31/10/2025
سرکاری حج اسکیم 2026 -- دوسری قسط کی ادائیگی
31 اکتوبر، 2025
علی بھائی، حج ٹاکس
📅 دوسری قسط کی وصولی:
03 تا 15 نومبر 2025
💰 رقم کی تفصیلات:
لانگ اور شارٹ پیکج کی دوسری قسط:
650,000 روپے فی حاجی
ڈبل بیڈ فیملی روم (اختیاری سہولت):
200,000 روپے فی حاجی اضافی
ٹرپل بیڈ فیملی روم (اختیاری سہولت):
67,000 روپے فی حاجی اضافی
🚨شرائط و ضوابط🚨
دوسری قسط کی ادائیگی سے پہلے تمام شرائط و ضوابط لازمی پڑھیں۔
🔹حج واجبات اپنے متعلقہ بینک میں جمع کروا کر کمپیوٹرائزڈ رسید حاصل کریں۔ آن لائن ادائیگی والے عازمین کرام حسب سابق آن لائن پورٹل استعمال کریں۔
🔸 بعد میں حج پیکیج تبدیل کرنا ممکن نہیں ہوگا لہذا دوسری قسط جمع کرواتے وقت پیکیج کا انتخاب احتیاط سے کریں۔
🔹 دوسری قسط جمع کرواتے وقت بینک سے کوائف کی تصحیح اور پیکیج تبدیلی (صرف شارٹ سے لانگ ) کروائی جاسکتی ہے۔
🔸 لانگ سے شارٹ پیکیج تبدیلی کے لیے بذریعہ بینک وزارت میں درخواست بھجوانا ہوگی جسے صرف دستیابی کی صورت میں کیا جائے گا۔
🔹 دوسری قسط جمع کروانے سے قبل اپنے متعلقہ بینک برانچ سے اپنے کوائف (Data) میں کسی قسم کی درستگی کروائی جاسکتی ہے۔
🔸 گروپنگ کے مسائل، شناختی کارڈ نمبر کی درستی کے لیے وزارت کے متعلقہ حج آفیسر یا انچارج آئی ٹی سیل کو تحریری درخواست بھجوانا ہوگی۔
🔹 دوسری قسط بر وقت جمع نہ کروانے کی صورت میں حج درخواست منسوخ تصور ہوگی۔
🔸 کسی بھی مرحلے پر حج داخلہ منسوخ کروانے کی صورت میں وزارت ہذا ضوابط کے مطابق کٹوتی کی مجاز ہے۔
🔹 منسوخ شدہ درخواستوں کی بقیہ رقم درخواست گزار کے متعلقہ بینک اکاونٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی۔
🔸 عازمین حج کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وزارت سے موثر رابطے کے لیے 2026 Pak Hajj موبائل ایپ استعمال کریں۔
🔹 مزید معلومات کے لیے حج ہیلپ لائن نمبرز، ایڈریس، ویب سائٹ اور سوشل میڈیا تفصیلات👇🏻:
📬 ADDRESS:
Ministry of Religious Affairs & Interfaith Harmony, Pakistan.
1st Floor, Kohsar Block, Pak Secretariat, Constitution Avenue, ISLAMABAD,
PAKISTAN-44000
Contact Numbers:
📞 051 9205696☜
📞 051 9216980☜
📞 051 9216981☜
📞 051 9216982☜
📧 Email: [email protected]
🌐 Website: www.mora.gov.pk
🕋Hajj Talks حج ٹاکس🕋