31/07/2025
یہ پیڈ پروموشن نہیں ہے۔۔ اور اگر کسی کو پیڈ پروموشن کرانی ہے تو ہماری فیس دو کروڑ روپے ہے۔۔ 🤣
لو جی جو دوست پریشان تھے انکے لیے نمونہ حاضر ہے ٹورننگ آپشن میں۔۔
اس قیمت میں ہنڈا کو سزوکی پر کہیں نہ کہیں کچھ برتری ضرور حاصل ہے
1۔ CBS ( کمبائنڈ بریکنگ سسٹم)
بریکنگ سسٹم۔۔ جو کہ ابھی تک اس کیٹیگری میں کسی بائک میں موجود نہیں۔
اگلی اور پچھلی بریک ایک بہترین تناسب سے ایک ساتھ ورک کریں گی۔۔
2۔ الیکٹرانک سسٹم
سزوکی جی ایس 150 کا الیکٹرانک سسٹم انتہائی فضول ہے۔ وائرنگ ایسی کہ بیڑی کا مسئلہ ہمیشہ رہتا ہے اور خریدتے ہی سب سے پہلا مسئلہ اسکی ہیڈ لائٹ تبدیل کرنے کا آتا ہے جبکہ ہنڈا 150 میں یہ سب مسائل شروع سے ہیں ہی نہیں
3۔ گیر انڈیکیٹر اور فیول گیج
سزوکی جی ایس 150 میں ٹورننگ کے دوران ان دو سہولیات کی کمی کا شدت سے احساس ہوتا ہے جبکہ ہنڈا کے اس کلاسک شیپ بائک میں یہ دونوں سہولیات بھی موجود ہیں۔
4۔ انجن بیلینسر
انجن کے اندر بیلنسر لگا ہوا ہے جس سے بائک کے انجن میں وائبریشن بلکل نہ ہومے کے برابر ہے۔۔ سموتھ رننگ ہے۔۔ پاور کے ساتھ ساتھ سموتھ بھی ہے
5۔ آفٹر مارکیٹ پارٹس آپشن
ہنڈا کی اس بائک میں کلر اور دوسرے بائک پارٹس کے آپشن ہنڈا کی طرف سے ہی دے دئے گئے ہیں جیسا کہ سائیڈ ٹاپے مختلف کلرز میں ہنڈا کے ہی بنائے ہوئے آپکو مل سکتے ہیں۔۔ ہینڈل بار مختلف کلرز میں۔۔ سیٹ مختلف کلرز میں۔۔ تو یہ ایک بہت بڑی نئی چیز ہے جوکہ پاکستانی مارکیٹ میں آئی ہے۔
6۔ سیٹ کی کمفرٹ
جی ایس 150 کی سیٹ اتنی بےکار ہے کہ آپ 5 کلومیٹر بھی آرام سے سفر نہیں کرسکتے کیونکہ اس نے آپ کی تشریف کی وہ خدمت کرنی ہے کہ پوچھیں مت۔ جی ایس 150 کی سیٹ پر نت نئے کمفرٹ کشن استعمال کرنے پڑتے ہیں جبکہ ہنڈا کی اس بائک کی کمپنی سے ہی سیٹ انتہائی آرام دہ بنائی گئی ہے جس پر آپ سینکڑوں کلومیٹر کا سفر بغیر کوئی اضافی سہولت کے کر سکتے ہیں۔
اور بھی چھوٹی چھوٹی کچھ بہترین خوبیاں ہیں۔۔ اب اس اوپر دی گئی تصویر میں ٹورننگ
آپشن بھی دکھا دئے گئے ہیں تو اس پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔۔
#نوٹ
ہنڈا سی بی 150 والا انجن ہی کچھ بیسک تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ہنڈا کے مطابق سی بی کے انجن کے ساتھ جو جو مسائل یا کمیاں نوٹ کی گئی ہیں وہ ان اس ماڈل میں دور کی گئی ہیں۔۔
Molvies On Bikes