Regular Public Transport (RPT) license from the Civil Aviation Authority. Backed by Karachi’s top business figures, the airline aims to replicate the success of Air Sial. With an initial fleet of three aircraft and a future goal of international routes, the airline represents a bold step forward as Pakistan’s national carrier PIA struggles. The airline will be led by Air Vice Marshal (R) Imran Qadir, with retired air force officials supporting the launch.

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2025ء (1447ھ) میں بنیادی تبدیلیوں کے بعد عمرہ 2025/26 (1448ھ) میں بھی بنیادی تبدیلیاں کردی ...
10/06/2025

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2025ء (1447ھ) میں بنیادی تبدیلیوں کے بعد عمرہ 2025/26 (1448ھ) میں بھی بنیادی تبدیلیاں کردی ہیں، جنکا مقصد معتمرین کو اعلیٰ معیار کی سہولیات بہم پہنچانا، کسی بھی قسم کے فراڈ سے محفوظ رکھنا اور عمرہ ویزہ کی آڑ میں بھکاریوں کی مقاماتِ مقدسہ میں آمد کو روکنا شامل ہے۔

نئی عمرہ پالیسی کے مطابق، عمرہ ویزہ کے اجراء سے پہلے اپنے ٹور پلان کے مطابق ہوٹل اور ٹرانسپورٹ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے پورٹل پر رجسٹرڈ ہوٹل اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں سے بُک کروانا لازمی ہے۔ ورنہ ویزہ کا اجراء نہیں ہوسکے گا۔

مزید یہ کہ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی چھاپہ مار ٹیمیں اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ معتمرین ان ہی ہوٹلوں میں قیام پذیر ہیں جنکی بُکنگ سسٹم کے ذریعہ کی گئی ہے۔

مزید یہ کہ حج کی طرح معتمرین کی آمد سے روانگی تک کی نقل و حمل سسٹم میں فراہم کی گئی اور بُک کی گئی معلومات کے مطابق کی جائیگی اور سعودی وزارتِ حج و عمرہ اس عمل کی سختی سے نگرانی کرے گی۔

گوکہ نئی عمرہ پالیسی کے اطلاق سے عمرہ کے اخراجات میں اضافہ ہوگا لیکن معتمرین ممکنہ فراڈ سے بچ سکیں گے، معتمرین کی آڑ میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والے بھکاریوں کی آمد و رفت کنٹرول کی جاسکے گی۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے معتمرین اور عمرہ کمپنیوں پر بھاری جرمانے اور لائسنس کی بندش کی سزا دی جائے گی۔

برائے کرم سستے پیکیجز کی آڑ میں کسی بھی قسم کے فراڈ میں مبتلا ہونے سے بچیں اور اپنا عمرہ پیکیج حج 2025ء کے بعد عمرہ سسٹم کھلنے پر کسی بھی مستند عمرہ کمپنی سے بُک کروائیں۔

یہ وہ 10 نئی پیشے ہیں جو سعودی عرب میں وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی کی جانب سے مساند پلیٹ فارم کے ذریعے بھرتی کے لیے ...
09/06/2025

یہ وہ 10 نئی پیشے ہیں جو سعودی عرب میں وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی کی جانب سے مساند پلیٹ فارم کے ذریعے بھرتی کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں۔

1. Private Teacher (مدرس خاص)

2. Home Guard (حارس منزلي)

3. Personal Care Worker (عامل عناية شخصية)

4. House Manager (مدير منزل)

5. Home Tailor (خياط منزلي)

6. Home Farmer (مزارع منزلي)

7. Home Chef (طباخ منزلي)

8. Home Barista / Coffee Maker (قهوجي منزلي)

9. Waiter / Home Waitstaff (مباشر منزلي)

10. Speech and Hearing Specialist (أخصائي نطق وسمع خاص)

11. Private Driver (Female) (سائقة خاصة)

12. Support Worker / Assistant (عامل مساعد)

13. Personal Assistant (مساعد شخصي)

05/06/2025
27/05/2025

حج کے بعد عمرے کے لیے جانے والے افراد کے لیے بڑی خبر ہے کہ کسی بھی پاکستانی کو سعودیہ عرب میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک انہیں 28 دن پہلے پولیو ویکسین نہیں لگائی گئی ہوگی لہذا جو افراد عمرے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ حج کے فوری بعد اپنی ویکسینیشن کا عمل مکمل کروا لیں

25/05/2025

*سعودی عرب نے عمرہ 2025 کے کیلنڈر کا اعلان کر دیا:*

عمرہ زائرین کی آمد 11 جون 2025 سے شروع ہوگی.

وزارت حج و عمرہ کے مطابق غیر ملکی زائرین اگلے عمرہ سیزن کے لیے....
11 جون 2025 (15 ذوالحجہ 1446) سے آنا شروع کر سکتے ہیں۔
ویزہ کا اجرا ایک دن پہلے 10 جون سے شروع ہوگا-

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tabeer Travel & Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tabeer Travel & Tours:

Share

Category