Travel With Akhtar

Travel With Akhtar Explore Northern Pakistan! 🏔️
Your Gateway to Adventure! Customized Tours & Top-notch Services!
(4)

05/06/2026

مہوڈنڈ جھیل کے نظارے آج کل واقعی دیکھنے کے قابل ہیں۔ یہاں آ کر دل کو ایک عجیب سا سکون ملتا ہے۔ سرسبز پہاڑ، ٹھنڈی ہوا اور شفاف پانی ایسا حسین منظر پیش کرتے ہیں کہ خوبصورتی کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ فطرت سے محبت کرنے والوں کے لیے مہوڈنڈ جھیل کسی جنت سے کم نہیں۔۔۔

04/06/2026

یقین جانیے، آج کل سوات کالام کے مناظر دل کو خوشی اور روح کو سکون دے رہے ہیں۔ سرسبز پہاڑ، بہتے دریا، ٹھنڈی ہوائیں اور قدرت کے حسین رنگ ہر آنے والے کو اپنا دیوانہ بنا رہے ہیں۔ سوات کالام واقعی قدرت کا ایک انمول شاہکار ہے۔

03/06/2026

کون کون اس عید پر سوات کالام آیا تھا؟ اپنے ٹور کا تجربہ کمنٹ میں ضرور شیئر کریں۔ امید ہے آپ نے سوات کالام کے خوبصورت نظاروں، خوشگوار موسم اور یہاں کی مہمان نوازی سے بھرپور لطف اٹھایا ہوگا۔

03/06/2026

سوات کالام میں عید کے دوران ہونے والا غیر معمولی رش اب ختم ہو چکا ہے۔ اب ملک بھر سے آنے والی فیملیز سکون اور آرام کے ساتھ سوات کالام کا رخ کر سکتی ہیں۔

الحمدللہ، اس وقت رش نارمل ہے، موسم نہایت خوشگوار ہے، جبکہ کالام کے خوبصورت پہاڑ، سرسبز وادیاں، بہتے جھرنے اور دلکش نظارے ہر آنے والے کو اپنا گرویدہ بنا لیتے ہیں۔

اگر آپ قدرتی حسن، ٹھنڈے موسم اور یادگار لمحات سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو سوات کالام آپ کا منتظر ہے۔ خوش آمدید

02/06/2026

اس عید پر سوات کالام میں تاریخی رش دیکھنے میں آیا اور عوام کا ایک سمندر یہاں امڈ آیا۔ ہم نے اپنی طرف سے آنے والے تمام مہمانوں کی بہترین مہمان نوازی اور خدمت کی بھرپور کوشش کی۔
امید ہے کہ سوات کالام آنے والے سیاح یہاں کے دلکش قدرتی مناظر، حسین وادیوں اور خوشگوار ماحول سے بھرپور لطف اندوز ہوئے ہوں گے، اور ساتھ ہی انہیں یہاں کے لوگوں کی روایتی محبت، خلوص اور مہمان نوازی کا بھی بہترین تجربہ حاصل ہوا ہوگا۔ ہم تمام معزز سیاحوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور دوبارہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔۔۔

01/06/2026

Azure lagoon Kalam

01/06/2026

خدارا سیاحتی علاقوں میں صفائی کا خیال رکھیں۔ لطف اٹھائیں، لیکن اپنے پیچھے گندگی نہ چھوڑیں صاف ماحول ہی خوبصورت سیاحت کی پہچان ہے۔۔۔

01/06/2026

چھوٹے بھائی ارسلان علی جان سوات کے بلند و بالا دیسان میڈوز پر اسکی کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں۔
کالام اسکی کے شوقین افراد کے لیے بہترین مقامات میں سے ایک ہے، جہاں قدرتی برف اور خوبصورت مناظر اس کھیل کا لطف دوبالا کر دیتے ہیں۔
اگر آپ بھی اسکی کے شوقین ہیں تو ہمارے ساتھ رابطہ کریں۔ ان شاء اللہ کالام میں آپ کو بہترین اسکی اور یادگار تجربہ فراہم کریں گے۔۔۔

31/05/2026

Kalam

30/05/2026

Mahodand Lake Kalam

Address

Bank Square
Kalam
19011

Telephone

+923189414117

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Travel With Akhtar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Travel With Akhtar:

Share

Category