Roshan Travel and Tours

Roshan Travel and Tours Reliable service, best prices, and stress‑free travel experiences. Roshan Travel and Tours is a professional travel agency located in North Karachi, Pakistan.

Roshan Travel & Tours – Karachi’s trusted travel agency since 2009 🌍✈️
Specialists in Dubai Visit Visa, Umrah & Hajj, air tickets, and international holiday packages. We specialize in Umrah packages, international visit visas, air ticketing, and customized travel solutions. Our mission is to provide reliable, affordable, and comfortable travel services with full customer support.

📍 Based in Karachi
🕋 Umrah & Hajj Services
🌍 Visit Visas Worldwide
🎫 Air Ticket Booking

Contact us for safe and hassle-free travel arrangements.

🇵🇰🕋 **AZADI + MEELAD UMRAH SPECIAL OFFER** 🕋🇵🇰**آزادیِ وطن کی خوشی + میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی برکتیں**اس بابرکت موقع پر روشن ٹ...
17/08/2026

🇵🇰🕋 **AZADI + MEELAD UMRAH SPECIAL OFFER** 🕋🇵🇰

**آزادیِ وطن کی خوشی + میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی برکتیں**
اس بابرکت موقع پر روشن ٹریول اینڈ ٹورز لایا ہے **20 Days Special Umrah Package** — آپ اور آپ کے پیاروں کے لیے ایک روحانی سفر، بہترین سہولت اور خصوصی آفر کے ساتھ۔ ✨

🕋 **20 DAYS UMRAH PACKAGE**
✈️ **PIA | KHI–JED–KHI**
📅 **Departure:** 14 • 21 • 26 • 28 September

💚 **PACKAGE A — Rs. 206,000**
🏨 Makkah: AJWA ZIAFA / Similar 🚌 Shuttle Service
🏨 Madinah: KINAN / DAR AJYAL-1 / Similar📍 Approx. 900m

💚 **PACKAGE B — Rs. 225,000**
🏨 Makkah: LOLO TOHEED STAR📍 950m – Ibrahim Khalil Road
🏨 Madinah: KARAM GOLDEN STAR 📍 600m – Masjid Bilal Side

✨ **Embark on a spiritual journey with comfort and peace of mind.**

📞 **BOOK NOW — LIMITED SEATS!**
0321-3741202 | 0321-8277989 | 0311-2432534

🌙 **Roshan Travel & Tours**
*Your Trusted Travel Partner*
**Umrah Packages | Air Tickets | Railway Tickets**

Hajj Secretary Message سیکرٹری کا پیغاممحترم/محترمہ!السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہآپ نے امسال حج بیت اللہ کا ارادہ کیا ...
16/08/2026

Hajj Secretary Message سیکرٹری کا پیغام

محترم/محترمہ!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ نے امسال حج بیت اللہ کا ارادہ کیا ہے جو کہ ایک مقدس سفر اور اسلام کی افضل ترین عبادات میں سے ہے اس کے لئے میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی اس افضل ترین عبادت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ میں آپ کے اس مقدس سفر کو آسان، محفوظ اور آرام دہ بنانے کے لیے بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہوں۔ ہدایات میں دی گئی تما م شرائط کو غور سے پڑھیں اورسمجھیں جس کے بعد آن لائن حج درخواست مکمل کریں۔

ا س مبارک سفر کی رحمتیں اور برکتیں حاصل کرنے کے لئے فوراً تیاری شروع کر دیں۔ سب سے اہم تیاری روحانی پاکیزگی اور ایمان کی تازگی ہے۔ یہ عبادت چونکہ روحانی کے ساتھ ساتھ بدنی اور مشقت طلب ہے اس لئے آپ اپنے جسم کو اس مشقت کے قابل بنانے کے لئے ابھی سے روزانہ ہلکی ورزش کا اہتمام کریں، پیدل چلنے کومعمول بنا لیں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں تاکہ دورانِ حج آپ کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ علاوہ ازیں سفرِحج کے ضروری لوازمات سے آگاہی اور مناسک حج کی مناسب تربیت بھی نہایت ضروری ہے۔ تربیتی مواد، ویڈیو لیکچرز، مملکتِ سعودی عرب کی متعلقہ ہدایات اور دیگر اہم معلومات پاک حج ایپ 2027 پر دستیاب ہوں گی۔ مزید رہنمائی، تازہ ترین معلومات اور اعلانات کے لیے وزارت کی ویب سائٹ (hajj.mora.gov.pk)، یوٹیوب چینل، سوشل میڈیا صفحات، واٹس ایپ چینل اور پاک حج ایپ سے باقاعدگی سے رجوع کریں۔ ان کے لنک مندرجہ ذیل ہیں:

ویب سائٹ: https://www.mora.gov.pk
پاک حج ایپ (Android): https://play.google.com/store/apps/details?id=com.nitb.android.hajjapp
پاک حج ایپ (IOS): https://apps.apple.com/pk/app/pak-hajj/id6473727234
یوٹیوب: https://www.youtube.com/
فیس بک: https://www.facebook.com/mora.official
ایکس (ٹوئٹر): https://x.com/MORAisbOfficial
واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029Va8Z5qY1dAvwRs1P1h1v

آپ سے امید کی جاتی ہے کہ دوران قیام سعودی عرب میں آ پ ایک خوددار اور مہذب قوم کے نمائندے کے طور پر اپنی روحانی اور مذہبی ذمہ داریاں بخوبی ادا کریں گے، سعودی قوانین کی پابندی کریں گے اور حرم پاک کے تقدس کے پیش نظر صفائی کا خاص خیال رکھیں گے۔

وزارت مذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی کی بھر پور کوشش ہو گی کہ حجاج کرام کو حج بیت اللہ کی سعادت کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچائی جا سکیں اورسعودی عرب میں آپ کے قیام کو ممکن حد تک آرام دہ بنایا جا سکے۔ میں امید کرتا ہوں کہ حجاج کرام بھی وزارت کے ساتھ اس ضمن میں بھرپور تعاون فرمائیں گے۔

والسلام
آ پکا خیر اندیش

(ابرار احمد مرزا)
سیکرٹری

Follow Ministry of Religious Affairs Pakistan's WhatsApp Channel. Official Whatsapp Channel of Ministry of Religious Affairs and Interfaith Harmony, Government of Pakistan, Islamabad ....
Latest Updates on Hajj, Umrah, Ziarat to India, Iran, Iraq, National Hifz o Qirat Quran Competition, Seerat Book Competition, Interfaith Harmony, Minority Student's Scholarships, Hajj Training, Traveling, Religious Tourism. Join 38K followers for the latest updates.

ہدایات برائے گورنمنٹ حج (ریگولر) ا سکیم 2027؁ء (1448ھ)یہ ہدایات صرف گورنمنٹ حج (ریگولر) سکیم برائے حج 2027؁ء کے لئے ہیں۔...
16/08/2026

ہدایات برائے گورنمنٹ حج (ریگولر) ا سکیم 2027؁ء (1448ھ)
یہ ہدایات صرف گورنمنٹ حج (ریگولر) سکیم برائے حج 2027؁ء کے لئے ہیں۔ ان ہدایات اور شرائط اہلیت کو اچھی طرح پڑھ اورسمجھ لیں ایسا نہ ہو کہ کسی غلطی کی وجہ سے آپ کی درخواست مسترد ہو جائے۔ ریگولرحج سکیم 2027؁ء کے امیدواروں کا انتخاب رجسٹرڈ درخواستوں کے حج واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی کی بنیاد پر "پہلے آئیے، پہلے پائیے" کے اصول کے مطابق کیا جائے گا۔ کوٹہ مکمل ہونے پر رجسٹریشن کے عمل کو روک دیا جائے گا۔

آن لائن بکنگ برائے حج 2027؁ء1448/ھ: عازمینِ حج گھر بیٹھ کر اپنے کوائف کا اندراج (hajj.mora.gov.pk) اور واجبات کی ادائیگی بھی آن لائن کر سکتے ہیں۔

آن لائن فارم پُر کرنے کے لئے ہدایات:
گروپ لیڈر اور تمام ممبران اپنے اصل کارآمد شناختی کارڈ کے مطابق portal پر درست اندراج کریں، غلط شناختی کارڈ نمبر لکھنے سے آپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
گرو پ بنانے کا مقصد اور طریقہ کار: گروپ بنانے کا مقصد یہ ہے کہ گروپ میں شامل تمام افراد کی حج کی ٹریننگ، حا جی کیمپ میں پہنچنے اور سفر حج پر روانہ ہونے اور واپسی کی تاریخیں ایک ہوں اور اسی طرح سعودی عرب میں مکہ و مدینہ میں رہائش، مکتب اور مناسکِ حج اکٹھے ہوں۔
گروپ بناتے ہوئے ان امور کا خاص خیال رکھیں:
گروپ زیادہ سے زیادہ چھ (6) افراد پرمشتمل ہونا چاہیے۔ ایک خاندان کے لوگ یا نزدیکی رشتہ دار مل کر گروپ بنا سکتے ہیں۔ گروپ درخواست دہندگان خود ترتیب دیں جس کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے گروپ میں سے کسی ایک آدمی کو گروپ لیڈر نامزد کریں۔
گروپ لیڈر ایک بالغ مرد ہی ہو سکتا ہے تاہم اسلامی نظریاتی کونسل کے 6 تا 7 جون 2023 کو منعقد کردہ اجلاس نمبر 232 میں کئے گئے فیصلے کے مطابق قابلِ اعتماد خواتین کا گروپ بنایا جا سکتا ہے۔ صرف اس صورت میں خاتون گروپ لیڈر بن سکتی ہے۔
درخواست انفرادی طور پر بھی دے سکتے ہیں، اس صورت میں اکیلا شخص بھی ایک گروپ تصور ہوگا۔
گروپ میں شامل تمام افراد کا مقامِ روانگی، حج سکیم کا Package اضافی سہولیات، فقہ ایک ہونا ضروری ہے۔
گروپ میں موجود عورتوں کے شرعی محرم اسی گروپ میں موجود ہونا ضروری ہیں۔
اگر ایک خاندان کے افراد کی تعداد چھ (6) سے زیادہ ہو تو ایسے افراد دو یا دو سے زیادہ گروپ اس طرح بنائیں کہ عورتیں اور ان کے محرم ایک ہی گروپ میں موجود ہوں تاکہ اس گروپ کی کامیابی کی صورت میں تمام افراد اکٹھے سفرِ حج کریں اور ایک رہائش میں رہ سکیں۔ اس کے لئے وزارت کو درخواست دینا لازمی ہے۔
Do You Require Shia Facility? کا انتخاب: فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے وہ درخواست گزار جو فقہ جعفریہ کی فقہی احکامات کے مطابق حج ادا کرنا چاہتے ہوں Do You Require Shia Facility? کے سوال کے جواب میں Yes کا انتخاب کریں۔
مقامِ روانگی (PLACE OF DEPARTURE) کے خانہ میں اس مقام کا اندراج کریں جہاں سے آپ نے حج کیلئے روانہ ہونا ہے۔ مقام روانگی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائیگی۔ کسی POD پر عازمینِ حج کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے کی صورت میں یا کسی تکنیکی وجوہات یا Road to Makkah کی سہولت کی وجہ سے ان عازمینِ حجاج کو کسی بھی نزدیکی بڑے POD پر منتقل کر دیا جائے گا۔
موجودہ ایڈریس کے خانے میں اپنا موجودہ پتہ درج کریں تاکہ آپ کا ٹریننگ سینٹر اسی پتے کے مطابق رکھا جاسکے۔
حج درخواست گزار وں کو چاہئے کہ وہ موبائل فون کے صحیح نمبر (ذاتی یا نزدیکی رشتہ دار کا) اور موبائل نیٹ ورک (یوفون، موبیلنک، ٹیلی نار، زونگ وغیرہ) درخواست فارم میں درج کریں۔ جس پر وزارت کی جانب سے ان کو بھیجے گئے ایس۔ایم۔ایس (SMS) یا فون کال موصول ہوسکے۔ وزارت کے میسج کے لئے ضروری ہے کہ مہیا کردہ موبائل نمبر کسی اور نیٹ ورک پر تبدیل نہ ہوا ہو۔
نامزدگی (NOMINEE) کے خانے میں کسی ایسے شخص کا نام، شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر تحریر کریں جو آپ کا خونی رشتہ دار ہو جس سے کسی حادثے یا مشکل حالات کی صورت میں پاکستان یا سعودی عرب سے فوراً رابطہ کیا جاسکے۔ عازمِ حج کے انتقال کی صورت میں نامزد شخص ہی اس کے کسی ریفنڈ/رقم لینے کا حقدار ہوگا۔
مختصر مدتی پیکیج:
عازمین حج اضافی ادائیگی کی بنیاد پر سعودی عرب میں 20 سے 25 دن کے مختصر قیام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ مدینہ منورہ میں قیام 4 دن کا ہوگا۔
اضافی رقم کا حساب سفری اخراجات اور رہائش کی لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
مختصر قیام کی سہولت سعودی عرب میں رہائش اور ایئر ٹکٹ کی دستیابی پر منحصر ہے۔ درخواستیں زیادہ وصول ہونے کی صورت میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر انتخاب ہوگا۔ باقی درخواست گزاروں کو روایتی طویل مدتی حج پیکیج میں منتقل کیا جائے گا اور اضافی رقم واپس کر دی جائے گی۔
حج فارم جمع کرانے کے بعد پیکج کی مدت تبدیل نہیں کی جا سکتی۔
اس سہولت کا انتخاب کرنے والے درخواست دہندگان کو وزارت کے فراہم کردہ شیڈول پر عمل کرنا ہوگا۔ پرواز چھوٹ جانے کی صورت میں اضافی اخراجات درخواست گزار کو ادا کرنے ہونگے۔
مختصر قیام پیکیج اور روایتی طویل مدتی پیکج میں تمام سہولیات یکساں ہیں۔ صرف قیام کے دورانیہ کا فرق ہے۔
مکہ مکرمہ میں علیحدہ کمرہ:
مکہ مکرمہ میں رہائش ایک خودکار کمپیوٹرائیزڈ نظام کے تحت ملے گی۔ یہ رہائش خاندان یا گروپ کی بنیاد پر نہیں بلکہ مردوں اور عورتوں کی علیحدگی کی بنیاد پر ہو گی جس میں ایک کمرے میں بیک وقت چھ افراد تک موجود رہ سکتے ہیں۔ عازمین حجاج بالترتیب فی کس 200,000 اور 67,000 اضافی رقم کی ادائیگی پر ڈبل اور ٹرپل بیڈ کی بنیاد پر اپنے گروپ کے لیئے (مرد و خواتین) علیٰحدہ کمرے کے انتخاب کی درخواست دے سکتے ہیں۔ تاہم محرم رشتہ داروں پر مشتمل 4 سے 6 افراد کا گروپ جو کہ ایک کمرے میں رہائش رکھنا چاہتے ہوں وہ مکہ رہائش کے خانے میں فیملی روم کا انتخاب کریں جو کہ رہائش/کمروں کی دستیابی سے مشروط ہے اور عدم دستیابی کی صورت میں مشترکہ رہائش میں منتقل کر دیا جائے گا۔ ڈبل بیڈروم کی سہولت صرف دو افراد اور اسی طرح ٹرپل بیڈ روم کی سہولت صرف تین افراد کے گروپ کے لئے ہوگی۔ یہ سہولت صرف مکہ مکرمہ کے لیے ہی دستیاب ہوگی جبکہ مدینہ منورہ میں آپکی رہائش لازمی شئیرنگ کی بنیاد پر ہو گی۔

"حج کی درخواست دینے کے لیے لازمی شرائط"خلاصہ:پاکستانی شہریت لازمی ہے، عمر کم از کم 12 سال اور پاسپورٹ کی مدت حج کے بعد 3...
16/08/2026

"حج کی درخواست دینے کے لیے لازمی شرائط"

خلاصہ:
پاکستانی شہریت لازمی ہے، عمر کم از کم 12 سال اور پاسپورٹ کی مدت حج کے بعد 30 دن تک باقی ہونی چاہیے۔

خواتین کے لیے شرط: 45 سال سے کم عمر خواتین بغیر محرم حج پر نہیں جا سکتیں۔

طبی معذوری یا بیماری کی صورت میں میڈیکل رپورٹ اور سرٹیفکیٹ لازمی ہیں۔

ویکسینیشن سعودی حکومت کی منظور شدہ ویکسین لگوانا ضروری ہے۔

درست معلومات فراہم کرنا لازمی ہے، غلط یا جعلی دستاویزات پر درخواست مسترد ہوگی۔

معذور یا ضعیف افراد کے ساتھ معاون کا ہونا لازمی ہے۔

ECL یا بلیک لسٹ میں شامل افراد کو حج کی اجازت نہیں ہوگی۔

مالی حیثیت درخواست میں بیان کردہ معلومات کے مطابق ہونی چاہیے۔

سعودی قوانین کی خلاف ورزی پر نااہلی ہوگی۔

فیس اور واجبات مقررہ وقت میں ادا کرنا لازمی ہے۔

قرعہ اندازی کے ذریعے درخواست گزاروں کو اطلاع دی جائے گی۔

بینک اکاؤنٹ (IBAN) لازمی ہے؛ نابالغ بچوں کے لیے والدین کا اکاؤنٹ استعمال ہوگا۔

درست معلومات دینا ضروری ہے، ورنہ درخواست مسترد کر دی جائے گی۔

یہ شرائط وزارتِ مذہبی امور پاکستان اور سعودی حکومت کے حج قوانین کے مطابق ہیں۔

16/08/2026

حج رجسٹریشن کا اگلا مرحلہ

14/08/2026

🌙✨ ماہِ ربیعُ الاول مبارک ہو ✨🌙

🌹 ربیعُ الاول مبارک 🌹
محبتِ مصطفیٰ ﷺ سلامت رہے

روشن ٹریول اینڈ ٹورز
آپ کے سفرِ عقیدت کا معتبر ساتھی ❤️

🌙✨ ماہِ ربیعُ الاول مبارک ہو ✨🌙ماہِ ربیعُ الاول کی پہلی تاریخ، محبت و رحمت کے اس بابرکت مہینے کی آمد پر آپ سب کو دل کی گ...
14/08/2026

🌙✨ ماہِ ربیعُ الاول مبارک ہو ✨🌙

ماہِ ربیعُ الاول کی پہلی تاریخ، محبت و رحمت کے اس بابرکت مہینے کی آمد پر آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ❤️

یہ وہ مقدس مہینہ ہے جس کی نسبت رحمتُ للعالمین، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے ہے۔ 🌹

اللہ تعالیٰ اس بابرکت مہینے کے صدقے ہمارے دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور فرمائے، زندگیوں میں رحمت و برکت عطا فرمائے اور ہمیں سیرتِ مصطفیٰ ﷺ پر چلنے کی توفیق دے۔ آمین 🤲

🌹 ربیعُ الاول مبارک 🌹
محبتِ مصطفیٰ ﷺ سلامت رہے

روشن ٹریول اینڈ ٹورز
آپ کے سفرِ عقیدت کا معتبر ساتھی ❤️

🇵🇰 14th August — Freedom is a Blessing, and a Responsibility!Let’s play our part in building a stronger, brighter and be...
13/08/2026

🇵🇰 14th August — Freedom is a Blessing, and a Responsibility!

Let’s play our part in building a stronger, brighter and better Pakistan.

Roshan Travel & Tours wishes everyone a very Happy Independence Day! 🇵🇰

Pakistan Zindabad! 🇵🇰

🇵🇰 14 اگست — آزادی ایک نعمت بھی، ذمہ داری بھی!

آئیے مل کر ایک مضبوط، خوشحال اور بہتر پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔

Roshan Travel & Tours کی جانب سے
تمام اہلِ وطن کو یومِ آزادی مبارک! 🇵🇰

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

06/08/2026

Address

Shop No 01, Sector-11-I, Shafi Paradise, North Karachi
Karachi
75850

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Roshan Travel and Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Roshan Travel and Tours:

Shortcuts

Share

Category