Qasim UL Harmain Travel And Tours

Qasim UL Harmain Travel And Tours حج عمرہ ویزا ٹکٹنگ سروسز

22/05/2026

قاسم الحرمین ٹریول کے راستے مکے مدینے کے واسطے

*حج کا آسان اور تفصیلی طریقہ* *8 ذی الحج حج کا پہلا دن*8 ذی الحج کی صبح غسل کر کے احرام پہن کر طلوع آفتاب کے بعد دو رکعت...
20/05/2026

*حج کا آسان اور تفصیلی طریقہ*

*8 ذی الحج حج کا پہلا دن*

8 ذی الحج کی صبح غسل کر کے احرام پہن کر طلوع آفتاب کے بعد دو رکعت احرام کے پڑھیں حج کی نیت کریں تلبیہ پڑھیں اور منی روانہ ہوں ۔

اگر 7 ڈی الحج کو ہی حاجیوں کو منی روانہ کیا جائے تو 7 ذی الحج کو ہی اپنے ہوٹل سے غسل کر کے احرام پہن کر دو رکعت پڑھ کر نیت کر کے منی کیلئے روانہ ہوں ۔

منی میں نمازوں کے علاوہ کوئی کام نہیں۔ خوب آرام کریں دوسرے حاجیوں سے حج کے طریقہ پر مذاکرہ کریں چاہیں تو ذکر و اذکار کریں ۔

8 ذی الحج منی میں پانچ نمازیں پڑھنی ہیں ظہر عصر مغرب عشاء اور 9 ذی الحج کی فجر ۔

*9 ذی الحج (یومِ عرفہ)حج کا دوسرا دن*

9 ذی الحج کے طلوع آفتاب کے بعد ذکر و اذکار کرتے ہوئے عرفہ کیلئے روانہ ہوں ۔ اگر 9 ذی الحج کی فجر سے پہلے کسی مجبوری میں آپ کو عرفہ کیلئے روانہ کر دیا جائے تو بھی کوئی حرج نہیں ۔

9 ذی الحج کی ظہر اور عصر مسجد نمرہ کے امام کی اقتدا میں ملا کر پڑھنا سنت ہے ۔ اگر آپ مسجد نمرہ سے دور ہوں اور اپنی نماز پڑھ رہے ہوں تو ظہر کی نماز ظہر کے وقت اور عصر کی نماز عصر کے وقت پڑھیں گے ۔

9 ذی الحج زوال کے بعد ایک حدیث کے مطابق قبلہ رخ ہوکر 100 مرتبہ چوتھا کلمہ 100 مرتبہ سورہ اخلاص 100 مرتبہ درود شریف کی بڑی فضیلت ہے ۔

9 ذی الحج ظہر سے مغرب تک کا وقت دعاوں کا ہے اس میں عصر تا مغرب خاص دعاوں کی قبولیت کا وقت ہے جس میں باوضو قبلہ رخ کھڑے ہوکر خوب دعائیں کریں اگر کھڑے کھڑے تھک جائیں تو کچھ دیر کیلئے بیٹھ کر دوبارہ کھڑے ہوں اور دعائیں کریں ۔

عصر تا مغرب اللہ سبحانہ وتعالی اتنی زیادہ بخشش فرماتے ہیں کہ شیطان مٹھی اٹھا کر اپنے سر میں ڈال کر کہتا ہے ہائے میری ساری محنت ضائع ہوگئی لہذا خوب توبہ و استغفار کریں ۔

عرفہ کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ بھی نوشت فرمایا ہے اس نسبت سے اگر آپ بھی پینا چاہیں تو عرفہ جاتے وقت منی سے خرید کر لے جائیں اور اگر نہیں خرید سکے یا پی سکے تو بھی کوئی حرج نہیں۔

9 ذی الحج غروب آفتاب کے بعد مغرب کی نماز پڑھے بغیر مزدلفہ کیلئے روانہ ہوں (منی سے مزدلفہ 6 کلو میٹر ) راستے میں اگر مغرب پڑھ لی تو مزدلفہ پہنچ کر اعادہ کرنا لازم ہے ۔ اس رات مغرب قضا نہیں ہوتی اگر آپ رات 3 بجے بھی پہنچ جائیں تب بھی مغرب قضا نہیں ہوتی ۔

مزدلفہ پہنچ کر ایک اذان اور ایک ہی اقامت کے ساتھ مغرب اور عشاء ملا کر پڑھیں گے ۔ پہلے مغرب کے فرض پھر عشاء کے فرض اس کے بعد مغرب کی سنت پھر عشاء کی سنت اور وتر ۔

مزدلفہ کی رات بڑی فضیلت والی ہے کوشش کریں اس رات تہجد ضرور پڑھیں ۔

نماز کے بعد آرام کریں اور پھر مزدلفہ سے ہی شیطان کو مارنے کیلئے کم سے کم 70 کنکریاں پلاسٹک کی بوتل یا کپڑے کی تھیلی میں جمع کرلیں ۔ کنکریاں ضرورت سے کچھ زائد جمع کریں تاکہ اگر کچھ ضائع ہوں تو بھی آپ کے پاس ایکسٹرا موجود ہوں ۔

*10 ذی الحج حج کا تیسرا دن*

10 ذی الحج مزدلفہ سے طلوع آفتاب کے بعد بڑے شیطان کو 7 کنکریاں مارنے کیلئے منی کی طرف روانہ ہوجائیں ۔ آج صرف ایک شیطان جمرہ عقبہ کو 7 کنکریاں ماری جائیں گیں ۔

کنکریاں مارتے وقت وضو کا ہونا ضروری نہیں ہے ۔ اور کنکری کا ڈائریکٹ ستون پر لگنا بھی ضروری نہیں اگر ستون پر لگے بغیر شیطان کے گرد بنے گھیرے میں کنکری چلی گئی تو اسے ضائع نہیں سمجھنی بلکہ یہ شمار ہوگی ۔ پہلی کنکری مارتے کے ساتھ تلبیہ پڑھنا بند کردیں ۔ رمی کا مسنون وقت طلوع آفتاب سے زوال تک ہے ۔ زوال سے غروب آفتاب تک جائز ہے ۔ غروب آفتاب کے بعد مکروہ ہے ۔

کوشش کریں شیطان کو کنکریاں ایسے ماری جائیں کہ منی آپ کے سیدھے ہاتھ کی طرف خانہ کعبہ الٹے ہاتھ کی طرف اور سامنے جمرہ عقبہ ہو ( بڑا شیطان) ۔ ایک وقت میں ایک کنکری ایسے ماریں کہ ہاتھ کے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی میں کنکری ہو اور بسم اللہ اللہ اکبر کہتے ہوئے ماردیں ۔ اور پھر ہر کنکری اسی طرح ماریں ۔ کنکری مارتے وقت کی تفصیلی دعا بسم اللہ اللہ اکبر رجما للشیطان و رضا لرحمان اللھم اجعلہ حجا مبرورا و ذنبا مغفورا ۔

*آج کے دن 10 ذی الحج کو تین کام ترتیب سے کرنا ضروری ہیں*

پہلا بڑے شیطان کو کنکری مارنا ۔
دوسرا قربانی کرنا ۔
تیسرا پر بال کٹوانا ۔

بال کٹوانے کے بعد احرام اتار دیں ۔

10 ذی الحج بڑے شیطان کو کنکری مارنے کے بعد چاہیں تو حرم جاکر طواف زیارت اور سعی بھی کر سکتے اور اگر آج طواف زیارت اور سعی نہ کر سکے تو کوئی حرج نہیں۔ طواف زیارت کا وقت 10 ذی الحج طلوع کے آفتاب کے بعد سے 12 ذی الحج غروب آفتاب تک ہے اس کے بعد کیا تو دم دینا ہوگا ۔

*11 ذی الحج حج کا چوتھا دن*

قربانی اگر کسی بھی وجہ سے 10 ذی الحج کو نہ کرسکیں تو آج کرلیں اور بال کٹوالیں ۔ آج تینوں شیطانوں کی رمی زوال آفتاب کے بعد سے غراب آفتاب تک کسی بھی وقت ہوگی ۔ غروب آفتاب کے بعد رمی کرنا مکروہ ہے ۔
رمی اسی طریقے سے ہوگی جس طرح 10 ذی الحج کو کی تھی البتہ آج تینوں شیطانوں کی رمی اس ترتیب سے ہوگی ۔

پہلے جمرہ اولی کی رمی ہوگی (چھوٹا شیطان) رمی کے بعد سائڈ میں قبلہ رخ ہوکر کچھ دیر دعا کریں یہ قبولیت دعا کا وقت ہے پھر جمرہ وسطی ( درمیانہ شیطان) کی رمی ہوگی اور رمی کے بعد اسی طرح سائڈ میں قبلہ رخ ہوکر کچھ دیر دعائیں کریں اور پھر جمرہ عقبہ( بڑا شیطان) کی رمی ہوگی اس رمی کے بعد دعا نہیں ہوگی کیونکہ سنت سے نہیں ثابت البتہ واپس جاتے وقت دعائیں کر سکتے ہیں۔

*12 ذی الحج حج کا پانچواں دن*

حاجی آج بھی 11 ذی الحج کی طرح رمی کرے اور مکہ مکرمہ چلا جائے حج مکمل ہوا ۔ 12 ذی الحج کو اگر منی سے غروب آفتاب تک نکل نہ سکے تو اب مزید منی میں ٹھہریں اور 13 ذی الحج کو زوال کے بعد رمی کر کے مکہ مکرمہ روانہ ہوجائیں ۔

افضل یہ ہے کہ خود اپنے ارادے سے 12 ذی الحج کی رمی کے بعد مکہ مکرمہ نہ جائے منی میں ہی ٹھہرے اور 13 ذی الحج کی رمی کے بعد مکہ مکرمہ کیلئے روانہ ہوں۔

وطن واپسی سے قبل طواف وداع کریں۔

قاسم الحرمین ٹریول اینڈ ٹورز

19/05/2026
18/05/2026

قاسم الحرمین ٹریول اینڈ ٹورز عمرہ گروپ سروسز

منسوب الی نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
04/05/2026

منسوب الی نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

قاسم الحرمین ٹریول اینڈ ٹورز کے راستے مدینے کے واسطے
16/04/2026

قاسم الحرمین ٹریول اینڈ ٹورز کے راستے مدینے کے واسطے

15/04/2026

*اسپیشل عمرہ آفر لمیٹڈ ٹائم آفر*
QASIM UL HARMAIN TRAVEL AND TOURS
حج عمرہ ویزا ٹکٹنگ سروسز

👇🏻 20 روزہ عمرہ پیکج
*محرم الحرام کا گولڈن عمرہ پیکج*

*بکنگ جاری ہے*
ائیر لائن کےبڑھتے ریٹس کے سبب پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر اپنا پیکج ڈن کریں اور آگے بڑھنے والوں ریٹوں سے بچیں تاکہ اضافی بوج سے بچ سکیں۔

*260,000/-*
Per Person For Sharing Bass

*مکہ ہوٹل : شٹل سروس کے ساتھ*
*مدینہ ہوٹل شٹل سروس کے ساتھ*
👇🏻پیکج كى خُصوصيات:
*🧾ویزا*
*🚍مکمل ٹرانسپورٹ*
*🕋 مکہ و مدینہ رہائش*
🖼️۔ *مقدس مقامات کی زیارات*
شامل
ائیر لائن ٹکٹ

*CONTACT*:-
03002256358
03002256306

*Address:* 33C 24th Commercial Street Extension DHA Phase 2 Karachi
https://whatsapp.com/channel/0029VbBqu8n0AgW7gq8GnQ1b

10/04/2026

قاسم الحرمین ٹریول اینڈ ٹورز کے راستے مدینے کے واسطے

Address

33 C 24 Commercial Street Phase 2 Karachi
Karachi Lines

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qasim UL Harmain Travel And Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category