Koont Farm University Of Arid Agriculture Rawalpindi

Koont Farm University Of Arid Agriculture Rawalpindi Join Us to explore the Pakistan

قومی زرعی بیداری تحریکاعلامیہ برائے قومی بیداری و ماحولیاتی تحفظترقی کی قیمت یا تباہی کا آغاز؟زمین کا سینہ چیرا، کسان کا...
23/04/2025

قومی زرعی بیداری تحریک
اعلامیہ برائے قومی بیداری و ماحولیاتی تحفظ

ترقی کی قیمت یا تباہی کا آغاز؟
زمین کا سینہ چیرا، کسان کا دل زخمی کیا۔

تحریر: احمد رضا خان کرمانی
بانی قومی زرعی بیداری تحریک

پاکستان کی زرعی معیشت اس وقت شدید بحران کا شکار ہے۔ حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں کے نام پر کسانوں کو ان کی زمینوں سے محروم کیا جا رہا ہے، اور زرخیز کھیتوں کو ہاؤسنگ سوسائٹیز اور صنعتی زونز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

زرعی زمینوں کی جبری فروخت، فصلوں کے کم ریٹ، اور رئیل اسٹیٹ کے جال نے کسان کو بے بس کر دیا ہے۔ پنجاب اور سندھ میں ہزاروں ایکڑ زمین کسانوں سے چھین کر صنعتی منصوبوں کے سپرد کی جا چکی ہے۔ جب کسان کے ہاتھ سے زرخیزی چھن گئی تو اسے غیر آباد زمینوں کی طرف دھکیل دیا گیا۔

حکومت کا منصوبہ چولستان کو آباد کرنے کا ہے، لیکن اس آبادکاری کے لیے سندھ جیسے پانی کے بحران سے دوچار صوبے سے نہریں نکالی جا رہی ہیں۔ یہ قدم ماحولیاتی توازن اور علاقائی عدل و انصاف کے سراسر منافی ہے۔ سندھ کے عوام نے آواز اٹھائی ہے، دھرنے دیے ہیں، اور سوال کیا ہے:
"کیا چولستان کو آباد کرنے کے لیے سندھ کو برباد کیا جائے گا؟"

قومی زرعی بیداری تحریک کے مؤقف کی روشنی میں ہم درج ذیل نکات پر زور دیتے ہیں:

1. زرخیز زرعی زمینوں کو صنعتی زونز میں تبدیل کرنے کا عمل روکا جائے۔

2. کسان کو اُس کی زمین، پانی اور فصلوں کا پورا حق دیا جائے۔

3. سندھ سے چولستان کے لیے پانی کی ترسیل کے منصوبے فوری طور پر بند کیے جائیں۔

4. ہر زرعی پالیسی میں کسان کی مشاورت، شرکت اور مفاد کو اولین ترجیح دی جائے۔

5. پاکستان کی زراعت کو قومی تحفظ کا درجہ دیا جائے، اور خوراک کی خود کفالت کی پالیسی مرتب کی جائے۔

یہ صرف کسان کا مسئلہ نہیں، یہ پوری قوم کا سوال ہے۔
اگر کسان ناراض ہے، زمین بے آب ہے، پانی ناپید ہے، تو کوئی صنعت، کوئی شہر اور کوئی معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔

ہماری آواز، ہر کسان کی آواز ہے۔
ہماری جنگ، زمین کے حق میں ہے۔
ہماری تحریک، نسلوں کے مستقبل کے لیے ہے۔

_ELEVATE X INTERNSHIP SERIES - REGISTRATIONS NOW OPEN!_We're thrilled to announce the launch of our Elevate X Internship...
11/06/2024

_ELEVATE X INTERNSHIP SERIES - REGISTRATIONS NOW OPEN!_

We're thrilled to announce the launch of our Elevate X Internship Series, a cutting-edge online program designed to empower young minds and bridge the gap between academia and industry!

_EXPLORE MULTIPLE DOMAINS:_

- Public Communication
- Social Welfare
- STEM
- Business Management

_PROGRAM HIGHLIGHTS:_

- 4 interactive E-Sessions (1.5 hours each) with expert trainers
- 7 days internship with on-screen activities and guidelines
- Final project submission within 5-7 days
- Certificate and Experience letter upon tasks fulfillment

_REGISTRATION FEE:_

Rs. 2000 (plus applicable cluster discounts)

_REGISTRATION PROCESS:_

Interested students can register by submitting the registration fee directly to the provided account details in the form.

_UNIQUE OPPORTUNITY:_

Get experience in doing internships at different organizations in one place! Our Elevate X Internship Series offers a comprehensive learning experience, allowing you to explore various domains and gain valuable skills and knowledge.

_DON'T MISS THIS OPPORTUNITY TO ELEVATE YOUR SKILLS AND KNOWLEDGE!_

Join our Elevate X Internship Series today and take the first step towards a brighter future!

https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLScWb3Zg9GnQMuyGUjYM-cBgXXSVk6gNjK41FyWCPb-Gh6JXyQ/viewform?usp=sf_link

12/02/2023

سکول آف پیس اینڈ لیڈر شپ اسٹیڈیز کی جانب سے 14 فروری کو مختلف انداز میں منانے کے لیے "شام امن و محبت" کا انعقاد راولپنڈی "چائے ڈیرہ" پر کیا جا رہا ہے جس میں دنیا میں کیسے امن قائم ہونا چاہیے، معاشرے میں محبت کیسے پروان چڑھائی جائے، نوجوان نسل میں پھیلی ہوئی عدم برداشت اور عدم استحکام کو کیسے کم کیا جائے۔
سکول آف پیس اینڈ لیڈر شپ اسٹیڈیز ہمیشہ ایسے پروگرام مرتب کرتی ہے جس سے نوجوانوں کے سامنے معاشرے کی وہ چھپی ہوئی اچھائی سامنے لائی جائے جو کسی وجہ سے ماند پڑ چکی ہے یا کہیں گم ہوگئی ہے۔
"شام امن و محبت" میں امن کے لیے کوشش کرنے والی سیاسی سماجی شخصیات اور محبت کا پیغام پہنچانے والے شعراء مرد و خواتین شامل ہوں گے۔
14 فروری کی یہ شام راولپنڈی اسلام آباد میں بسنے والے احباب کے لیے بے مثل شام ہوگی۔

اس شام کا حصہ بننے کے لیے سکول آف پیس اینڈ لیڈر شپ اسٹیڈیز کی جانب سے "خلاف دستور" ایک فرد کے لیے 300/- اور دو افراد کے لیے 500/- ٹکٹ رکھی گئی ہے۔
آپ شام کا حصہ بننے کے لیے 03009558134 واٹس ایپ پر اپنا نام، پیشہ اور جاز کیش آن لائن رسید جمع کروا کر اپنا اندارج کروا سکتے ہیں یا نیچے دئیے گئے

گوگل لنک برائے اندراج کریں شکریہ۔

https://forms.gle/Mkyh7VKfjSL2iYTM6
جاز کیش:
03009558134

رابطہ:
03361044110

01/10/2022
22/09/2022

We Support Our Farmers
No Farmers No Food.


#

ایک تلخ حقیقت7 سال زراعت کی تعلیم اور ایم فل سکالر (12 سالہ سماجی عوامی اور سیاسی روابط کا تجربہ) ہونے کے باوجود ایک بڑی...
07/05/2022

ایک تلخ حقیقت
7 سال زراعت کی تعلیم اور ایم فل سکالر (12 سالہ سماجی عوامی اور سیاسی روابط کا تجربہ) ہونے کے باوجود ایک بڑی زرعی کمپنی کو 3 دفعہ انٹرویو دینے کے بعد ایگزیکٹو نوکری نہ مل سکی۔
لیکن اس سسٹم کی ستم ظریفی یہ ہے کہ ملک کی بھاگ دوڑ خاندانی چور اور ڈاکوؤں کو دے دی جاتی ہے۔ پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکری میں آنے کے لیے بھی تجربہ درکار ہے جو پرائیویٹ سیکٹر میں بھی سفارش کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
لیکن ملک میں اچھے منصب پر ڈاکوؤں اور چوروں کے بچے فائز ہو جاتے ہیں۔
پڑھی لکھی نوجوان نسل کو کاروبار اور سیاست میں آنا ہوگا تب کہیں جا کر یہ خاندانی سیاسی نظام ختم ہوگا۔ نوجوان اپنے شعبہ جات میں کام کرکے ملک و قوم کو فائدہ پہنچانے کے لیے نوکری چھوڑ کر کاروبار اور سیاست میں حصہ لیں۔ ایسے نظام نہیں چلے گا۔ نوجوانوں کو نوکر بنا کر ان کی ترجیحات بدل کر ان سے ان کے خیالات لے کر خود کو بہتر ثابت کرنے والوں سے اپنی جان چھڑانا ہوگی۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی پوری کوشش کی لیکن ابھی تک ہم نوجوان بھی خود کو اس قابل بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ منزل کو پانے کے لیے کوشش ضروری ہے۔ باتوں سے کام نہ چلے گا۔ کام کرنا ہوگا۔ محنت کرنا ہوگی۔ تب کہیں جا کر کچھ حاصل ہو گا۔
ہم نوجوانوں کو الزام تراشی سے نکلنا پڑے گا۔ اب یہ رونا چھوڑنا پڑے گا کہ ہمیں کوئی نوکری دے گا تو کام چلے گا۔ ہمیں خود نوکریاں پیدا کرنا ہوں گی۔ اپنے ہم خیال لوگوں کے ساتھ مل کر اس ملک و قوم کے لیے کچھ کرنا ہو گا۔

میرے پاس زراعت کے شعبہ میں کام کرنے لیے کچھ آئیڈیاز موجود ہیں جو دوست یہ سمجھتے ہیں ان کے پاس پیسے ہیں ان کے پاس ہیومن ریسورس ہے ان کے پاس جگہ ان کے پاس کچھ ایسا ہے کہ ہم مل کر کام کرسکتے ہیں تو رابطہ کریں۔
خود بدلیں گے تے بدلے گا پاکستان
پاکستان زندہ باد پاکستان پائندہ باد

18/03/2022

Address

Islamabad

Telephone

+923319754569

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Koont Farm University Of Arid Agriculture Rawalpindi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Koont Farm University Of Arid Agriculture Rawalpindi:

Share

Category