Pakistan Railway Information & Updates 24hours

Pakistan Railway Information & Updates 24hours Loco pilot

KARAKARAM EXPRESSGEU 40 9041DEP FROM KHWL
16/03/2023

KARAKARAM EXPRESS
GEU 40 9041
DEP FROM KHWL

15/03/2023

15 مارچ 2023
ٹائم ٹیبل

پاکستان ریلوے نے موسمِ گرما کا ٹائم ٹیبل متعارف کرادیا ہے, جو کہ 15 اپریل 2023 سے نافذ العمل ہوگا۔ مندرجہ زیل گاڑیوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔

1- 11آپ ہزارا ایکسپریس کراچی سٹی سے 07:00 کے بجائے 7:35 پر روانہ ہوگی۔

2- 45آپ پاکستان ایکسپریس کراچی کینٹ سے 13:30 کے بجاے 14:00 بجے روانہ ہوگی۔

3- 15آپ 16ڈاؤن کراچی اور لاہور سے 16:30 کے بجاے بیک وقت 17:00 بجے روانہ ہوگی۔

4- 17آپ ملت ایکسپریس کراچی کینٹ سے 17:00بجے کے بجاے 17:30 پر روانہ ہوگی۔

5- 7آپ تیزگام کراچی کینٹ سے 17:30 کے بجاے 18:00 بجے روانہ ہوگی۔

6- جبکہ 9آپ علامہ اقبال ایکسپریس کراچی کینٹ سے 15:30 کے بجاے 18:30 پر روانہ ہوگی۔

بقایا تمام گاڑیاں اپنے پرانے ٹائم ٹیبل کے مطابق چلتی رہیں گی۔

10/03/2023

اسلام علیکم
افسوس ناک خبر
ہمارے پیارے دوست
ڈرائیور حبیب محمد شیخ کراچی ڈویژن
کی بہن کا رضا الٰہی انتقال ہوگیا ہے

اللہ پاک انکو جنت فردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین یارب العالمین

آپ نے پاکستان ریلوے میں اکثر اس سرخ رنگ کی کوچ کو دیکھا ہو گا ۔ آج میں آپ کو اس سرخ کوچ کی اہمیت کے بارے میں بتانے جا رہ...
04/02/2023

آپ نے پاکستان ریلوے میں اکثر اس سرخ رنگ کی کوچ کو دیکھا ہو گا ۔ آج میں آپ کو اس سرخ کوچ کی اہمیت کے بارے میں بتانے جا رہا ہوں۔ آپ نے پاکستان ریلوے کی قدیم ترین ٹرین خیبر میل میں یہ سرخ کوچ دیکھی ہوگی۔ اس سرخ کوچ کی شاندار اہمیت کیوں ہے؟ اور پوری ٹرین میں صرف یہ ہی مختلف رنگ کا کوچ کیوں ہوتا ہے؟ میں آپ کو اس کے بارے میں بتاتا ہوں.

یہ سرخ کوچ ہماری پوسٹل سرگرمیوں یعنی پاکستان پوسٹ کے محکمہ سے تعلق رکھتا ہے اور اسے مختلف شہروں میں پوسٹ تقسیم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ خیبر میل ہمارے ملک کی قدیم ترین ٹرین ہے۔ اور یہ برصغیر کی تقسیم سے پہلے برٹش انڈیا کے دور میں بمبئی (اب ممبئی) اور پشاور کے درمیان فرنٹیئر میل کے نام سے چلتی تھی۔ اب پاکستان کی آزادی کے بعد یہ ٹرین کراچی اور پشاور کے درمیان چلتی ہے۔ اگرچہ یہ پہلے کی طرح پریمیم نہیں ہے۔ لیکن پھر بھی کافی اہم ہے۔ یہ کراچی سے پشاور کا سفر 32 گھنٹے میں مکمل کرتی ہے اور اس کے درمیان میں 42 اسٹاپ ہوتے ہیں۔ یہ ٹرین پاکستانی پوسٹ کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔ ہر اسٹیشن پر پاکستان پوسٹ کا عملہ ٹرین کی آمد کا انتظار کرتا ہے اور ٹرین کے آتے ہی اپنا کام شروع کر دیتا ہے۔ تمام پوسٹ شہروں کے مطابق ترتیب دی گئی ہیں اور جب ان کی منزل پہنچتی ہے تو آف لوڈ ہو جاتی ہے۔ خیبر میل کے علاوہ ایک اور ٹرین ہے جسے میل ٹرین سمجھا جاتا ہے۔ وہ ہے بولان میل اور یہ میل ٹرین کراچی اور کوئٹہ کے درمیان سفر کرتی ہے۔ تاہم، میں اس ٹرین میں کافی عرصے سے پاکستان پوسٹ کا کوچ نہیں دیکھ رہا ہوں۔ پاکستان پوسٹ ایک سرکاری ادارہ ہے۔ لہذا مہنگی کورئیر سروسز کے ساتھ ہماری ڈاک کی ضروریات کے لیے ہمیں انتہائی سستی پاکستانی پوسٹ کا استعمال کرنا چاہیے۔ اس طرح پاکستان پوسٹ اور پاکستان ریلوے دونوں سرکاری اداروں کو فائدہ پہنچے گا

03/02/2023
میں اپ کو پاکستان ریلوے کے 5 بہترین انجنوں کے بارے میں بتارہا ہوجس سیریز کی یہ پانچویں اور آخری تحریر ہے۔یہ انجن (geu-40...
03/02/2023

میں اپ کو پاکستان ریلوے کے 5 بہترین انجنوں کے بارے میں بتارہا ہوجس سیریز کی یہ پانچویں اور آخری تحریر ہے۔

یہ انجن (geu-40)ہے جس کا مطلب جرنل الیکٹرک یونیورسل ہے۔اس انجن کو سال 2017میں امریکا سے درآمد کیا گیا تھا۔ٹوٹل 55 انجن منگواۓ گئے جو مال گاڑی کی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے بنواۓ گئے تھے۔اس انجن کا سیریل نمبر 9001سے 9055تک ہے اور اس کی طاقت 4500 ہارس پاور ہے۔ یہ انجن کراچی شیڈ کو دیے گئے تھے۔اور آج کل یہ مال گاڑی کے ساتھ مسافر گاڑی کے ساتھ بھی کام کر رہے ہیں۔اس وقت ٹوٹل 53 انجن کام کررہے ہیں اور 2 ارضی طور پر کام نہیں کررہے۔اس انجن کی پہلے نمبر پر انے کی وجہ یہ ہے کہ یہ بہت طاقتور انجن ہے اور اس کے علاوہ یہ بہت کم فیول استعمال کررہا ہے۔یہ ابھی بہت ساری ورکنگ کے لئے تیار ہے۔اور اس کی لونگ لائف ابھی باقی ہے۔

ان تمام تحریروں کا کریڈیٹ فہیم بھائی کو جاتا ہے جنھوں نے ان سب انجنوں کے بارے میں اپنے یوٹیوب چینل(سائٹس اینڈ ساونڈس)پر بڑی تفصیل کے ساتھ معلومات دیں اور ان کی دی ہوئی معلومات کو میں نے اگے بڑھایا۔اور میں اپ سب دوستوں کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں کے اپ سب نے میری تحریروں کو پسند کیا۔

میں اپ کو پاکستان ریلوے کے 5 بہترین انجنوں کے بارے میں بتارہا ہو جس سیریز کی یہ تیسری تحریر ہے۔یہ انجن (age-30) ہے جس کو...
02/02/2023

میں اپ کو پاکستان ریلوے کے 5 بہترین انجنوں کے بارے میں بتارہا ہو جس سیریز کی یہ تیسری تحریر ہے۔

یہ انجن (age-30) ہے جس کو 1998میں جرمنی سے درآمد کیا گیا تھا۔ (age-30)کا مطلب ایڈرانز جرنل الیکٹرک ہے،یہ جرمنی کی ایک کمپنی ایڈرانز نے بنایا تھا۔جس کی طاقت 3000ہارس پاور ہے۔اس انجن کا سیریل نمبر 6001 سے 6030تک ہے۔ٹوٹل 10 انجن مکمل طور پر بنے ہوئے انجن درآمد کئے گئے تھے،اور باقی کے 20 پاکستان لوکوموٹو فیکٹری،رسالپور میں بناے گئے۔سب سے پہلا 6003 نمبر کا انجن تھا جس نے کام کرنا شروع کیا اور رسالپور سے بن کر انے والے انجنوں میں سب سے پہلا انجن 6011 تھا جس نے سن 2000میں کام کرنا شروع کیا۔یہ بہت شاندار انجن ہے جس کو سپیڈ کنگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔اس کی ٹاپ سپیڈ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور آج کل یہ مال اور مسافر دونوں گاڑیوں کے ساتھ کام کررہا ہے ۔پہلے یہ انجن کراچی شید کو دیے گئے تھے لیکن بعد میں ان کو لاہور شید کے حوالے کردیا گیا۔جرمن انجن ویسے تو بہت پائدار ہوتے ہیں مگر ان کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ ان کے ہارن بہت شاندار اور طاقتور ہوتے ہیں۔ اس انجن کا ہارن بھی اس بات کا منھ بولتا ثبوت ہے۔اگست 2002 میں جب ایک اور پریمیم ٹرین قراقرم ایکسپریس چلائی گئی تو 6027 نمبر انجن کو نیلا اور سفید رنگ کیا گیا اور اس کو ٹرین کی لیڈ کے لئے لگایا گیا۔دوسرا انجن 6021 تھا جس کو اپریل 2003 میں نیلا اور سفید رنگ کیا گیا تھا۔ابھی ٹوٹل 29 انجن کام کررہے ہیں اور ایک انجن 6022 جس کا حادثہ ہوگیا تھا اس کو ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔اس انجن کی تیسرے نمبر پر انے کی وجہ یہ ہے کہ یہ ایک قابل اعتماد انجن ہے،اس کی مینٹینیس آسان ہے، اس میں مسائل کم اتے ہے اور اس کے علاوہ یہ انجن 1998 سے مسلسل کام کر رہے تھے اس لئے آج کل تمام انجن ریفریش کئے جارہے ہیں جس کے بعد یہ پھر سے نئے ہوکر دوڑتے ہوئے نظر آیئنگے۔

01/02/2023

پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور
یکم فروری، 2023

پریس ریلیز

ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ پندرہ فیصد اضافے سے پاکستان ریلوے پر یومیہ 11.725 ملین روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔ آپریشن کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ادارہ کے لیے کرایوں کو ریشنلائز کرنا از حد ضروری اور ناگزیر ہو چکا ہے۔ڈیزل کی قیمتوں میں پندرہ فیصد اضافے کے باوجود ریلوے انتظامیہ نے گرین لائن ٹرین کے علاوہ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

پاکستان ریلویز اپنے مسافروں کی قدر کرتا ہے اور کسی بھی غیر ضروری اضافے کی کبھی حوصلہ افزائی نہیں کرتا۔ لیکن انہی کرایوں پر آپریشن سے پاکستان ریلوے پر اگلے پانچ ماہ میں 5.46 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا جس کا ادارہ متحمل نہیں ہو سکتا۔

پاکستان ریلوے اپنے معزز مسافروں سے تعاون کی امید رکھتا ہے۔

01/02/2023

ریلوے کے کرایوں میں 8 فیصد اضافہ کردیا گیا

کرائے میں اضافہ کا اطلاق گرین لائن ایکسپریس پر نہیں ہوگا

ٹرین کرایوں میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا

30/01/2023

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس

گرین لائن میں سروس اور سہولیات کا جائزہ

نئی کوچز میں فون نمبرز لکھنے، سکریچز لگانے اور کچرا پھینکنے کی شکایات

ٹرین کو نقصان پہنچانے پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

قراقرم ایکسپریس کو بھی گرین لائن کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایت

باقی ٹرینوں کو بھی بتدریج اپ گریڈ کیا جائے گا

ریلوے لینڈ پر قائم دکانوں کی آکشن پر بریفنگ، پالیسی پر نظر ثانی کی ہدایت

فیول پرائس میں اضافے کے ریلوے کی آپریشنل کاسٹ پر اثرات کا تفصیلی جائزہ

تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی صورت حال پر بریفنگ

Address

Karachi Lines

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Railway Information & Updates 24hours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share