Falah Aviation Services And Tours

Falah Aviation Services And Tours we provide traveling services and online Earning through add posting.

13/06/2024
*سفر حج کی بھرپور تیاری کریں*تحریر –محمد علی کلوڑ ۔ میرپور ماتھیلو۔ گھوٹکی* روزانہ ہلکی پھلکی ورزش کریں* ہر وقت با وضو ر...
09/01/2024

*سفر حج کی بھرپور تیاری کریں*

تحریر –محمد علی کلوڑ ۔ میرپور ماتھیلو۔ گھوٹکی

* روزانہ ہلکی پھلکی ورزش کریں

* ہر وقت با وضو رہنے کی عادت بنائیے

* واک کریں کم سے کم 5 کلو میٹر تک

* ننگے پیر چلنے کی عادت ڈالیں (گھر اور مسجد میں)

* کھانا مناسب کھانے کی عادت بنائیں

* چُپ رہنے کی اور کم باتیں کرنے عادت بنائیں

* موبائل پر وقت ضائع نہ کرنے کی عادت بنائیں

* زیادہ دیر زمین پر بیٹھنے کی عادت بنائیں

* بغیر ٹیک لگائے بیٹھے کی عادت بنائیں

* دھوپ میں چلنے کی عادت بنائیں

* زیادہ دیر کھڑے رہنے کی عادت بنائیں

* زیادہ دیر قرآن پڑھنے کی عادت بنائیں

* زیادہ دیر ذکر کرنے کی عادت بنائیں

* صبح شام کے اذکار پڑھنے کی عادت بنائیں

* صبح شام کے وقت پڑھی جانے والی سورتیں پڑھنے کی عادت بنائیں

* دوسروں کی مدد کرنے کی عادت بنائیں

* احرام کی چادریں پہننے کی عادت۔

* نگاہیں جھکا کر رکھنے کی عادت

* درود شریف کثرت سے پڑھنے کی عادت بنائیے

* تلبیہ پڑھنے کی عادت بنائیے

* تسبیح / ڈیجیٹل کاوٗنٹر ہاتھ میں رکھنے کی عادت بنائیے

* موبائل فون وائبریشن پر رکھنے کی عادت بنائیے

* روشنی میں سونے کی عادتت، نیز ائیر کنڈیشنڈ کے بغیر اور گھر والوں کے شور میں سونے کی عادت بنائیے

* خمیری روٹی / نان کھانے کی عادت بنائیے

* خلاف طبیعت امور پر غصہ برداشت کرنے کی عادت بنائیں

* معافی اور در گزر کی عادت بنائیں

* روزانہ صدقہ کرنے کی عادت بنائیں

* طواف کی دعائیں یاد کریں۔ مخصوص نہ سہی کوئی بھی

* صفا مروہ میں پڑھی جانے والی دعائیں یاد کریں

* حج سے متعلقہ قرآنی آیات اور ان کا مفہوم یاد رکھیں

* عرفات میں پڑھی جانے والی دعائیں کاد کریں۔ یاد نہ ہو سکیں تو بار بار پڑھیں تاکہ اس وقت آسانی سے پڑھی جا سکیں۔

* نماز میں پڑھنے کے لیئے کچھ لمبی سورتیں بھی یاد کریں

* نمازِ تہجد پڑھنے کی عادت ڈالیں اگر پہلے سے نہیں ہیں۔

* کوشش کریں سورت یٰس زبانی یاد ہو جائے تاکہ روزانہ صبح پڑھ سکیں

* صبح شام کی پڑھی جانے والی دعائیں یاد کریں

* ہر کام کرنے سے پہلے پڑھی جانے والی دعائیں یاد کریں

* کم نیند اور زیاده جاگنے کی عادت ڈالیں۔

* ہوائی چپل یا احرام سینڈل پہن کر چلنےکی عادت۔

* کموڈ واش روم استعمال کرنے کی عادت بنائیے

* سمارٹ فون کا استعمال اچھی طرح سیکھ کر جائیں۔

** اگر تھوڑی سی کوشش کرلیں تو یہ سب ہو سکتا ہے ۔ اب حج میں کافی وقت ہے

*حج پر جانے سے پہلے سیکھنے کی باتیں*

خاص طور پر حج کے پانچ دنوں کا طریقہ

نماز پڑھنے کا صحیع طریقہ

نماز جنازہ پڑھنے کا صحیح طریقہ

تہجد ، اشراق ، چاشت کی نماز پڑھنے کا طریقہ

قرآن کریم صحیح تلفظ سے پڑھنا

مسجد عائشہ سے عمرہ ادا کرنے کا مسئلہ

احرام کے مسائل

عورتوں کے مخصوص مسائل (عورتوں کیلئے)

عورتوں کا جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کا طریقہ

خواتین عبایا میں چہل قدمی کرنے کی عادت ڈالیں

اللہ پاک ھم سب کو بار بار حج و عمرہ کی سعادت نصیب فرمائے آمین۔

*حجِ مبرور*

حجِ مبرور کا بدلہ جنت کے سوا کچھ نھیں۔
(مفہوم حدیثﷺ)

09/01/2024

From January 2024 till end of February 2024

For further assistance feel free to contact
18/11/2023

For further assistance feel free to contact

Govt. Hajj 2024 announced
18/11/2023

Govt. Hajj 2024 announced

12/08/2022

*عمرہ سے متعلق خبریں*

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کا فیصلہ کل سے نافذ العمل ہوگیا۔

تین ماہ کے عمرہ ویزے پر سفر کرنے والے اگر 25 دن کے بعد بھی سعودی عرب میں قیام کرتے رہتے ہیں تو ویزہ کمپنی سے قیام کی مدت بڑھانا ہوگی۔ سعودی میں قیام اس وقت تک قانونی ہو گا جب تک کمپنی اقامتی نظام کو اپ ڈیٹ نہیں کر دیتی۔ *یہ واضح طور پر معلوم تھا کہ ویزا کمپنیاں 25 دن سے زیادہ کی مدت نہیں دیں گی۔* اگر کسی نے یہ سمجھ کر عمرہ کا ویزا حاصل کیا ہے کہ وہ تین ماہ تک قیام کر سکتا ہے تو براہ کرم نوٹ کریں کہ 25 دن کے بعد قیام غیر قانونی ہو جائے گا۔ اور عمرہ کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔

Address

Hyderabad
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Falah Aviation Services And Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Falah Aviation Services And Tours:

Share

Category