Beautiful Pakistan Beauty of Thoughts

Beautiful Pakistan Beauty of Thoughts Beautiful Pakistan

03/01/2025

توں محنت کر تے محنت دا صلہ جانے خدا جانے
تو ڈیوا بال کے رکھ چا ہوا جانے خدا جانے

خزاں دا خوف تاں مالی کوں بزدل کر نہیں سگدا
چمن آباد رکھ بادِ صبا جانے خدا جانے

مریضِ عشق خود کو کر دوا دل دی سمجھ دلبر
مرض جانے دوا جانے شفا جانے خدا جانے

جے مَر کے زندگی چہندیں فقیری ٹوٹکا سُن گھِن
وفا دے وچ فنا تھی ونج بقا جانے خُدا جانے

اے پوری تھیوے نہ تھیوے مگر بیکار نئیں ویندی
دُعا شاکر توُں منگی رکھ دُعا جانے خُدا جانے

شاکر شجاع آبادی

آمین یا رب العالمین
20/11/2024

آمین یا رب العالمین

09/10/2024

10 beautiful places in Pakistan you should visit when you’ve plan to travel

09/10/2024
یا اللہ تو نے بیٹیاں عطا کی ہیںتو اُن کے نصیب اور قسمت بھی اچھے کرنا آمین ثم آمین یا رب العالمین
09/10/2024

یا اللہ تو نے بیٹیاں عطا کی ہیں

تو اُن کے نصیب اور قسمت بھی اچھے کرنا آمین ثم آمین یا رب العالمین

میری شادی کو چند مہینے گزر چکے ہیں۔میری بیوی میرے پاس سو رہی ہے، اور میں ٹی وی پر ایک فلم دیکھ رہا ہوں۔ اچانک میرا فون ل...
08/10/2024

میری شادی کو چند مہینے گزر چکے ہیں۔
میری بیوی میرے پاس سو رہی ہے، اور میں ٹی وی پر ایک فلم دیکھ رہا ہوں۔ اچانک میرا فون لرزنے لگا، کسی نے پیغام بھیجا: "میں ایمان ہوں، سنا ہے تم نے شادی کر لی ہے، لیکن میں اب بھی تمہیں یاد کرتی ہوں۔"
یہ ایک پرانی دوست تھی، خوبصورت اور دلکش لڑکی۔
میں نے پیغام کو بند کر دیا تاکہ دیکھ سکوں کہ میری بیوی ابھی بھی سو رہی ہے یا نہیں۔
واقعی، جب میں نے اسے دیکھا تو وہ دن بھر کی تھکن کی وجہ سے گہری نیند میں تھی۔
میں نے اسے کافی دیر تک دیکھا، دل میں خیال آیا: کس نے اسے یہ یقین دلایا کہ وہ اتنی پرسکون نیند سو سکتی ہے؟
اسے کس چیز نے آمادہ کیا کہ وہ اپنا گھر، جہاں اس نے 26 سال گزارے، چھوڑ کر میرے ساتھ آئے؟
اپنا خاندان اور بہن بھائیوں کو چھوڑ کر ایک نئے گھر میں آ کر میری خدمت کرے، کھانا پکائے، صفائی کرے، اور میری آرام کی دیکھ بھال کرے۔
بلکہ اس سب کے ساتھ وہ پُرسکون اور مطمئن ہے کہ وہ ایسے مرد کے ساتھ سو رہی ہے جو اس کی حفاظت کرے گا۔

میں نے اپنا فون پکڑا اور اُس عورت کو بلاک کر دیا جس نے پیغام بھیجا تھا،
کیونکہ میں ایک ایسا مرد ہوں جو اپنی بیوی سے وفاداری نبھاتا ہے، جس نے مجھ پر بھروسہ کیا اور اپنے گھر اور خاندان کو میری خاطر چھوڑا۔
میں اپنے خاندان کو تباہ نہیں کروں گا، کیونکہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں۔

کل یہ بچے جلدی بڑے ہو جائیں گے... اور پرندوں کی طرح اڑ جائیں گے، ہر کوئی اپنے اپنے آشیانے کی طرف۔ اور آپ کی ساری فکر بس ...
08/10/2024

کل یہ بچے جلدی بڑے ہو جائیں گے... اور پرندوں کی طرح اڑ جائیں گے، ہر کوئی اپنے اپنے آشیانے کی طرف۔ اور آپ کی ساری فکر بس ایک اچھا کھانا بنانے کی ہوگی... تاکہ آپ انہیں بس ایک گھنٹہ کے لیے اپنے اردگرد جمع کر سکیں۔ پھر جلدی سے سب اپنی دنیا میں واپس چلے جائیں گے اور آپ کو اکیلا چھوڑ دیں گے۔ آپ سوچیں گی، اگلے دن کے لیے کیا پکاؤں؟ اور کس کے لیے پکاؤں، جب گھر میں بس آپ اور ان کا والد ہی ہوں گے۔
.. کوئی بیٹی اسکول سے واپس آکر سیڑھیوں پر آپ کے کھانے کی خوشبو کو سونگھتے ہوئے یہ نہیں کہے گی، "امی، بہت بھوک لگی ہے۔" اور بیٹا اسکول سے آکر دوڑتا ہوا کچن میں جائے گا، برتنوں کے ڈھکن کھولے گا، تھوڑا سا چکھے گا اور کہے گا، "امی، میں بھوک سے مر رہا ہوں۔"
.. یا اللہ! یہ وقت کب گزر گیا؟ یہ دن اتنی تیزی سے کیسے اُڑ گئے؟ روزانہ آپ سوچتی تھیں کہ آج کیا پکاؤں تاکہ سب کی پسند کو خوش کر سکوں۔ ... آپ کبھی کبھار تنگ بھی آجاتی تھیں جب بیٹا آپ سے کوئی خاص ڈش بنانے کو کہتا تھا یا بیٹی آپ سے کوئی میٹھا مانگتی تھی اور آپ سے منتیں کرتی تھی۔ ... آج آپ دل میں یہ خواہش کرتی ہیں کہ کاش کوئی آپ سے کوئی کھانے کی فرمائش کرے تاکہ آپ دوبارہ ان سب کو اپنے اردگرد جمع کر سکیں۔

یا اللہ! کتنی شدت سے آپ ان دنوں کو یاد کریں گی۔ اس لیے میں آپ کو نصیحت کروں گی: اللہ کی خاطر، اپنے بچوں کی موجودگی کا خوب مزہ لیں۔ ان کے بکھرے ہوئے کھلونوں، ہر جگہ پھیلی ہوئی چیزوں، اور بکھرے ہوئے گھر کا بھی مزہ لیں۔ ... ان کے مذاق، کھیل کود، اور شور شرابے کا بھی مزہ لیں، جو آج آپ کو سر درد دیتا ہے۔ خوب مزہ لیں... یقین کریں، جب آپ کا گھر بے حد صاف اور بے حد پرسکون ہو جائے گا... تو یہ سب یاد آئے گا۔ جائیں، اپنے بچوں کو جتنا ہو سکے گلے لگائیں۔ ان کی بچپن کی شرارتوں اور ان کے اردگرد موجود ہونے کا بھرپور لطف اٹھائیں۔ کیونکہ وہ اتنی تیزی سے بڑے ہو جاتے ہیں، جتنا آپ سوچ بھی نہیں سکتیں۔ ان کی خوشبو اور ان کی موجودگی کا مزہ لیں۔ آج آپ کے پاس ان کا پورا دن ہے، لیکن کل... شاید آپ کو بس ایک گھنٹہ ملے گا۔ ان کے ساتھ اپنی زندگی دل سے جئیں ❤️
AL-HUMDULILAH 🥰

آمین
08/10/2024

آمین

 ۔ڈکی کی بیوی نے ڈکی سے شادی کی اور پھر جیسے سبسکرائبر کی بارش ہوگئی۔۔۔ جب تک ڈکی اکیلا تھا تو وہ روسٹنگ ویڈیو بناتا تھا...
08/10/2024

۔

ڈکی کی بیوی نے ڈکی سے شادی کی اور پھر جیسے سبسکرائبر کی بارش ہوگئی۔۔۔ جب تک ڈکی اکیلا تھا تو وہ روسٹنگ ویڈیو بناتا تھا لیکن اسے وہ مشہوری اور پرموشن نہیں مل رہی تھی جس کی اسے طلب تھی۔۔۔ پھر اس نے اپنی بیوی دکھانی شروع کی تو سبسکرائبر ز ہی سبسکرائبر ہوگئے۔۔۔۔ اب وہ جس ویڈیومیں بیوی کی ہر ادا سبسکرائبر کو دکھائے تو اس ویڈیوز پر زیادہ ویوز ملتے ہیں جس ویڈیو میں اس کی بیوی نہ ہواس ویڈیو پرخواطر خواہ ویووز نہیں آتے۔۔۔

بیوی سو رہی ہے تو ویڈیو، بیوی کھا رہی ہے تو ویڈیو، بیوی گھوم پھر رہی ہے تو ویڈیو، بیوی بیمار ہے تو ویڈیو، بیوی کو آؤٹنگ پر لے کر جا رہے ہیں تو ویڈیو۔۔۔ بیڈ روم تک کی پرائیوسی بھی ان ظالموں نے نہیں بخشی۔۔۔ بیڈ روم وہ جگہ ہے جہاں لڑکی یا لڑکے کا سگا بھائی بھی جانے میں شرم محسوس کرتا ہے لیکن یہاں پوری دنیا ان کے بیڈروم کے نظارے کر رہی ہے اور ان کی بے غیرتی دیکھ رہی ہے۔۔۔

اسی طرح سسٹرالوجی کی کہانی دیکھ لیں کہ۔۔۔ اس جیسے چینلز پاکستان کی دیگر خواتین کو کیا سبق دے رہے ہیں۔۔۔ اپنی چیزوں کی نمائش گاڑیوں اور کھانوں کی ویڈیوز۔۔۔جوتے کپڑے میک اپ دکھا کر گھریلو بچیوں کو نفسیاتی بنا رہے ہیں۔۔۔ اور ایک گھر داماد بھی رکھ لیا جو بیوی کی چیزوں پر بیوی کی مشہوری کو اپنی کامیابی سمجھ رہا ہے۔۔۔ اور یہ سب بہنیں سمیت اس کی بیوی کے اپنی نمائش کے علاوہ اور کیا دکھا رہے ہیں۔۔۔

ایک گاؤں کی عورت اپنے گاؤں کا ماحول دکھانے کی ویلاگنگ کرتی رہی لیکن خواطر خواہ کامیابی نہیں مل رہی تھی۔۔۔ پھر اس کے سگے بھائی نے بہن کی ویڈیوز بنانی شروع کی اپنی بہن کی اداؤں کو کیمرے میں فوکس کیا۔۔۔ جب دیکھا کہ ہاں جی اب ویوز آنے شروع ہوگئے تو بہن بھائی نے مل کر مزید ایک قدم اٹھایا۔۔۔ اب بھائی بہن کی ہر ہر ادا پر کیمرا فوکس کرتا، خدوخال کو واضح فوکس کر کے زوم کر کے دکھاتا۔۔۔ جب دیکھا کہ عوام دیکھنا ہی یہی چاہتی ہے اسی سے سبسکرائبر بڑھ رہے ہیں تو پھر اسی کام پر فوکس کر لیا جسے عوام دیکھنا چاہتی ہے۔۔۔ پھر اس سے شادی بھی اسی قبیل کے ایک مرد نے کر لی کہ چلو اب مزید کام آسان ہوگیا۔۔۔ اب وہ شوہر بھی اس کی خوشی میں خوش کہ بیوی بھی وہ ملی جس نے اپنا آپ نمایاں کر کے پیسے کمائے گھر بنایا کامیابی سمیٹی۔۔۔ گھر والے ماں باپ بھی غیرت اتار کر خوش ہیں کہ بیٹی بڑی یوٹیوبر بن گئی ہے اپنا سب کچھ بنا لیا ہے۔۔۔

جو یوٹیوبر مرد و خواتین ولگر کنٹینٹ بناتے ہیں، فحش اور بکواسات پر مبنی پر ویڈیو ریلیز کرتے ہیں۔۔۔ جب ملین کا ہندسہ عبور کر لیا تو بے غیرتی پر مہر ثبت کر لی۔۔۔ ان کے ہم مزاج خواتین یا مرد پھر ان جیسوں سے شادی کرنا بھی اپنی سعادت سمجھتے ہیں کہ چلو ہمیں بھی مشہوری مل جائے گی۔۔۔ یہ بھی ایک ٹرینڈ بن چکا ہے جو خود مشہور ہوگیا اس سے شادی کر کے اپنے آپ کو پیش کر لو اور بے غیرت بن جاؤ جلدی مشہوری مل جائے گی۔۔۔

یہ تو ایک دو چینل کی بات ہے ورنہ ہمارے پاکستانی مرد و خواتین کے یوٹیوب کے ایسے سینکڑوں چینلز ہیں جو دن رات ایسا کنٹینٹ ڈال رہے ہیں کہ اللہ کی پناہ ہے۔۔۔ کیا شہر کیا گاؤں کیا پہاڑ اور کیا صحرا بس ایک دوسرے کی دیکھا دیکھی دوڑ لگ گئی ہے۔۔۔ ایسے ایسے مضحکہ اور عجیب و غریب چینلز ہیں اور ان کی ویڈیوز ان کا کنٹینٹ دیکھ کر ہی گھن آجائے۔۔۔ لیکن بس ڈالر کمانے ہیں تو یہ سب گندگی دکھانی پڑے گی۔۔۔

پیسے کمانے کا اورمشہور ہونے کا یہی ایک طریقہ رہ گیا ہے کہ اپنے گھر کو سب کے سامنے لے آؤ۔۔۔ اپنی بیوی، اپنی بہن، اپنی بھابھی، اپنی ماں اور دیگر رشتوں کے سر سے چادر اتار کر انہیں کیمرے کے سامنے لے آؤ۔۔۔ اپنی بیوی کی نمائش کراؤ اپنی بیوی کی ہر ادا ہر بات کو کیمرے میں دکھاؤ تو ڈالر ملیں گے۔۔۔ جتنی زیادہ چادر، چار دیواری کی کھل کر نمائش کرو گے اتنے زیادہ ڈالر ملیں گے۔۔۔ سوچنے کی بات یہ کہ ان سب یوٹیوبر کے پاس سوائے گھر کی عورتیں دکھانے کے اور کیا ہنر ہے کون سا ایسا کام ہے جس سے وہ کچھ کما سکیں۔۔۔

آپ پاکستان کے مشہور یوٹیوبر کی ہسٹری دیکھیں ان کی تحقیق کریں تو ان کے پاس کوئی ہنر، کوئی سکل، حلال کی کر کے کھانے کی کوئی کوالٹی نظر نہیں آئے گی ۔۔۔ کوئی ایک یوٹیوبر بھی ایسا نہیں ہے جس کے پاس کوئی قابل تعریف ہنر یا سکل ہو یا کوئی قابل فخر ڈگری ہے۔۔۔ ہے تو بس بے غیرتی کی ڈگری اور بے شرمی کی کوالٹی۔۔۔ ایک عزت دار انسان کبھی ایسی حرکتیں نہیں کر سکتا جس طرح یہ سب کرتے ہیں۔۔۔

سب سے زیادہ تشویش اور فکر کی بات یہ ہے کہ ہماری بچیاں مائیں بہنیں اس گند کا شکار ہورہی ہیں۔۔۔ آہستہ آہستہ سب اس کی لپیٹ میں آرہے ہیں۔۔۔ عام گھروں کی بچیاں، بہنیں، مائیں ان کی ظاہری نمود ونمائش سے احساس کمتری کا شکار ہورہی ہیں۔۔۔ کسی چینل پر ایک لڑکی اپنے جوتوں کی نمائش کر رہی کہ یہ دیکھو میرے پاس کتنے جوتے ہیں اور سب برینڈیڈ ہیں۔۔۔ نامی گرامی برینڈ کے کپڑوں سے بھرا وارڈروپ دکھا رہی ہیں۔۔۔ مشہور فیشن ڈیزائنر کے بنے مہنگے کپڑوں کی کولیکشن دکھائی جاتی ہے۔۔۔ اسی طرح ایک لڑکی کو اس کایوٹیوبر شوہر مہنگی گاڑی گفٹ کر رہا ہے۔۔۔ کسی لڑکی نے اپنی یوٹیوب انکم سے مکان بنا لیا وغیرہ وغیرہ۔۔۔ خود سوچیں کہ عام گھرانوں کی بچیوں اور بچوں کے دماغوں میں کس طرح زہر بھرا جا رہا۔۔۔

کیا پیسے کمانے کا بس یہی راستہ رہ گیا ہے۔۔۔؟ کیا یہی وہ واحد راستہ ہے کہ اسے اختیار کئے بنا خواہشات کی تکمیل نہیں ہوسکتی۔۔۔؟ کیا ہمارا معیار یہی سب کچھ رہ گیا ہے۔۔۔؟ کیا ہماری زندگی کا مقصد بس یہی رہ گیا ہے کہ اس طرح بیہودگی سے ڈالرز کمانے ہیں۔۔۔؟ کیا بس یہی راستہ باقی ہے کہ اس پر چل کر ہی کامیابی ملے گی۔۔۔؟ کیا اپنی بیوی، بہن، ماں کو دکھائے بغیر پیسے نہیں کمائے جاسکتے۔۔۔؟ بطور معاشرہ کیا ہم یہ قبول کر رہے ہیں اور ہمیں اس میں برائی نہیں نظر آتی۔۔۔؟ کیا ہم یہ بھی قبول کر چکے ہیں کہ ہمارے گھر کو بھی اس طرح خدانخواستہ آگ لگ جائے تو کیا ہم خاموش رہیں گے۔۔۔؟

یوٹیوب، ٹک ٹاک، بیگو، لائیو سیشنز اور پتہ نہیں کیا کچھ گند ہے جس پر رویا جائے۔۔۔ جب زیادہ ڈالرز کی ہوس بڑھی تو ایک قدم مزید آگے بڑھایا اور لائیو سیشنز شروع کر دئے جس میں ایک دوسرے کو پنشمنٹ دی جاتی ہے۔۔۔ اللہ کی پناہ اس گندگی، کمینگی اور فحش گفتگو کو کوئی غیرت مند بندہ نہ سن سکتا ہے نہ ہی گوارہ کر سکتا ہے۔۔۔ پتہ نہیں وہ کس کی بہن بیٹیاں ہیں جو اس گندگی کی دلدل میں جا چکی ہیں اور ان کے گھر والوں کو پرواہ بھی نہیں۔۔۔ کیا کوئی غیرت مند بندہ عزت دار بھائی باپ کبھی اس بے غیرتی کو سوچ بھی نہیں سکتے۔۔۔

یہ بہت فکر والی بات ہے۔۔۔ کوئی اگر کہتا ہے کہ جی جینے دو اور انجوائے کرنے دو وہ بھی اس گند میں برابر کے شریک ہیں۔۔۔ ایسے دیوثوں سے بندہ یہی کہے کہ اگر سب نارمل ہے تو آپ بھی یہ سب دیکھا دیکھی شروع کر دو ان کے نقش قدم پر چل پڑو۔۔۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں کہ ایسے معاملات پر جب بات کی جائے یا کچھ کہا جائے تو آگے سے باقاعدہ بحث کرتے ہیں دفاع کرتے ہیں۔۔۔ دراصل یہی وہ ان کے سبسکرائبر اور ان کے ویورز ہوتے ہیں جو ان جیسی ہی ذہنیت رکھتے ہیں۔۔۔ اور وہ یوٹیوبر ان جیسے دیوثوں کی وجہ سے ہی ملینر بنے ہوتے ہیں۔۔۔

اللہ رب العزت سب کی عزتوں کی حفاظت فرمائے۔۔۔ اللہ عزوجل سب کے لئے آسانیوں والا معاملہ فرمائے۔۔۔ اللہ رب العزت سب کو حق حلال رزق کمانے اور کھانے کی توفیق دے۔۔۔ اللہ عزوجل سب کی مشکلات دور فرما کر آسانی و خوشحالی والا معاملہ فرما دے۔۔۔ اللہ رب العزت سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور خیر و عافیت والا معاملہ فرما دے آمین

میں کب سے اپنے شوہر کو موبائل استعمال کرتے ہوئے دیکھ رہی ہوں. میں جانتی ہوں کہ اس وقت نہ تو کسی خاتون سے بات کر رہے ہیں ...
07/10/2024

میں کب سے اپنے شوہر کو موبائل استعمال کرتے ہوئے دیکھ رہی ہوں. میں جانتی ہوں کہ اس وقت نہ تو کسی خاتون سے بات کر رہے ہیں نہ ہی کسی اس قسم کی سرگرمی میں مصروف ہیں. وہ ایک گیم کھیل رہے ہیں اور فیس بک پر مختلف ویڈیوز دیکھ رہے ہیں. میں ان سے بات کرنا چاہتی ہوں. لیکن وہ میری طرف متوجہ نہیں ہیں. میں بار بار ان کو بلاتی ہوں کبھی ان کے پاس جا کر بیٹھ جاتی ہوں کبھی انہیں متوجہ کرنے کی کوشش کرتی ہوں لیکن شاید ویڈیوز بہت دلچسپ ہیں وہ میری طرف نہیں دیکھتے. کچھ دیر بعد وہ مجھ سے لائٹ بجھانے کا کہہ دیں گے کیونکہ انہیں نیند آرہی ہوگی.
کچھ عرصے بعد..
میں اب اپنے شوہر کے رویے کی عادی ہوچکی ہوں. میں جانتی ہوں کہ انہیں کسی بھی موضوع پر گفتگو کرنا پسند نہیں وہ ایک اچھے شوہر ہیں نرمی سے بات کرتے ہیں ساری ضرورتیں پوری کرتے ہیں لیکن وہ صرف ایک شوہر بننا پسند کرتے ہیں انہیں دوست نہیں بننا آتا. میں نے اب ان کی توجہ لینے کی کوشش چھوڑ دی ہے.
مزید کچھ عرصے کے بعد.
میرا ایک بیٹا ہے دن بہت مصروف گزرتا ہے اور رات بھی بیٹے کے نخروں میں گزر جاتی ہے نہ ٹھیک سے نیند پوری ہوتی ہے نہ کوئی ترو تازگی ہے. میرے شوہر اکثر اس بات پہ چڑ جاتے ہیں کہ میں پہلے جیسی ترو تازہ و شگفتہ کیوں نہیں رہی. لیکن میں اب ایک ماں ہوں اور ویسے بھی میں جانتی ہوں اگر میں بناؤ سنگھار کر کے بیٹھ بھی جایا کروں تو سوائے چند لمحات کی قربت کے مجھے کچھ بھی حاصل نہ ہوگا کیونکہ فیس بک کی ویڈیوز اور سکرولنگ مجھ سے زیادہ دلچسپ ہیں.
بڑھاپا.
بیٹے کی شادی ہوچکی ہے میں اور میرے شوہر دونوں ہی ضعیف ہوچکے ہیں. نظر گھٹ چکی ہے ہاتھوں پاؤں میں رعشہ اتر آیا ہے موبائل کی لائٹ اب میرے شوہر کی آنکھوں میں چبھتی ہے اس لیے وہ اب فون استعمال نہیں کرتے. میرے چھوٹے چھوٹے پوتے پوتیاں ہیں جنہیں دیکھ دیکھ کر میرا جی لگا رہتا ہے میں ان سے روز ڈھیروں چھوٹی چھوٹی باتیں کرتی ہوں میرے شوہر سارا دن صحن میں عینک لگائے اخبار پڑھتے ہیں اور ہر خبر پر مجھ سے رائے مانگتے ہیں مگر مجھے اخبار کی خبروں سے زیادہ اپنے پوتے پوتیوں کی باتوں میں دلچسپی ہے میرے شوہر اس بات پر ایک اچٹتی نظر مجھ پہ ڈال کر خاموش ہوجاتے ہیں. رات کی نیند اب گھٹ چکی ہے اکثر رات کو اب وہ مجھے آواز دیتے ہیں بیگم سوگئ ہیں کیا بھئ مجھے تو نیند نہیں آ رہی کوئی بات ہی سنا دیں. مگر اب مجھے بات کرنا نہیں آتا

07/10/2024

ماں کے لیئے بہترین دعا سنیئے اور شیئر کیجئے جزاک اللہ

مانا کے تیرا شہر خوبصورت ہے مگر جو میرے گاؤں کی شام ہے تمام ہے 💯
22/08/2024

مانا کے تیرا شہر خوبصورت ہے مگر
جو میرے گاؤں کی شام ہے تمام ہے 💯

30/12/2023

Hor Sunao Je 🤣

Address

Karachi
75500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Beautiful Pakistan Beauty of Thoughts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category