Abid tourism point

Abid tourism point lets come with us to tour your dream place in northern areas of GB .

11/01/2025
22/08/2024

بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جو جنوب مغربی حصے میں واقع ہے۔ اس کا دارالحکومت کوئٹہ ہے، اور یہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بشمول معدنیات اور قدرتی گیس۔ بلوچستان کی خوبصورتی میں اس کی وسیع صحرائی علاقے، پہاڑی سلسلے، اور مختلف ثقافتیں شامل ہیں۔ یہاں کی معیشت بنیادی طور پر زراعت، مویشی داری اور معدنیات پر منحصر ہے

آپ کسی بھی مقصد کے لئے پاکستان سے باہر جانا چاہتے ہیں؟ ضرور جائیے۔ پوری فیملی کے ساتھ مستقل ہجرت کے خواہش مند ہیں؟ اور آ...
20/08/2024

آپ کسی بھی مقصد کے لئے پاکستان سے باہر جانا چاہتے ہیں؟ ضرور جائیے۔ پوری فیملی کے ساتھ مستقل ہجرت کے خواہش مند ہیں؟ اور آپکا پسندیدہ ملک آپکو بلاوا بھی بھیج رہا ہے...توضرور جائیے۔ مگر یہ سب کرنے کے لئے اپنے ملک کو کوسنا ضروری نہیں، یہ سب اِسکے بغیر بھی ممکن ہے۔ جو کہیں نہیں جانا چاہتے یا پھر جانے کی قدرت نہیں رکھتے، اُنہیں فضول کا احساس کمتری دینا اور ہمہ وقت گلٹی فیل کرواتے رہنا، کہاں کی عقل مندی ہے؟

میں خود زندگی کے بیس سال بیرون ملک مقیم رہا۔ وہاں کی زندگی کیا ہے؟ تیسری دنیا کے کتنے فیصد خاندان ہیں جنھیں دُوسری یا پہلی دنیا کا کوئی ملک سکونت دیتا ہے؟ اور وہاں آ جانے کے بعد کتنے ہیں جو ہمیشہ کے لئے وہیں رہنا دل سے پسند کر پاتے ہیں؟ اور کتنے ہیں جو وہاں رہنے کے باوجود وہاں سے زیادہ پیچھے کی خبروں اور حالات میں دلچسپی لے لے کر ایک نہ ختم ہونے والا روگ پال لیتے ہیں۔۔۔اور پھر دو دنیاؤں میں معلق زندگی کسطرح گزرتی ہے؟۔۔۔۔یہ سب مجھ سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔ کیا "دیس نکالا" جھیلنا اتنا ہی آسان اور پرلطف ہوتا ہے جتنا آپ اپنے ملک میں بیٹھ کر سوچ رہے ہوتے ہیں؟ میری خواہش ہے کہ کبھی وقت اور توفیق ملے تو پوری ایک کتاب اس "دیس نکالے" پر لکھوں۔

ہم لوگ ہر چیز میں ماڈریٹ رویہ اپنانے کی بجائے حدود سے تجاوز کرنا اور ایکسٹریمز پر جانا اور سوچنا پسند کرتے ہیں اور ہمارے تنزل کی بہت سی وجوہات میں سے یہ بھی ایک اہم وجہ ہے۔ آجکل باقاعدہ ٹرینڈ چل رہا ہے۔۔۔زندہ بھاگ، فوراً بھاگ، جلدی بھاگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وغیرہ وغیرہ۔ آپ جہاں مرضی بھاگ لیں، پروردگار نے آپکے وجود پر مہر لگا کر بھیجی ہے کہ آپ ساؤتھ ایسٹ ایشین ہیں، آپ اس شناخت سے چاہ کر بھی نہیں بھاگ سکتے۔

ببیرون ملک جائیں، بلکہ ہو سکے تو بہتر سکلز سیکھ کر جائیں تاکہ وہاں مزدوری کرنے کی بجائے آپ نسبتاً آسان طریقے سے اپنے اور اپنے پیاروں کے لئے روزی روٹی کما سکیں۔ وہاں آپکا ایکسپویر بڑھے گا، آپ جدید سکلز سیکھیں گے، پیسہ کما کر اپنے پیاروں کو بھیجیں گے، سکلز کما کر اپنے لوگوں میں بانٹیں گے اور مزید لوگوں کو قابل بنائیں گے۔۔۔۔یہ سب آپکے اور آپکے ملک کے مفاد میں ہے۔

ہمسایہ ملک کی مثال آپکے سامنے ہے، اُنہوں نے بھی ایسے ہی ترقی کی، کوئی کمپنی، کوئی مافیہ ہمیشہ نہیں رہتا، ایسٹ انڈیا کمپنی کی سلطنت اتنی بڑی تھی کہ اسمیں کبھی سورج غروب نہیں ہوا کرتا تھا مگر بلاآخر اُسے بھی جانا پڑا۔۔۔عوام اپنا خطہ نہیں چھوڑا کرتے، ہمیشہ غاصبوں کو ہی چھوڑنا پڑتا ہے۔ اچھا برا وقت آتا جاتا رہتا ہے، دل چھوٹا نہیں کرنا چائیے۔ مشکل کے بعد ہی آسانی ہوتی ہے۔

نلتر ویلی جھیل کا نام یاد نہیں آ رہا
20/08/2024

نلتر ویلی
جھیل کا نام یاد نہیں آ رہا

20/08/2024

Thanks to Pakistan for putting Bangladesh in the free visa list. Millions of Bangladeshis are now thinking of traveling ...
18/08/2024

Thanks to Pakistan for putting Bangladesh in the free visa list. Millions of Bangladeshis are now thinking of traveling to Pakistan. I hope there will be direct low cost flights between Pakistan and Bangladesh.🇵🇰🇵🇰❤️‍🩹🇧🇩🇧🇩

یہ مالدیپ کا جزیرہ مالے ہے جو کہ دارالحکومت بھی ہے اس کی آبادی دو سے اڑھائی لاکھ کے درمیان ہے مالدیپ کے کل 1192 جزائر ہی...
18/08/2024

یہ مالدیپ کا جزیرہ مالے ہے جو کہ دارالحکومت بھی ہے اس کی آبادی دو سے اڑھائی لاکھ کے درمیان ہے مالدیپ کے کل 1192 جزائر ہیں جن میں سے 200 آباد ہیں باقی جزائر کو قدرتی طور پر پھلنے پھولنے کیلئے چھوڑ دیا گیا ہے.

Address

Karachi Manora

Telephone

+923165190481

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abid tourism point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Abid tourism point:

Share

Category