18/08/2026
🕋 عازمینِ حج 2027 متوجہ ہوں! 🕋
🚨 نوٹ فرما لیں: حج 2027 کا پورا عمل ڈیجیٹل ہے اور درخواستیں "پہلے آئیے، پہلے پائیے" کی بنیاد پر وصول کی جا رہی ہیں!
✨ سرکاری حج سکیم
لانگ پیکیج (تقریباً 38 تا 42 دن): 12 لاکھ روپے
شارٹ پیکیج (تقریباً 20 تا 25 دن): 13 لاکھ روپے
🏨 اضافی سہولیات (صرف مکہ مکرمہ کے لیے):
دو بیڈ الگ کمرہ: 2 لاکھ 10 ہزار روپے فی فرد
تین بیڈ الگ کمرہ: 70 ہزار روپے فی فرد
📅 قسطوار ادائیگی کا شیڈول:
1️⃣ پہلی قسط (منتخب کردہ پیکیج کا 50 فیصد): 18 اگست 2026 سے آغاز
2️⃣ دوسری قسط: اکتوبر کے پہلے ہفتے میں
💼 پرائیویٹ حج سکیم
پرائیویٹ عازمین "پاک حج ایپ" کے ذریعے 25 مجاز کمپنیوں میں سے اپنی پسند کے حج منتظم کا انتخاب کریں گے۔
تمام تر ادائیگی صرف پاک حج ایپ یا حج پورٹل کے ذریعے ہوگی۔ اس کے علاوہ کسی بھی ذریعے سے کی گئی ادائیگی کی وزارت ذمہ دار نہیں ہوگی۔
💳 حج واجبات کی ادائیگی کا طریقہ کار:
ادائیگی صرف نیشنل آئی ٹی بورڈ کی تیار کردہ "پاک حج موبائل ایپ" یا "حج پورٹل" (hajj.mora.gov.pk) کے ذریعے درج ذیل طریقوں سے ممکن ہے:
کسی بھی بینک اکاؤنٹ کے ذریعے OneLink / PSID
بینک کارڈ (ڈیبٹ / کریڈٹ کارڈ)
ڈیجیٹل بینک چالان (ایپ/پورٹل سے پرنٹ لے کر حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) کی قریبی برانچ میں جمع ہوگا)
نوٹ: پہلی قسط کی ادائیگی وزارت کے واحد مجاز بینک "حبیب بینک لمیٹڈ" (HBL) میں وزارت کے اکاؤنٹ میں بذریعہ پاک حج ایپ/حج پورٹل ہی جمع ہوگی۔ بھیجنے والا بینک مقامی یا انٹرنیشنل ہو سکتا ہے۔
⚠️ اہم شرائط و ضوابط:
دوسرے مرحلے کے لیے سرکاری و پرائیویٹ تمام عازمینِ حج کا "پاک حج موبائل ایپ" یا "حج پورٹل" پر رجسٹریشن اور پروفائل/ڈیٹا اپڈیٹ رکھنا مکمل طور پر لازمی ہے۔
پاکستانی پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 16 نومبر 2027 تک ہونی چاہیے۔
سعودی حکومت نے ایک مخصوص تعداد میں بیرونِ ملک مقیم POC کے حامل افراد کو بھی پاکستان سے سفر کی اجازت دی ہے جو پاکستانی پاسپورٹ کے حامل قریبی رشتہ دار کے ساتھ سفر کرنا چاہتے ہوں۔
کوٹہ کی حد: شارٹ حج پیکیج کے لیے 30 ہزار جبکہ لانگ حج کے لیے 77,526 نشستیں مختص ہیں۔ تعداد پوری ہوتے ہی واجبات کی وصولی روک دی جائے گی!
حبیب بینک لمیٹڈ کو وزارتِ مذہبی امور کا آفیشل بینکنگ پارٹنر مقرر کیا گیا ہے جو درخواستوں اور واجبات کی ادائیگی میں معاونت کرے گا۔
📞 مزید رہنمائی کے لیے رابطہ کریں:
ہیلپ لائن: 051-9216980, 051-9216981, 051-9216982, 051-9205696
ویب سائٹ: www.mora.gov.pk See less
Ministry of Religious Affairs and Interfaith Harmony