Togh Sarai Community Network

Togh Sarai Community Network Togh Sarai Community Network connects the people of Togh Sarai Hangu living in cities like Rawalpindi, Islamabad, Kohat, Peshawar, and Karachi.

Stay updated with village news, share opportunities, and support each other while keeping our roots strong.

01/05/2026

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ اج انشاءاللہ تعالی بعض نماز عصر اجتماع اسلام اباد ابوالقاسم مرکز اسلام آباد میں پہلی نشست ہوگی تمام ساتھیوں سے گزارش ہے خود بھی ائیں اور لوگوں کو بھی دعوت دیں اتوار والے دن صبح ساڑھے نو بجے دعا ہوگی جزاک اللہ خیرا

23/04/2026

ماشاءاللہ جی پیارے گاؤں کے پیارے کیرے۔ کہتے ہیں توغو بدرنگ۔ زمونگہ دے کلی بدرنگ ھم رنگین دی ماشاءاللہ ۔ یہ مزے صرف گاؤں میں ہوتے ہیں اللّٰہ پاک تمام کسانوں کو خوش رکھے جنہوں نے ابھی تک اپنے گاؤں کی مشہور پھلوں اور سبزیوں کو چھوڑا نہیں بلکہ اور بھی بڑھایا ہے۔ خوش اور آباد رہیں توغسراۓ قوم۔ #توغسرائے #توغسرائےقوم #ہنگوتوغسرائے

حضرت آدم علیہ السلام اور تخلیق انسان (قرآن و حدیث کی نظر میں) حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ نبی تھ...
17/04/2026

حضرت آدم علیہ السلام اور تخلیق انسان
(قرآن و حدیث کی نظر میں)

حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ نبی تھے۔(صحیح ابن حبان)

جب اللہ تعالیٰ نے انہیں پیدا کرنا چاہا تو فرشتوں اور ابلیس سے کہا: میں کھنکھناتے ہوئے سیاہ اور سڑے ہوئے گارے سے ایک انسان بنانے والا ہوں۔ جب میں اسے ٹھیک طرح سے بنا کر مناسب شکل دے دوں اور اس میں اپنی روح پھونک دوں تو تم سب اس کے آگے سجدے میں گر پڑنا۔ (الحجر: ۲۹۔۲۸۔و اعراف: ۱۲۔۱۱)

الغرض اللہ نے پوری زمین سے ایک مٹھی مٹی لی یہی وجہ ہے کہ آدم علیہ السلام کی اولاد میں کوئی گورا ہے، کوئی کالا ہے، کوئی سانوالا ہے، کوئی نرم ہے ، کوئی سخت ہے،، کوئی ناپاک ہے اور کوئی پاک ہے۔ (ترمذی، ابو داؤد)

پھر اللہ تعالیٰ نے اس مٹی کے خلاصے سے گارا تیار کیا۔ (مؤمنون:۱۲)

جب گارا سیاہ اور بدبودار ہوگیا اور اس سے کھن کھن کی آواز آنے لگی تو اللہ تعالیٰ نے اپنے دونوں ہاتھوں سے آدم علیہ السلام کا پتلا بنایا۔ (ص:۷۵۔حجر: ۲۸)

پھر اللہ نے پتلے کو کچھ عرصہ کے لئے ویسے ہی چھوڑ دیا جب ابلیس نے اسے دیکھا تو اس کے گرد چکر لگانے لگا اور اس کو بغور دیکھتا رہا۔ اس نے دیکھا کہ پتلا اندر سے خالی ہے تو وہ سمجھ گیا کہ آدم اپنے اوپر قابو نہ رکھ سکیں گے۔ (صحیح مسلم)

پھر اللہ تعالیٰ نے جمعہ کے دن عصر کے بعد اس پتلے کو زندہ انسان بن جانے کا حکم دیا۔ حکم سنتے ہی وہ پتلا زندہ انسان بن گیا۔ (آل عمران: ۵۹۔ اور صحیح مسلم)

جب اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو پیدا کیا اور ان کے جسم میں روح پھونکی تو انہیں چھینک آئی انہوں نے اللہ کے حکم سے الحمدللہ کہا ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا یرحمک اللہ۔اللہ تم پر رحم کرے۔ (ابن حبان)

پھر اللہ تعالیٰ نے ان سے فرمایا جاؤان فرشتوں کو سلام کرو اور سنو وہ کیا کہتے ہیں جو کچھ وہ کہیں وہی تمہارا اور تمہاری ذریت کا سلام ہوگا۔ آدم علیہ السلام ان کے پاس گئے اور ان سے کہا: "السلام علیکم "فرشتوں نے جواب دیا "وعلیک السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ" (بخاری)

جب اللہ تعالیٰ نے آدم کو پیدا کیا تو تمام فرشتے اللہ کے حکم کے مطابق آدم کے سامنے سجدہ میں گر پڑے لیکن ابلیس نے تکبر کیا اور سجدہ کرنے سے صاف انکار کر دیا اور کہنے لگا میں اس سے بہتر ہوں مجھے تو نے آگ سے پیدا کیا اور آدم کو مٹی سے پیدا کیا۔ (اعراف:۱۱۔۱۲)

ابلیس کی حقیقت
ابلیس جنات میں سے ہے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے(الا ابلیس کان من الجن)مگر ابلیس جنات میں سے تھا۔ ( کھف: ۵۰)
دوسری بات یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ ابلیس آگ سے پیدا ہوا اور فرشتے نور سے پیدا ہوئے۔ (مسلم)

تیسری بات یہ ہے کہ ابلیس کی اولاد ہے(افتتخذونہ وذریتہ اولیاء من دونی) (کھف: ۵۰)
جبکہ فرشتوں میں تناسل کا سلسلہ نہیں ہے۔

اسی طرح ابلیس نے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی۔ تکبر کیا، جب کہ ملائکہ اللہ تعالیٰ کے ایسے مکرم بندہ ہیں کہ اللہ کے احکام کی نافرمانی نہیں کرتے ۔
اگر یہ کہا جائے کہ شیطان جب فرشتوں میں نہیں تو اسے سجدہ کرنے کا حکم کیوں دیا گیا؟ جواب یہ ہے:
کہ اسے اپنے علم، اجتھاد اور عبادت کی وجہ سے آسمان میں ایک بلند مقام حاصل تھا۔

پھر اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کی پیٹھ پر مسح کیا مسح کرتے ہی ہر روح جو ان کی اولاد میں قیامت تک پیدا ہونے والی تھی نکل پڑی۔ پھر ان روحوں کو آدم کے سامنے پیش کیا آدم علیہ السلام نے کہا : اے میرے رب! یہ کون لوگ ہیں؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا یہ تمہاری اولاد ہے ۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کی پشت سے نکلنے والی اولاد سے میدان عرفات میں عہد لیا۔

اللہ تعالیٰ نے جتنی مخلوق پیدا کرنی تھی ان کو آدم کے آگے چیونٹیوں کی طرح پھیلا دیا پھر ان سے بالمشافہ گفتگو فرمائی(الست برکم قالوابلی۔۔۔۔۔) (اعراف: ۱۷۲۔۱۷۳)

اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے آدم کی پسلی سے ان کی بیوی کو پیدا کیا تاکہ آدم ان سے سکون حاصل کریں۔ (اعراف: ۱۸۹:بخاری)

پھر اللہ نے انہیں جنت میں رہنے کا حکم دیا۔ (اعراف: ۱۹)

آدم جمعہ کے دن جنت میں داخل ہوئے۔ (بخاری)

اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام سے فرمایا تم اپنی بیوی کے ساتھ اس جنت میں رہو اور جہاں سے چاہو خوب کھاؤ پیو لیکن اس درخت کے قریب بھی نہ جانا ورنہ تم نقصان اٹھاؤگے۔ اور یہ ابلیس تمہارا اور تمہاری بیوی کا دشمن ہے۔ اس سے ہوشیار رہنا کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ تمہیں جنت سے نکلوا دے۔الغرض یہاں تم بڑے عیش و آرام سے رہو گے۔ (بقرہ: ۳۵۔طہ:۱۷۔۱۸۔۱۹)

آدم علیہ السلام اور ان کی زوجہ جنت میں بڑے آرام سے رہ رہے تھے لیکن ابلیس ان کے پیچھے لگا ہوا تھا اس نے آدم سے کہا اے آدم ! میں تمہیں ایسا درخت نہ بتاؤں کہ جس کو کھا کر تم کو ایسی سلطنت مل جائے جس میں کبھی ضعف نہ آنے پائے۔ (طہ:۱۲۰)

اور ایک دن ان سے کہنے لگا تمہارے رب نے جو تمہیں اس درخت سے منع کیا ہے صرف اس لئے کہ کہیں تم فرشتے نہ بن جاؤ اور ہمیشہ زندہ رہو اور پھر قسم کھا کر کہا میں تم دونوں کا خیر خواہ ہوں۔ (اعراف: ۲۰۔۲۱)

الغرض اللہ تعالیٰ نے جو عہد آدم علیہ السلام سے لیا تھا آدم اسے بھول گئے اور ابلیس نے بالآخر ان کو ورغلا ہی دیا۔ (طہ:۱۱۵۔اعراف:۲۲)

آدم علیہ السلام کی زوجہ مطہرۃ سیدہ حواہ نے پہلے درخت سے کھایا اور آدم علیہ السلام کو ترغیب دی۔بالآخر دونوں نے درخت سے کھا لیا۔

اللہ تعالیٰ نے انہیں پکار کر فرمایا کیا میں نے تم دونوں کو اس درخت کے کھانے سے منع نہیں کیا تھا۔ اور میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ شیطان تم دونوں کا کھلا دشمن ہے اس سے ہوشیار رہنا۔ (اعراف: ۲۲)

اللہ تعالیٰ نے فرمایا تم یہاں سے اتر کر نیچے چلے جاؤ اب تمہیں کچھ عرصے کے لئے زمین پر رہنا ہے اور وہیں فائدہ اٹھانا ہے۔ (بقرۃ: ۳۶)

پھر اللہ تعالیٰ نے جمعہ ہی کے دن انہیں زمین پر اترنے کا حکم دیا اور اسی دن وہ زمین پر اتار دئے گئے۔ (نسائی، ابو داؤد، ابن حبان)

منقول

اسلام آباد میں ایران امریکہ امن مذاکرات کا دوسرا راونڈ: سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہاسلام آباد کے تمام لاری اڈے آج رات 11 ب...
16/04/2026

اسلام آباد میں ایران امریکہ امن مذاکرات کا دوسرا راونڈ: سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کے تمام لاری اڈے آج رات 11 بجے سے بند کرنے کا فیصلہ

آج رات 11 بجے سے راولپنڈی، اسلام آباد کے تمام ٹرانسپورٹ اڈے 26 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی اسلام آباد سے دیگر اضلاع کو جانے والی پبلیک ٹرانسپورٹ، ٹریفک معطل رہے گی

دیگر اضلاع سے راولپنڈی اسلام آباد آنے والی ٹریفک بھی معطل رہے گی

راولپنڈی اسلام آباد میں انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ بحال رہے گی

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دیجاتی ہے کہ استادالعلماء شیخ الحدیث صدر مدرسہ جامعہ دارالفلاح توغسرائے مولاناغلام جلیل صاحب...
15/04/2026

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دیجاتی ہے کہ استادالعلماء شیخ الحدیث صدر مدرسہ جامعہ دارالفلاح توغسرائے مولاناغلام جلیل صاحبؒ انتقال کرگئے ہیں۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
جنازہ بعد نماز عصر 6 بجے۔توغسرائے جنازہ گاہ میں ادا کیاجائےگا۔ ہمارا گاؤں توغسراۓ ایک بڑے ہستی سے محروم ہوگیا ہے۔ یاد رکھیں آج بہت دور سے مہمان آئینگے اور گاؤں کے نوجوانوں سے انکے خدمت کی اپیل ہے اور جنازگاہ کا راستہ سب کو وقت پر بتائیں تاکہ لوگ وقت پر پہنچ سکے۔ جزاکم اللّٰہ خیرا۔

اِنّا لِلّٰہِ وَاِنّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔محترم حاجی محمد افسر فاروقی صاحب کا انتقال ہو گیا ہے۔ توغ سرائے قوم کے مشران ...
17/02/2026

اِنّا لِلّٰہِ وَاِنّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔

محترم حاجی محمد افسر فاروقی صاحب کا انتقال ہو گیا ہے۔ توغ سرائے قوم کے مشران میں سے تھے اور اسلام آباد کے رہائشی تھے۔

ان کی نمازِ جنازہ کل بروز بدھ 18/02/2026 دوپہر 1:30 بجے پی ڈبلیو ڈی PWD، اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

تمام احباب سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی درخواست ہے۔

Jasim +923327704172

نماز جنازے کا لوکیشن۔

https://maps.app.goo.gl/yWStNc6rgpCXA4Hj8

31/01/2026

توغسراۓ قوم کا اتفاق دیکھ کر باقی قومیں بھی حیران ہونگے اور قوم توغسراۓ پر فخر محسوس کر رہی ہونگے۔ انشاءاللہ اگر اسے بھی اوپر کا جزبہ دیکھنا ہے پھر زبردستی راستہ بنا کر دیکھاؤ۔ انشاءاللہ توغسراۓ قوم کا بچہ بچہ اپنے پیارے وطن اور زمین پر جان دینے کیلئے تیار ہے احتجاج تو معمولی سے بات ہے۔

15/01/2026

ہم راولپنڈی اسلام آباد سے اپنے مشران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انشاءاللہ جب ضرورت ہو اپنے قوم اور زمین پر جان دینے کیلئے سب سے پہلے صف میں ہم کھڑے ہونگے۔ قوم توغسراۓ اور قوم مشران زندہ باد۔ ایم این یوسف خان کو پیغام دینا چاہتے ہیں۔ اگر پشتو روایات سے باد چیت کرنی ہے تو آجائیں ہمارے جرگہ حال کے دروازے آپ کیلئے کھلے ہیں۔ انشاءاللہ توغسراۓ قوم مشران کی مثالیں باقی قومیں اپنے مشران کو دیا کرینگے۔

انا للہ وانا الیہ راجعون پشاور میں توغ سراۓ کا بیٹا کرنل غلام جان نیازی بقضائے الٰہی وفات پا چکے ہیں نماز جنازہ آج 3:45 ...
05/01/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون

پشاور میں توغ سراۓ کا بیٹا کرنل غلام جان نیازی بقضائے الٰہی وفات پا چکے ہیں نماز جنازہ آج 3:45 پر ڈیفنس کالونی عسکری 1 پشاور میں ادا کی جائے گی مرحوم کو اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔

Address

15
Islamabad
46000

Telephone

+923359189773

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Togh Sarai Community Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share