Raghbat ul Hujjaj Umrah & Travel Services

Raghbat ul Hujjaj Umrah & Travel Services Specializing in flight tickets, tours, hotel reservations and Umrah Packages. All your travelling and Umrah needs under one roof. Try us once.

*میدان عرفات کے وظائف اور دعائیں*Raghbat ul Hujjaj Umrah Services 0334-0222-13003000-447560
05/06/2025

*میدان عرفات کے وظائف اور دعائیں*

Raghbat ul Hujjaj Umrah Services
0334-0222-130
03000-447560

🕋 *اہم اطلاع برائے حجاج کرام - یومِ عرفہ*تمام حجاجِ کرام سے گزارش ہے کہ آج یومِ عرفہ (9 ذوالحجہ) کے اہم مسائل کو اچھی طر...
05/06/2025

🕋 *اہم اطلاع برائے حجاج کرام - یومِ عرفہ*

تمام حجاجِ کرام سے گزارش ہے کہ آج یومِ عرفہ (9 ذوالحجہ) کے اہم مسائل کو اچھی طرح سمجھ لیں:

📍 مسجد نمرہ میں نماز ادا کرنے والے حجاج
جو حجاج مسجد نمرہ میں حاضر ہو کر نماز ادا کریں گے، وہ سنت کے مطابق:
• نمازِ ظہر اور عصر اکٹھی اور قصر ادا کریں گے۔
(یعنی دو دو رکعت، اور اکٹھی پڑھنا سنت ہے۔)

📍 اپنے خیموں میں نماز ادا کرنے والے حجاج
جو حجاج اپنے خیموں میں نماز ادا کریں گے:
• وہ نمازِ ظہر اپنے وقت پر پڑھیں گے۔
• نمازِ عصر، عصر کے وقت پر ادا کریں گے۔
• دونوں نمازیں علیحدہ اور اپنے اپنے وقت پر ہوں گی۔

🕒 نماز کے اوقات کی وضاحت:
• نمازِ ظہر: خطبہ عرفہ ختم ہونے کے فوراً بعد۔
• نمازِ عصر: تقریباً 5:15 شام سے۔

📌 مسافر یا مقیم؟ فیصلہ کیسے کریں؟
- جو حجاج مکہ میں 15 دن سے کم قیام پر ہیں (بشمول منیٰ، عرفات، مزدلفہ)، وہ مسافر شمار ہوں گے۔
- جو 15 دن یا اس سے زیادہ قیام کر رہے ہیں، وہ مقیم ہوں گے۔

📢 فیصلہ آپ خود اپنے قیام کے مطابق کر لیں، اور نماز کو شریعت کے مطابق درست طریقے سے ادا کریں۔

🤲 اللہ تعالیٰ آپ سب کا حج قبول فرمائے،
آپ کو سلامت رکھے، اور حجِ مبرور و مغفور عطا فرمائے۔آميــــــن یا رب العالمین

🕋 حج 2025 🕋

Raghbat ul Hujjaj Umrah Services
0334-0222-130
03000-447560

♥️Want to Listen Khutbah e Hajj Live In Your Own Language🎧?Alhamdulillah! You can 😇To address the Ummah directly, the Ge...
05/06/2025

♥️Want to Listen Khutbah e Hajj Live In Your Own Language🎧?

Alhamdulillah! You can 😇

To address the Ummah directly, the General Presidency will transmit the ‘Arafah Khutbah 1446 AH, in many popular languages recognised in the Muslim World including the following

1. English
2. French
3. Melayu
4. Urdu
5. Persian/ Farsi
6. Chinese
7. Turkish
8. Russian
9. Hausa
10. Bengali
And more…

*Click the link 🔗* 👇🏼

https://manaratalharamain.gov.sa/arafat-speech

✨‎ إِنْ شـــــــآء اللّٰــــــــه ✨

الــــحـــمـــد للّٰـــــه 🕋
خطبہ حج یومِ عرفہ 9 ذی الحجہ 1446ھ کو مسجد نمرہ میں "امام مسجد الحرام شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید" دیں گے۔

وقت: 12:19 بجے 🇸🇦

Raghbat ul Hujjaj Umrah Services
0334-0222-130
03000-447560

یوم عرفہ کی مسنون دعائیںRaghbat ul Hujjaj Umrah Services 0334-0222-13003000-447560
05/06/2025

یوم عرفہ کی مسنون دعائیں

Raghbat ul Hujjaj Umrah Services
0334-0222-130
03000-447560

05/06/2025

منیٰ میں حجاجِ کرام کو سہولت ہو تو *مسجد البَیعة* ضرور حاضری دیں.
یہ وہ مقام ہے جہاں انصار صحابہ نے نبی کریمﷺ سے بیعت کی تھی.

Raghbat ul Hujjaj Umrah Services
0334-0222-130
03000-447560

*جبلِ رحمت* یہ پہاڑی عرفات کا سب سے اونچا مقام ہے۔ یومِ عرفہ میں اس پر تِل دھرنے کی جگہ نہیں ملتی۔ *اس پہاڑی پر چڑھنا ضر...
05/06/2025

*جبلِ رحمت*

یہ پہاڑی عرفات کا سب سے اونچا مقام ہے۔
یومِ عرفہ میں اس پر تِل دھرنے کی جگہ نہیں ملتی۔
*اس پہاڑی پر چڑھنا ضروری نہیں اور نا ہی حج کا کوئی رکن ہے*

پہاڑی پر چڑہنے کی کوشش میں زخمی ہونے پر مشکل میں آجائینگے، مزید یہ کے راستہ بھٹک کر قیمتی وقت ضائع ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

Raghbat ul Hujjaj Umrah Services
0334-0222-130
03000-447560

05/06/2025

*دم شکر (قربانی) رات میں کرنا*

اس سال 2025 تقریباً اکثر حجاج کرام کو قربانی کا وقت رات ساڑھے بارہ کا دیا گیا ہے۔
بہت سے حضرات رات میں قربانی کو مکروہ سمجھتے ہیں.
حالانکہ رات میں عام قربانی کرنے سے بھی اس لئے منع کیا جاتا ہے تاکہ اندھیرے کی وجہ سے ذبح میں مشکلات نہ ہوں، اگر روشنی کا انتظام بہترین ہو تو رات میں قربانی مکروہ نہیں ہے.
جب کہ حجاج کی قربانی پہلے بھی رات میں ہوتی تھی، وہاں لائٹنگ کا بہترین انتظام ہوتا ہے جسکی وجہ سے رات میں بھی دن کی طرح کسی غلطی کا امکان نہیں ہوتا. لہٰذا یہ مکروہ نہیں ہے.

Raghbat ul Hujjaj Umrah Services
0334-0222-130
03000-447560

05/06/2025

*میدان عرفات پہنچنے کا آخری وقت*

بہت سے حجاج کرام یہ سمجھتے ہیں کہ 9 ذی الحجہ کو عرفات پہنچنے کا آخری وقت 9 کے زوال تک ہے، اور اگر کوئی زوال تک نہ پہنچ سکے تو اس پر دم لازم ہوجائے گا.

ایسا نہیں ہے، وقوف عرفہ کا وقت 9 کے زوال سے شروع ہوتا ہے لیکن اگر کوئی زوال تک نہ پہنچے تو اس پر دم نہیں آتا... ہاں اگر کوئی شخص 9 کے غروب آفتاب تک نہ پہنچے، یا غروب آفتاب سے پہلے عرفات سے نکل جائے تو اس پر دم لازم ہوگا.

لیکن اس کا حج ادا ہوجائے گا،
بشرطیکہ وہ زوال کے بعد سے لے کر 10 کی صبح صادق کے درمیان چند لمحات میدان عرفات کی حدود میں گذار لے، اور اگر کوئی اس پورے وقت میں عرفات میں نہ آسکے تو اس کا حج ہی نہیں ہوگا.

یہ پورا وقت وقوف عرفات کا فرض وقت ہے، جبکہ واجب یہ ہے کہ 9 کے غروب آفتاب کے وقت عرفات میں موجود ہو...

Raghbat ul Hujjaj Umrah Services
0334-0222-130
03000-447560

05/06/2025

*9 ذی الحجہ کو وقوف عرفات کے لئے غسل کرنا*

اکثر حجاج کو معلوم نہیں ہوتا کہ 9 ذی الحجہ کو وقوف عرفہ کی نیت سے غسل کرنا مستحب عمل ہے۔ بعض علماء نے اسے سنت بھی قرار دیا ہے.
لیکن بہرحال یہ ایک مستحسن عمل ہے، یہ غسل عرفات میں صبح سے لے کر زوال تک کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔
البتہ دوپہر کے بجائے صبح سے 11 بجے کے درمیان رش نسبتاً کم ہوگا۔ یہ غسل مختصر ہو اور جسم کو رگڑا نہ جائے۔
ہر واش روم میں نہانے کا انتظام بھی ہوتا ہے.
تاہم اگر کوئی غسل نہ کرے اور وضو پر ہی اکتفاء کرلے تو بھی کوئی حرج نہیں۔

Raghbat ul Hujjaj Umrah Services
0334-0222-130
03000-447560

05/06/2025

*حجاجِ کرام کا مسجدِ نمرہ جانا اور امام الحج کا خطبہ حج سننا*

بہت سے حجاج سمجھتے ہیں کہ عرفات میں مسجدِ نمرہ جانا یا کہیں بھی خطبہ حج سننا لازمی ہے یا حج کا حصہ ہے.
یہ سب غلط فہمی پر مبنی ہے.
پھر اس سال گرمی کی وجہ سے بھی سعودی وزارتِ حج نے ہدایات جاری کی ہیں کہ حجاج کرام مسجدِ نمرہ کا رخ نہ کریں اور اپنے مقامات میں ہی رہیں.
ایسی صورت میں حکم یہ ہے کہ ظہر اور عصر کی نمازیں اپنے اپنے وقت میں ادا کریں، اکٹھی کرکے نہ پڑھیں.
رہی بات اپنی جگہ میں خطبہ حج سننے کی تو یہ بھی لازمی نہیں، اگر کوئی ریڈیو پر یاکسی اور طریقے سے لائیو سننا چاہے تو سن سکتا ہے، لیکن سننا لازمی نہیں بلکہ اپنی انفرادی عبادت جاری رکھیں۔

Raghbat ul Hujjaj Umrah Services
0334-0222-130
03000-447560

05/06/2025

*منیٰ سے عرفات نویں شب کی رات کو جانا*

کافی عرصے سے رش کی وجہ سے اکثر حجاجِ کرام کو نویں کی صبح کے بجائے نویں کی رات کو ہی عرفات پہنچا دیتے ہیں، اور ان کی 9 کی فجر بجائے منیٰ کے عرفات میں آتی ہے.
رش اور انتظامی امور کی وجہ سے اس میں کوئی حرج نہیں، اور نہ ہی حجاج کے اجر اور فضیلت میں کوئی کمی آئے گی.
اگرچہ منیٰ میں ان کی نمازیں چار یا تین ہوئی ہوں کوئی مسئلہ نہیں.

Raghbat ul Hujjaj Umrah Services
0334-0222-130
03000-447560

Address

Shop# 5, Lubna Apartments, Sector 11-B, Near Masjid Tayyabah, North Karachi
Karachi
74700

Opening Hours

Monday 10:00 - 17:00
Tuesday 10:00 - 17:00
Wednesday 10:00 - 17:00
Thursday 10:00 - 17:00
Friday 10:00 - 13:00
15:30 - 19:30
Saturday 10:00 - 17:00

Telephone

923340222130

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raghbat ul Hujjaj Umrah & Travel Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Raghbat ul Hujjaj Umrah & Travel Services:

Share

Category