Hajj o Umrah Training & Guidance

Hajj o Umrah Training & Guidance This page is created to assist our brothers & sisters who are willing to perform Hajj & Umrah.

جن لوگوں کو ایس ایم ایس نہ ملنے یا دیر سے ملنے کی شکایت ہورہی ہے وہ بہت زیادہ کنفیوز ہیں کہ ہمیں حج اپڈیٹ کیسے ملے۔ گورن...
09/02/2024

جن لوگوں کو ایس ایم ایس نہ ملنے یا دیر سے ملنے کی شکایت ہورہی ہے وہ بہت زیادہ کنفیوز ہیں کہ ہمیں حج اپڈیٹ کیسے ملے۔ گورنمنٹ کی طرف سے پاک حج ایپ جاری کی گئی ہے جس میں ہر عازمینِ حج کو ہر طرح کی اپڈیٹ دی جائے گی۔ اور اس کا استعمال ہر ایک کے لئے لازمی ہے۔ آپ بھی پاک حج ایپ کو فوراً انسٹال کریں اور رجسٹریشن کے بعد اپنا اسٹیٹس ملاحضہ کریں۔

For Android User
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.nitb.android.hajjapp

For I-Phone User
https://apps.apple.com/us/app/pak-hajj/id6473727234

مزید اپڈیٹس اور حج و عمرہ کے طریقہ و مسائل سیکھنے کے لئے ہمارے واٹس ایپ چینل کو نیچے دیئے گئے لنک کے ذریعے جوائن کریں۔
https://chat.whatsapp.com/CBHwkS6X4fbKwaaKPV1YjX?fbclid=IwAR1TZwt6Db-jb-247wMYl4N8MdT2qu2yGhjhtW4BOPIgCS7HV8UM1qpwvts

دورانِ طواف وُضو ٹوٹ جائے تو کیاکرے؟سُوال: اگر تیسرے پَھیرے میں وُضو ٹوٹ گیا اور نیا وُضو کرنے چلے گئے تو اب واپَس آ کر ...
02/02/2024

دورانِ طواف وُضو ٹوٹ جائے تو کیاکرے؟

سُوال: اگر تیسرے پَھیرے میں وُضو ٹوٹ گیا اور نیا وُضو کرنے چلے گئے تو اب واپَس آ کر کس طرح طواف شُروع کریں ؟

جواب: چاہیں تو ساتوں پَھیرے نئے سِرے سے شُروع کریں اور یہ بھی اِختِیار ہے کہ جہاں سے چھوڑا وَہیں سے شُروع کریں ۔ چار سے کم کا یِہی حُکم ہے۔ ہاں چاریا زِیادہ پَھیرے کرلئے تھے تو اب نئے سِرے سے نہیں کرسکتے جہاں سے چھوڑا تھا وَہیں سے کرناہوگا۔ ’’ حَجرِاَسْوَد ‘‘ سے بھی شُروع کرنے کی ضَرورت نہیں ۔ (دُرِّمُختارو رَدُّالْمُحتار ، ج۳ ، ص۵۸۲)

02/02/2024

جن لوگوں کو نُسُک ایپ کے ذریعے ریاض الجنہ کے پرمٹ میں مسئلہ پیش آرہا ہے وہ ویڈیو میں بتائے گئے آفس جاکر انہیں اپنا ویزہ دکھائیں اور ان سے درخواست کریں کہ وہ ہمارے شرکہ (کمپنی) کو کہیں کہ ہمارا ریاض الجنہ کا پرمٹ نکال دے۔
آفس اسٹاف شرکہ والوں سے رابطہ کرکے آپ کا پرمٹ نکال دیں گے۔ اس ساری کارروائی میں تھوڑا وقت بھی لگ سکتا ہے۔ آپ کو انفرادی یا پورے گروپ کا پرمٹ دے دیا جائے گا جس سے آپ بآسانی ریاض الجنہ کی باادب حاضری کرسکیں گے۔

نوٹ: جنہیں ایک مرتبہ ریاض الجنہ کا پرمٹ مل گیا ہو وہ اس طریقہ کار پر ہرگز کوشش نہ کریں کیونکہ ان کے پاس آپ کا سارا ریکارڈ ہوتا ہے اور ہوسکتا ہے کہ وہاں کا اسٹاف اس بات پر آپ سے نامناسب رویہ اختیار کرے اور دیگر لوگوں کے لئے مستقبل میں کوئی اور پریشانی کا سبب نہ بن جائے۔

مجھے اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھیں اور میری بھی باادب حاضری کی دعا کریں۔

حج و عمرہ تربیتی واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کے لئے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں۔

https://chat.whatsapp.com/CBHwkS6X4fbKwaaKPV1YjX

طَوافِ زِیارت1. طَوافُ الزِّیارۃکو   ’’ طوافِ اِفاضہ ‘‘  بھی کہتے ہیں یہ حج کا دوسرا رُکن ہے ،  اِس کا وَقْت 10ذُوالْحِج...
22/01/2024

طَوافِ زِیارت

1. طَوافُ الزِّیارۃکو ’’ طوافِ اِفاضہ ‘‘ بھی کہتے ہیں یہ حج کا دوسرا رُکن ہے ، اِس کا وَقْت 10ذُوالْحِجَّۃِ الحرام کی صبحِ صادِق سے شُروع ہوتا ہے اِس سے قَبل نہیں ہو سکتا۔اس میں چار پھیرے فرض ہیں بِغیر اس کے طواف ہو گا ہی نہیں اور حج نہ ہو گااور پورے سات کرنا واجِب ہے

2. طَوافُ الزِّیارۃدسویں ذُوالْحِجَّہ کو کرلینا افضل ہے ، لہٰذا پہلے جَمْرَۃُ الْعَقَبَہ کی رَمی پھر ’’ قُربانی ‘‘ اوراِس کے بعد حَلْق یا تَقصِیر سے فارِغ ہولیں ، اب افضل یہ ہے کہ کچھ قُربانی کا گوشْتْ کھاکر پیدل مکّۂ مکرَّمہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً حاضِر ہوں اور یہ بھی افضل ہے کہ بابُ السَّلام سے مسجدُ الحرام شریف میں داخِل ہوں

3. افضل وَقْت تو10 تاریخ ہی ہے مگر تینوں دن یعنی بارھویں کے غُروب ِ آفتاب تک طوافِ زیارت کر سکتے ہیں چُونکہ 10تاریخ کو بِھیڑ زیادہ ہوتی ہے لہٰذا اپنی سَہولت کوپیشِ نظر رکھنا بَہُت مفید رہے گا ۔ اس طرح اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ مُتَعدِّد تکلیف دہ چیزوں اور بعض صورَتوں میں دوسروں کی اِیذا رسانیوں ، عورَتوں سے گُڈمُڈ ہونے ان سے بدن ٹکرانے اورنَفْس و شیطان کے بہکاوے میں آ کر ہونے والے گناہوں سے بچت ہو جائے گی

4. باوُضو اور سترِ عورَت کے ساتھ طَواف کیجئے۔

5. اگرطَوافُ الزِّیارۃ نہ کیا عورَتیں حَلال نہ ہوں گی چاہے برسوں گزر جائیں ۔ (عالمگیری ج ۱ ص ۲۳۲) اِسی طرح اگر بیوی نے نہیں کیا تو شوہر اُس کیلئے حلال نہ ہو گا

6. طَواف سے فارِغ ہوکر دو رَکْعَت ’’ واجِبُ الطَّواف ‘‘ بدستور اداکیجئے اِس کے بعد ’’ مُلْتَزَم ‘‘ پر بھی حاضِری دیجئے اور ’’ آبِ زَم زَم ‘‘ بھی خوب پیٹ بھر کرنَوش کیجئے

طوافِ وداع

طوافِ وداع آفاقی حاجی کے لئے واجب ہے اور اس کا وقت طوافِ زیارت کے فوراً شروع ہوجاتا ہے۔ طوافِ وداع کے بعد جو بھی طواف کیا جائے گا وہ طوافِ وداع کہلائے گا۔ بہتر یہی ہے کہ جتنا جلد کرلیا جائے۔ اکثر لوگ طوافِ زیارت کے بعد مدینہ یا طائف جاتے ہیں۔ ان کے لئے ضروری ہے کہ بغیر طوافِ وداع کے نہ جائیں۔

حاجیوں کے لئے کار آمد 16 اہم باتیں            ٭اللہ و رسول عَزَّ وَجَلَّ وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَل...
14/01/2024

حاجیوں کے لئے کار آمد 16 اہم باتیں

٭اللہ و رسول عَزَّ وَجَلَّ وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رِضا کے طلبگار پیارے پیارے حاجیو! آپ کو سفرِ حج وزیارتِ مدینہ بَہُت بَہُت مبارَک ہو ۔ ضَروریاتِ سفر کا روانگی سے تین چار دن پہلے ہی اِنتِظام کرلیجئے ، نیز کسی تجرِبہ کار حاجی سے مشورہ بھی فرمالیجئے٭ اپنے وطن سے پھل یا پکے ہوئے کھانے کے ڈِبّے ، مٹھائی وغیرہ غذائی اشیاء ساتھ لے جانے کی حاجیوں کو گورنمنٹ کی طرف سے مُمانَعَت ہے

٭مِنٰی ، عَرَفات اور مُزدَلِفہ میں کافی چلنا ہوگا ، لہٰذا حج کے بَہُت دن پہلے سے روازنہ پون گھنٹہ پیدل چلنے کی ترکیب رکھئے (اس کی مستقل عادت بنا لی جائے تو صحّت کیلئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ بے حدمفید ہے) ورنہ ایک دم سے بَہُت زیادہ پیدل چلنے کے سبب حج میں آپ آزمائش میں پڑ سکتے ہیں !

٭کم کھانے کی عادت ڈالئے ، فائدہ نہ ہو تو کہنا ! خُصُوصاً 5ایّامِ حج میں ہلکی پُھلکی غذا پر قَناعت کیجئے تا کہ بار بار استنجا کی ’’ حاجت ‘‘ نہ ہو ، خصوصاً مِنٰی مُزدَلِفہ اور عرفات کے استنجا خانوں پر لمبی لمبی قِطاریں لگتی ہیں !

٭ اسلامی بہنیں کانچ کی چوڑیاں پہن کر طواف نہ کریں ، بھیڑ میں ٹوٹنے سے خود اپنے اوردوسرے کے زخمی ہونے کا اندیشہ ہے

٭ اسلامی بہنیں اُونچی ایڑی کی چپلَّیں نہ پہنیں کہ راستے میں پیدل چلنے میں پریشانی ہو گی

٭ حَرَمین طیبین کی رِہائش گاہوں کے واش روم میں ’’ انگلش کموڈ ‘‘ ہوتے ہیں ، وطن سے ان کا استِعمال سیکھ لیجئے ورنہ کپڑے پاک رکھنا نہایت دُشوار ہوگا

٭کسی کا دیاہوا ’’ پیکٹ ‘‘ کھول کر چیک کئے بِغیر ہرگز ساتھ مت لیجئے اگر کوئی ممنوعہ چیز نکل آئی تومَطار (AIRPORT) پر مصیبت میں پڑ سکتے ہیں

٭ ہوائی جہاز میں اپنی ضَرورت کی اَدوِیات مَع ڈاکٹری سَنَد اپنے گلے کے بیگ میں رکھئے ۔ تاکہ ایمبر جنسی میں آسانی رہے

٭زَبان اور آنکھوں کی حفاظت کریں، اگر بِلاضَرورت بولتے رہنے کی عادت ہوئی تو غیبتوں ، تہمتوں اور دل آزاریوں وغیرہ گناہوں سے بچنا دشوار رہے گا ، اِسی طرح آنکھوں کی حفاظت اوراکثر نگاہیں نیچی رکھنے کی ترکیب نہ ہوئی تو بد نِگاہی سے محفوظ رہنا نہایت مشکل ہو گا۔ حَرَم میں ایک نیکی لاکھ نیکی اور ایک گناہ لاکھ گُنا ہے۔ حَرَم سے مُراد صِرف مسجدُ الحرام نہیں تمام حُدُودِ حَرَم ہے

٭نَماز میں اکثر محرِم کے سینے یا پیٹ کا کچھ حصّہ کُھل جاتا ہے اس میں کسی قسم کی کراہت نہیں کیونکہ اِحرام میں یہ خلافِ مُعتاد (یعنی خلافِ عادت) نہیں اوراِس کا خیال رکھنابھی بَہُت دشوار ہے ٭ کفن کو آبِ زم زم میں بھگو کر لانا اچّھا ہے کہ اِس طرح مکے مدینے کی ہوائیں بھی اِسے چوم لیں گی۔ نِچوڑنے میں یہ احتیاط کرنی مُناسِب ہے کہ اس مقدّس پانی کا ایک قطرہ بھی گر کر نالی وغیرہ میں نہ جائے ، کسی پودے وغیرہ میں ڈا ل دینا چاہئے۔ (آبِ زم زم شریف اپنے وطن میں بھی چھڑ ک سکتے ہیں)

٭طواف و سَعی کرتے ہوئے بعض اوقات حج کی کتابوں کے اَوراق گرے پڑے نظر آتے ہیں ، ممکنہ صورت میں اُن کو اُٹھا لیجئے مگر طواف میں کعبہ شریف کو پیٹھ یا سینہ نہ ہو اِس کا خیال رکھئے۔البتّہ کسی کی گِری پڑی رقم یا بَٹوا وغیرہ نہ اُٹھایئے (چند برس پہلے ایک پاکستانی حاجی نے دورانِ طواف ہمدردی میں کسی کی گری ہوئی رقم اٹھائی ، رقم والے کو غلط فہمی ہوئی اور اُس نے پولیس کے حوالے کیا اور بے چارہ عرصے کیلئے جیل میں ڈالدیا گیا!)

٭حجازِ مقدَّس میں ننگے پاؤں رہنا اچّھا ہے مگر گھر اور مسجِد کے حمّام اور راستے کی کیچڑ وغیرہ میں چپّل پہن لیجئے۔نیز گرد آلود اور میلے کُچیلے پاؤں لیکر مسجدَینِ کریَمین بلکہ کسی مسجِد میں بھی داخِل نہ ہوں ، اگر صفائی نہیں رکھ پائے تو بِغیرچپّل مت رہئے

٭ مُستَعمَل (یعنی استِعمالی) چپّل پہن کر بیسن پر وُضو کرنے سے احتیاط کیجئے کہ اکثر نیچے پانی بکھرا ہوتا ہے اگر چپّل ناپاک ہوئے تو اندیشہ ہے کہ چھینٹے اُڑکر آپ کے لباس وغیرہ پر پڑیں ۔ (یہ ذِہن میں رہے کہ جب تک چپّل یا پانی یا کسی بھی چیز کے بارے میں یقینی طور پر نَجس یعنی ناپاک ہونے کا عِلْم نہ ہو وہ پاک ہے )

٭مِنٰی شریف کے استِنجا خانوں کے نل میں عام طور پر پانی کا بہاؤ کافی تیز ہوتا ہے ، لہٰذابَہُت تھوڑا تھوڑا کھولئے تاکہ آپ چھینٹوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

ماہ جنوری کے مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ کے نماز کے اوقات
01/01/2024

ماہ جنوری کے مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ کے نماز کے اوقات

آقا ﷺ مرے رکھّیں گے بھرم اب کے برس بھیسرکار ﷺ کا برسے گا کرم اب کے برس بھیاب کے بھی برس رَقْص کریں گے مرے آنسولکھے گا ثن...
31/12/2023

آقا ﷺ مرے رکھّیں گے بھرم اب کے برس بھی
سرکار ﷺ کا برسے گا کرم اب کے برس بھی

اب کے بھی برس رَقْص کریں گے مرے آنسو
لکھے گا ثنا اُن ﷺ کی، قلم اب کے برس بھی

دے گا ہمیں رحمت کے کئی لاکھ خزانے
توصیفِ پیمبر ﷺ کا عَلَم اب کے برس بھی

اترے گی دھنک، ہونٹوں کے گلزارِ ادب میں
چوموں گا مَیں آقا ﷺ کے قدم اب کے برس بھی

آقائے مدینہ ﷺ سرِ انوارِ مدینہ
دیں گے مجھے دستارِ حرم اب کے برس بھی

آنگن میں مدینے کی ہوا پھول سجائے
تبدیل مسرّت میں ہو غم اب کے برس بھی

اے ماہِ عرب ﷺ، چشمِ کرم، حال پہ ان کے
در پر ہیں فقیہانِ عجم اب کے برس بھی

مشکیزے ملیں آبِ شفا کے مجھے، آقا ﷺ
شدت ہو شبِ درد کی کم اب کے برس بھی

توفیق ملے پھول کھلانے کی زباں کو
مدحت کا ہو سامان بہم اب کے برس بھی

اے میرے خدا! تیرے پیمبر ﷺ کا تصدق
کافور ہوں سب رنج و الم اب کے برس بھی

قرطاس و قلم وَجد کے عالم میں ہوں مولا!
تحسین لکھے آنکھ کا نم اب کے برس بھی

گورنمنٹ حج اسکیم میں نام نہیں آیا تو کیا اب پرائیویٹ کرنا لازم ہے یا اگلے سال تک مؤخر کر سکتے ہیں ؟۔۔۔۔ شیئر کیجیے
29/12/2023

گورنمنٹ حج اسکیم میں نام نہیں آیا تو کیا اب پرائیویٹ کرنا لازم ہے یا اگلے سال تک مؤخر کر سکتے ہیں ؟۔۔۔۔ شیئر کیجیے

نہ ہو مایوس دیوانوں، پُکارے جائو بَس اُن (ﷺ) کوبُلاہی لیں گے تُم کو ایک دِن سَرور (ﷺ) مدینے میں
29/12/2023

نہ ہو مایوس دیوانوں، پُکارے جائو بَس اُن (ﷺ) کو
بُلاہی لیں گے تُم کو ایک دِن سَرور (ﷺ) مدینے میں

نَمازِ طواف و دُعاسے فارِغ ہوکر(مُلْتَزَم کی حاضِری مُستحَب ہے ) مُلْتَزَم سے لپٹ جائیے۔ دروازۂ کعبہ اور حَجَرِاَسوَد ک...
27/12/2023

نَمازِ طواف و دُعاسے فارِغ ہوکر(مُلْتَزَم کی حاضِری مُستحَب ہے ) مُلْتَزَم سے لپٹ جائیے۔ دروازۂ کعبہ اور حَجَرِاَسوَد کے دَرمِیانی حصَّے کو مُلْتَزَم کہتے ہیں، اِس میں دروازۂ کعبہ شامل نہیں ۔ مُلْتَزَم سے کبھی سینہ لگائیے تو کبھی پیٹ، اِس پر کبھی دایاں رُخسار تو کبھی بایاں رُخسار اور دونوں ہاتھ سَر سے اُونچے کر کے دیوار ِمقدَّس پر پھیلائیے یا سیدھا ہاتھ دروازۂ کعبہ کی طرف اور اُلٹا ہاتھ حَجَرِاَسوَد کی طرف پھیلا ئیے۔ خوب آنسو بہائیے اورنہایت ہی عاجِزی کے ساتھ گڑگڑا کر اپنے پاک پَرْوَرْدَگار عَزَّوَجَلَّ سے اپنے لئے اور تمام اُمَّت کے لئے اپنی زَبان میں دُعا مانگئے کہ مَقامِ قَبول ہے۔ یہاں کی ایک دُعا یہ ہے:
یَا وَاجِدُ یَا مَاجِدُ لَا تُزِلْ عَنِّیْ نِعْمَۃً اَنْعَمْتَھَا عَلَیَّ ط
اے قدرت والے! اے بزرگ! تو نے مجھے جو نعمت دی، اس کو مجھ سے زائل نہ کر۔حدیث میں فرمایا: ’’جب میں چاہتا ہوں جبریل کو دیکھتا ہوں کہ مُلتَزَم سے لپٹے ہوئے یہ دعا کر رہے ہیں ۔ ‘‘(بہارِ شریعت ج۱ص۱۱۰۴)اورہو سکے تو دُرُود شریف پڑھ کر یہ دُعا بھی پڑھئے:
مقام ملتزم پر پڑھنے کی دعا
اَللّٰھُمَّ یَا رَبَّ الْبَیْتِ الْعَتِیْقِ اَعْتِقْ رِقَابَنَا وَ رِقَابَ اٰبَآئِنَا وَ اُمَّھَاتِنَا وَ اِخْوَانِنَا وَ اَوْلَادِنَا مِنَ النَّارِ یَا ذَا الْجُوْدِ وَالْکَرَمِ وَ الْفَضْلِ وَ الْمَنِّ وَ الْعَطَآءِ وَ الْاِحْسَانِ ط اَللّٰھُمَّ اَحْسِنْ عَاقِبَتَنَا فِی الْاُمُوْرِ کُلِّھَا وَاَجِرْنَا مِنْ خِزْیِ الدُّنْیَا وَعَذَابِ الْاٰخِرَۃِ ط اَللّٰھُمَّ اِ نِّیْ عَبْدُكَ وَابْنُ عَبْدِكَ وَ اقِفٌ تَحْتَ بَابِكَ مُلْتَزِمٌ بِاَعْتَابِكَ مُتَذَلِّلٌۢ بَیْنَ یَدَیْكَ اَرْجُوْ رَحْمَتَكَ وَ اَخْشٰی عَذَابَكَ مِنَ النَّارِ یَا قَدِیْمَ الْاِحْسَانِ ط اَللّٰھُمَّ اِ نِّیْۤ اَسْئَلُكَ اَنْ تَرْفَعَ ذِکْرِیْ وَ تَضَعَ وِزْرِیْ وَتُصْلِحَ اَمْرِیْ وَ تُطَھِّرَ قَلْبِیْ وَ تُنَوِّرَلِیْ فِیْ قَبْرِیْ وَ تَغْفِرَ لِیْ ذَنْۢبِیْ وَاَسْئَلُكَ الدَّرَجَاتِ الْعُلٰی مِنَ الْجَنَّۃِ ط اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم
ترجمہ: اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ!اے اِس قدیم گھر کے مالک !ہماری گردنوں کو اور ہمارے(مسلمان) باپ دادوں اور ماؤں (بہنوں)اور بھائیوں اور اولاد کی گردنوں کو دوزخ سے آزاد کردے، اے بخشش اور کرم اور فضل اور اِحسان اورعطاوالے! اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! تمام مُعامَلات میں ہمارا انجام بخیر فرما اورہمیں دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے محفوظ رکھ ۔ اے اللہ عَزَّوَجَلَّ!میں تیرا بندہ ہوں اوربندہ زادہ ہوں، تیرے (مقدس گھر کے) دروازے کے نیچے کھڑاہوں، تیرے دروازے کی چوکھٹو ں سے لپٹا ہوں ، تیرے سامنے عاجِزی کااظہار کر رہاہوں اور تیری رحمت کا طلب گار ہوں اورتیرے دوزخ کے عذاب سے ڈر رہاہوں اے ہمیشہ کے محسن !(اب بھی احسان فرما)اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! میں تجھ سے سُوال کرتا ہوں کہ میرے ذکر کو بلندی عطا فرما اور میرے گناہوں کا بوجھ ہلکا کر اور میرے کاموں کو دُرُست فرما اور میرے دل کو پاک کر اور میرے لئے قبر میں رو شنی فرما اور میرے گناہ مُعاف فرما اور میں تجھ سے جنَّت کے اونچے دَرَجوں کی بھیک مانگتاہوں۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم۔

وَ اتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰهٖمَ مُصَلًّىؕترجَمۂ کنزالایمان :اور ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ کونَماز کامقام بناؤ...
26/12/2023

وَ اتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰهٖمَ مُصَلًّىؕ

ترجَمۂ کنزالایمان :اور ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ کونَماز کامقام بناؤ۔

Address

Karachi
74800

Telephone

+923338252692

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hajj o Umrah Training & Guidance posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hajj o Umrah Training & Guidance:

Share

Category