عَDن write'x.

عَDن write'x. Just For Fun, Entertainment and Art.

اِس  کو غرور  مان  لیں  یا  پھر  ادائے، یار۔جو  گفتگو   کے  سارے  سلیقے  بدل  گئے۔جس دن اُسے بتایا کہ وہ سب سے خاص ہے۔اُ...
20/11/2023

اِس کو غرور مان لیں یا پھر ادائے، یار۔
جو گفتگو کے سارے سلیقے بدل گئے۔

جس دن اُسے بتایا کہ وہ سب سے خاص ہے۔
اُس دن سے اُس کے طور طریقے بدل گئے۔
۔✨🖤💫

دِل چاھتا ہےغارِ اصحابِ کہف میں جا کر سوجاؤںجب نیند سے اُٹھوں ۔۔۔۔میرا زمانہ گُزر چُکا ہومیرے سِکّے کھوٹے ہو چُکے ہوںمیر...
21/09/2023

دِل چاھتا ہے
غارِ اصحابِ کہف میں جا کر سوجاؤں
جب نیند سے اُٹھوں ۔۔۔۔
میرا زمانہ گُزر چُکا ہو
میرے سِکّے کھوٹے ہو چُکے ہوں
میری بات کوئی نہ سمجھتا ہو
مجھے کوئی نہ جانتا ہو ۔۔۔۔۔
رَبّ سے پُوچھوں
بتا کہاں جاؤں ۔۔۔۔۔۔؟
رَبّ کہے ۔۔۔
تیرے زمانے اب نہیں رہے
انسان سبھی مر چُکے
صرف ہُجُوم زندہ ہے ۔۔۔۔
احساسات سے عاری
فقّط جُنوں زندہ ہے
تُو لوٹ جا ۔۔۔۔۔
غارِ اصحابِ کہف میں پھر سے سو جا ۔۔۔!!
۔✨🖤💫

ہم کو سولی پہ چڑھانا ہے چلے جانا ہے۔تو نے بس ہاتھ چھڑانا ہے چلے جانا ہے۔کوئی تفصیل، دلاسہ نہیں، تاویل نہیں۔فیصلہ تو نے س...
29/08/2023

ہم کو سولی پہ چڑھانا ہے چلے جانا ہے۔
تو نے بس ہاتھ چھڑانا ہے چلے جانا ہے۔

کوئی تفصیل، دلاسہ نہیں، تاویل نہیں۔
فیصلہ تو نے سنانا ہے___ چلے جانا ہے۔

میں کہانی تو نہیں ہوں کہ سدا رہ جاؤں۔
میں نے کردار نبھانا ہے____ چلے جانا یے۔

زیست اب اور کوئی کام نہیں ہے باقی۔
بس ترا سوگ منانا ہے___ چلے جانا ہے۔

ہم جو ٹھہرے ہیں یہاں ٹھہرے ہیں تیرے ہی لئے۔
اپنا تو اور زمانہ ہے_____________ چلے جانا ہے۔

۔✨💔🖤

کہ تجھ سے کہیں،دکھ!!! فسانہ نہیں کہ تجھ سے کہیں۔دل بھی مانا نہیں کہ تجھ سے کہیں۔آج تک_________اپنی بیکلی کا سبب۔خود بھی ...
28/08/2023

کہ تجھ سے کہیں،

دکھ!!! فسانہ نہیں کہ تجھ سے کہیں۔
دل بھی مانا نہیں کہ تجھ سے کہیں۔

آج تک_________اپنی بیکلی کا سبب۔
خود بھی جانا نہیں کہ تجھ سے کہیں۔

ایک تو حرف آشنا تھا، مگر___!!!
اب زمانہ نہیں کہ تجھ سے کہیں۔

قاصدا_______ ہم فقیر لوگوں کا۔
اک ٹھکانہ نہیں کہ تجھ سے کہیں۔

اب تو اپنا بھی اس گلی میں فرازؔ۔
آنا جانا نہیں کہ__ تجھ سے کہیں۔

#یومِ وفات احمد فراز۔
۔

کبھی یاد آئے تو پوچھناذرا اپنی خلوتِ شام سے، کسے عشق تھا تیری ذات سے؟ کسے پیار تھا تیرے نام سے؟ ذرا یاد کر کہ وہ کون تھا...
26/08/2023

کبھی یاد آئے تو پوچھنا
ذرا اپنی خلوتِ شام سے،
کسے عشق تھا تیری ذات سے؟
کسے پیار تھا تیرے نام سے؟

ذرا یاد کر کہ وہ کون تھا
جو کبھی تجھے بھی عزیز تھا
وہ جو مر مٹا تیرے نام پہ
جو جی اٹھا تیرے نام سے

ہمیں بے رخی کا نہیں گلہ
کہ یہی وفاؤں کا ھے صلہ
مگر ایسا جرم تھا کون سا؟
کہ گئے ہے دعا و سلام سے

کبھی یاد آئے تو پوچھنا۔۔۔
ذرا اپنی خلوتِ شام سے؟
۔✨🌸🖤

صدیاں ہیں کہ گزرے ہی چلی جارہی کب سے۔لمحے ہیں کہ اک عمر سے چپ چاپ کھڑی ہیں۔ ۔🥀🖤✨
22/08/2023

صدیاں ہیں کہ گزرے ہی چلی جارہی کب سے۔
لمحے ہیں کہ اک عمر سے چپ چاپ کھڑی ہیں۔
۔🥀🖤✨

میں سمجھتا تھا کرے گی وہ تمہاری باتیں۔خلقتِ شہر______ کوئی اور شکایت لائی۔بے خیالی میں نکل آیا ہوں، تیری جانب۔کوئی پوچھے...
15/08/2023

میں سمجھتا تھا کرے گی وہ تمہاری باتیں۔
خلقتِ شہر______ کوئی اور شکایت لائی۔

بے خیالی میں نکل آیا ہوں، تیری جانب۔
کوئی پوچھے تو یہ کہتا ہوں محبت لائی۔

اس کو مدت سے کوئی قیس نہیں ملتا تھا۔
میری دہلیز پہ صحرا کو____ ضرورت لائی۔
۔🌸❣️💫

شفق کی راکھ میں جل بجھ گیا ستارہء شام۔شبِ فراق کے گیسو_______ فضا میں لہرائے۔کوئی پکارو کہ اک عمر ہونے آئی ہے.فلک کو قاف...
12/08/2023

شفق کی راکھ میں جل بجھ گیا ستارہء شام۔
شبِ فراق کے گیسو_______ فضا میں لہرائے۔

کوئی پکارو کہ اک عمر ہونے آئی ہے.
فلک کو قافلہء روز و شام، ٹھہرائے.

یہ ضد ہے_____ یادِ حریفانِ بادہ پیما کی۔
کہ شب کو چاند نہ نکلے، نہ دن کو ابر آئے۔

صبا نے پھر درِ زنداں پہ آکے دی دستک۔
سحر قریب ہے، دل سے کہو نہ گھبرائے۔

۔✨🥀❣️

کوئی پھول دھوپ کی پتیوں میں ہرے ربن سے بندھا ہوا۔وہ غزل کا لہجہ نیا نیا__________نہ کہا ہوا نہ سنا ہوا۔وہی خط کہ جس پہ ج...
09/08/2023

کوئی پھول دھوپ کی پتیوں میں ہرے ربن سے بندھا ہوا۔
وہ غزل کا لہجہ نیا نیا__________نہ کہا ہوا نہ سنا ہوا۔

وہی خط کہ جس پہ جگہ جگہ دو مہکتے ہونٹوں کے چاند تھے۔
کسی بھولے بسرے سے طاق پر_____تہہ گرد ہو گا دبا ہوا۔

وہی شہر ہے وہی راستے وہی گھر ہے اور وہی لان بھی۔
مگر اس دریچے سے پوچھنا ، وہ درخت انار کا کیا ہوا۔

مرے ساتھ جگنو ہیں ہمسفر، مگر اس شرر کی بساط کیا۔
یہ چراغ کوئی چراغ ہے_______ نہ جلا ہوا نہ بجھا ہوا۔

۔🥀🤎🌸

کائناتِ محبّت میں‏ہم مثل شمس و قمر کے ہیں‏ایک رابطہ مسلسل ہے،‏ ایک فاصلہ مسلسل ہے‏وقتِ وصال کی بھی‏ ایک آرزو ادھوری ہے‏ا...
07/08/2023

کائناتِ محبّت میں
‏ہم مثل شمس و قمر کے ہیں
‏ایک رابطہ مسلسل ہے،
‏ ایک فاصلہ مسلسل ہے

‏وقتِ وصال کی بھی
‏ ایک آرزو ادھوری ہے
‏ایک آس سی ہمیشہ ہے،
‏ ایک خواب سا مسلسل ہے

۔🥀🌸🖤

دھند چھائی ہوئی ہے جھیلوں پراڑ رہے ہیں پرند ٹیلوں پر،سب کا رخ ہے نشیمنوں کی طرفبستیوں کی طرف بنوں کی طرفاپنے گلوں کو لے ...
05/08/2023

دھند چھائی ہوئی ہے جھیلوں پر
اڑ رہے ہیں پرند ٹیلوں پر،
سب کا رخ ہے نشیمنوں کی طرف
بستیوں کی طرف بنوں کی طرف

اپنے گلوں کو لے کے چرواہے
سرحدی بستیوں میں جا پہنچے
دل ناکام میں کہاں جاؤں
اجنبی شام میں کہاں جاؤں

۔✨😞🖤

آ کہ وابستہ ہیں اس حسن کی یادیں تجھ سے۔جس نے اس دل کو____ پری خانہ بنا رکھا تھا۔جس کی الفت میں بھلا رکھی تھی دنیا ہم نے۔...
03/08/2023

آ کہ وابستہ ہیں اس حسن کی یادیں تجھ سے۔
جس نے اس دل کو____ پری خانہ بنا رکھا تھا۔
جس کی الفت میں بھلا رکھی تھی دنیا ہم نے۔
دہر کو دہر کا__________ افسانہ بنا رکھا تھا.

تو نے دیکھی ہے وہ پیشانی وہ رخسار وہ ہونٹ؟
زندگی________جن کے تصور میں لٹا دی ہم نے.
تجھ پہ اٹھی ہیں وہ کھوئی ہوئی ساحر آنکھیں۔
تجھ کو معلوم ہے کیوں عمر گنوا دی ہم نے۔؟؟؟

۔🌸❣️💫

Address

Kalam

Telephone

+923109755197

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when عَDن write'x. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category