11/06/2023
ملک بھر میں موسم گرم اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کے امکانات!
📍آئندہ آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، ملک شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بادل بننے کہیں کہیں ہلکی اور تیز بارش ہونے کے امکانات ہیں۔
📍 آئندہ چند روز کے دوران پنجاب کے مختلف علاقے بھی گرمی کی شدید لہر کی لپیٹ میں رہیں گے..
📍بلوچستان کے شمالی اور کچھ وسطی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کے امکانات بن سکتے ہیں۔
📍کراچی۔سمیت سندھ کے تقریبا تمام علاقے گرمی کی شدید لہر کی لپیٹ میں رہیں گے۔
📍آئندہ آنے والے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران کراچی شہر کا درجہ حرارت 40 سے 42 جب کہ سندھ کے دیگر علاقوں میں درجہ حرارت 42 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
📝: اویس حیدر، موسمیاتی تجزیہ کار