Memon Travel & Tours (pvt) Ltd.

Memon Travel & Tours (pvt) Ltd. Deals in Hajj And Umrah Packages also deal in international and Domestic ticketing.

🌟LIMITED SEATS AVAILABLE 🌟!!! HURRY UP BOOK YOUR SLOT NOW !!!Embark on Your Sacred Hajj Journey with Memon Travel & Tour...
18/09/2026

🌟LIMITED SEATS AVAILABLE 🌟
!!! HURRY UP BOOK YOUR SLOT NOW !!!
Embark on Your Sacred Hajj Journey with Memon Travel & Tours (Pvt) Ltd, Your Trusted Partner for Quality and Affordable Packages.
🕋✈️ We Offering long and Short Hajj Packages With Maktab A & C Categorey in Reasonable price 🤝🛫
Our Services Makes us Reliable.. ✈️✈️
🏨 Comfortable Accommodation
🚌 Reliable Transport Services
🤝 Professional Guidance & Assistance
🌟for Booking & Detail Contact Or Visit Us🌟
Address 📌: Shop No 01, Plot Ls4/ST3 Quetta Town Sector 18-A Scheme 33 Karachi, Pakistan
📞 Abdul Razzak Gatta : +923212105140
📞 Abdul Bari Gatta : +923002885008

07/09/2026

پرائیویٹ حج کی بکنگ اب ہوئی آسان ۔۔۔ گھر بیٹھے National Information Technology Board -NITB کی تیار کردہ پاک حج ایپ پر چند کلکس کے ذریعے بکنگ اور آن لائن ادائیگی مکمل کر سکتے ہیں

پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ میں تیزی ، بیشتر کمپنیوں نے حج پیکیج پورٹل پر اپ لوڈ کر دیےپرائیویٹ حج پیکیج 14 لاکھ سے ساڑھے 3...
04/09/2026

پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ میں تیزی ، بیشتر کمپنیوں نے حج پیکیج پورٹل پر اپ لوڈ کر دیے
پرائیویٹ حج پیکیج 14 لاکھ سے ساڑھے 37 لاکھ روپے تک ، 20 نومبر تک بکنگ اور ادائیگی مکمل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (4 ستمبر، 2026) وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی ہدایات پر بیشتر حج منظم کمپنیوں نے رواں سال پرائیویٹ حج سکیم کے تحت اپنے حج پیکیج حج پورٹل پر اپ لوڈ کر دیے ہیں، جس کے بعد پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ میں تیزی آگئی ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے تحت عازمین کو اپنی ضروریات، ترجیحات اور بجٹ کے مطابق 16 بنیادی حج پیکیج میں سے انتخاب کی سہولت فراہم کی گئی ہے،جن کی قیمتیں 14 لاکھ روپے سے ساڑھے 37 لاکھ روپے تک ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پرائیویٹ حج سکیم میں عازمین کو مختصرترین دورانیے کے حج پیکیج کے انتخاب کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے سعودی عرب کے لیے براہِ راست پروازوں اور فائیو اسٹار حج پیکیج کے انتخاب کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ اس سہولت سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور اپنی ترجیحات کے مطابق حج ادا کرنے کے خواہشمند عازمین کو مختلف آپشنز میں سے انتخاب کا موقع ملے گا۔ پرائیویٹ عازمینِ حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاک حج ایپ یا حج پورٹل پر دستیاب حج پیکیجز کی تمام تفصیلات کو اچھی طرح سمجھنے اور مطلوبہ سہولیات اور شرائط کا جائزہ لینے کے بعد اپنے لیے موزوں پیکیج کا انتخاب مکمل کریں تاکہ بعد میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اضافی وضاحت یا رہنمائی کے لیے ایپ پر موجود متعلقہ حج منظم کمپنی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔
وزارتِ مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ پرائیویٹ عازمینِ حج پیکیج کا انتخاب اور ادائیگی صرف اور صرف حج پورٹل کے ذریعے کریں۔ کسی فرد، ایجنٹ یا کمپنی کو براہِ راست رقم کی ادائیگی سے گریز کیا جائے۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق کسی فرد یا کمپنی کو براہِ راست رقوم کی ادائیگی کی صورت میں وزارتِ مذہبی امور کسی بھی مالی نقصان کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ رواں برس پرائیویٹ حج سکیم کے لیے 71 ہزار 684 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ پرائیویٹ حج سکیم میں پیکیج کے انتخاب اور ادائیگی کی آخری تاریخ 20 نومبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ عازمین اور حج منظم کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ تاریخ تک بکنگ اور ادائیگی کا عمل مکمل کیا جائے تاکہ حج انتظامات کو بروقت حتمی شکل دی جاسکے۔
وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے واضح کیا کہ مقررہ تاریخ تک پرائیویٹ حج سکیم کا کوٹہ مکمل نہ ہونے کی صورت میں وزارت کو ازسرِنو کوٹہ مختص کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ وزارت کی جانب سے عازمین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کرنے کے بجائے دستیاب پیکیجز کا بروقت جائزہ لے کر اپنی پسند اور ضرورت کے مطابق پیکیج منتخب کریں اور مقررہ طریقہ کار کے تحت ادائیگی مکمل کریں۔
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج آپریشن میں شفافیت، سہولت اور ڈیجیٹلائزیشن کو یقینی بنانے کے لیے پرائیویٹ حج سکیم کے پیکیجز کے انتخاب اور ادائیگی کے عمل کو حج پورٹل اور پاک حج ایپ کے ذریعے سہل بنایا گیا ہے۔ عازمینِ حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حج پیکیج کے انتخاب اور ادائیگی کے لیے صرف سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارم استعمال کریں اور کسی غیر مجاز ذریعے سے لین دین نہ کریں۔

31/08/2026
*HAJJ PACKAGES 2027 (1448 A.H)*🕋🕋🕋Embark on Your Sacred Hajj Journey with Memon Travel & Tours (Pvt) Ltd, Your Trusted P...
21/08/2026

*HAJJ PACKAGES 2027 (1448 A.H)*🕋🕋🕋

Embark on Your Sacred Hajj Journey with Memon Travel & Tours (Pvt) Ltd, Your Trusted Partner for Quality and Affordable Packages.
🕋✈️ We Offering long and Short Hajj Packages With Maktab A & C Categorey in Reasonable price 🤝🛫
Our Services Makes us Reliable.. ✈✈

🏨 Comfortable Accommodation
🚌 Reliable Transport Services
🤝 Professional Guidance & Assistance

🌟for Booking & Detail Contact Or Visit Us🌟
Address 📌: Shop No 01, Plot Ls4/ST3 Quetta Town Sector 18-A Scheme 33 Karachi, Pakistan
📞Mobile : 0321-2105140 | 0300-2885008

حج واجبات 2027 کی وصولی نیشنل آئی ٹی بورڈ کی تیار کردہ "پاک حج ایپ" یا "حج پورٹل" کے ذریعے "18 اگست, 2026" سے شروع ہو گی...
15/08/2026

حج واجبات 2027 کی وصولی نیشنل آئی ٹی بورڈ کی تیار کردہ "پاک حج ایپ" یا "حج پورٹل" کے ذریعے "18 اگست, 2026" سے شروع ہو گی۔ طریقہ کار اور شرائط و ضوابط ضرور ملاحظہ فرما لیں۔ پورٹل/پاک ایپ پر اپنی پروفائل/ڈیٹا اپڈیٹ رکھیں۔ یاد رکھیں کہ پہلی قسط کی ادائیگی وزارت کے واحد مجاز بینک "حبیب بینک لمیٹڈ" میں وزارت کے اکاؤنٹ میں بذریعہ پاک حج ایپ/حج پورٹل ہی جمع ہو گی۔ بھیجنے والا بینک مقامی/انٹرنیشنل ہو سکتا ہے۔
National Information Technology Board -NITB

Exclusive story *پاکستان اوریجن کارڈ (POC) حاملین کے لئے خوش خبری، پاکستانی۔حج۔کوٹہ پر حج 2027 کی مشروط اجازت مل گئی۔ PO...
15/08/2026

Exclusive story

*پاکستان اوریجن کارڈ (POC) حاملین کے لئے خوش خبری، پاکستانی۔حج۔کوٹہ پر حج 2027 کی مشروط اجازت مل گئی۔ POC کارڈ رکھنے والے پاکستان کے حج کوٹے سے سفر حج کر سکیں گے۔ مجموعی حج کوٹے کا صرف ایک فیصد مختص ہو گا یعنی 1792 پاکستانی نژاد کارڈ رکھنے والے پہلی بار پاکستانی کوٹہ پرحج کر سکیں گے۔ ایسے افراد کو سعودی ویزا کے اجرا میں کسی قانونی یا انتظامی رکاوٹ نہ ہونے کا عندیہ مل گیا۔ نادرا سے جاری کردہ POC کارڈ ہولڈرز میں غیر ملکی شہرہت کے حامل ایسے افراد جو پاکستانی شہریت چھوڑ چکے ہوں یا پاکستانی پاسپورٹ کے حاملین کے قریبی غیر ملکی رشتہ دار مثلا بیوی/شوہر، بیٹا/بیٹی وغیرہ شامل ہیں۔ تاہم بنیادی شرط یہ ہے کہ POC کے حامل افراد اپنے پاکستانی پاسپورٹ کے حامل قریبی رشتہ دار کے ساتھ سفر حج کرنا چاہتے ہوں۔

10/08/2026

حج 2027 کا پورا عمل ڈیجیٹل، عازمین گھر بیٹھے حج واجبات ادا کر سکیں گے، سردار محمد یوسف
اگلا مرحلہ 17 اگست سے شروع ؛ سرکاری و پرائیویٹ عازمینِ حج کی ادائیگی پاک حج ایپ کے ذریعے ہو گی
اسلام آباد : 10 اگست، 2026
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے حج 2027 کے پورے عمل کو اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت عازمین حج گھر بیٹھے اپنی درخواست کا عمل مکمل کرنے، حج واجبات ادا کرنے اور دیگر مراحل سے متعلق سہولیات حاصل کر سکیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی اولین ترجیح عازمین حج کو لمبی قطاروں، غیر ضروری سفری اخراجات اور انتظار کی زحمت سے نجات دلانا ہے۔ اسی مقصد کے تحت نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے عازمین کو جدید اور آسان ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ منظور شدہ حج پالیسی کے تحت سرکاری حج سکیم 2027 کے لیے ایک لاکھ 7 ہزار 526 نشستیں مختص کی گئی ہیں، جبکہ 40 روزہ لانگ حج سکیم کا پیکیج 12 لاکھ روپے اور 20 سے 25 روزہ شارٹ حج سکیم کا پیکیج 13 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر کے مطابق پہلی قسط کی وصولی 17 اگست سے شروع ہوگی اور منتخب پیکیج کی 50 فیصد رقم جمع کرانا لازم ہوگا، جبکہ دوسری قسط اکتوبر کے پہلے ہفتے میں طلب کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ حج 2027 کی حتمی درخواستوں کے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پری رجسٹریشن مکمل کرنے والے تقریباً چار لاکھ رجسٹرڈ عازمین اب اپنی حج درخواستوں کے عمل کو آگے بڑھا سکیں گے۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ حج رجسٹریشن کے ڈیجیٹل نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پاسپورٹ آفس کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کا نظام بھی قائم کیا گیا ہے، جس سے عازمین کے پاسپورٹ سے متعلق معلومات کی تصدیق اور درخواستوں کی پراسیسنگ میں مزید بہتری آئے گی۔ مختلف سرکاری اداروں کے ڈیٹا کو مربوط کرنے سے نہ صرف انسانی مداخلت اور کاغذی کارروائی میں کمی آئے گی بلکہ حج درخواستوں کے عمل کو زیادہ تیز، درست اور شفاف بنایا جا سکے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حبیب بینک لمیٹڈ کو وزارت مذہبی امور کا مجاز بینکنگ پارٹنر مقرر کیا گیا ہے، جو حج درخواستوں اور واجبات کی ادائیگی کے عمل میں وزارت کے ساتھ معاونت کرے گا۔ اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور اور حبیب بینک لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ سرکاری حج سکیم کے تحت حج واجبات کی ادائیگی کے لیے عازمین کو تین آسان ڈیجیٹل ذرائع فراہم کیے گئے ہیں۔ عازمین ون لنک PSID کے ذریعے، کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے یا پاک حج ایپ سے ڈیجیٹل چالان فارم ڈاؤن لوڈ کرکے حبیب بینک کی کسی بھی برانچ سے ادائیگی کر سکیں گے۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ یہ پورا نظام محفوظ، شفاف اور خودکار ہے اور ہر ادائیگی براہ راست حکومتی نظام میں ریکارڈ ہوگی، جس سے ہر مرحلے پر شفافیت اور احتساب یقینی بنایا جا سکے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری حج سکیم میں پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر آن لائن نظام کے ذریعے رقم جمع کرانے والے درخواست گزاروں کی نشستیں کنفرم ہوتی جائیں گی اور نشستیں مکمل ہونے پر مزید ادائیگی روک دی جائے گی۔ شارٹ حج سکیم کے لیے 30 ہزار نشستیں مختص ہیں اور یہ تعداد مکمل ہوتے ہی اس سکیم کے لیے آن لائن ادائیگی کا عمل روک دیا جائے گا۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ حج 2027 کی نشستیں مکمل ہونے کی صورت میں باقی رجسٹرڈ عازمین کو اگلے سال کی ویٹنگ لسٹ میں رکھا جائے گا، جبکہ حج 2028 سے 2030 کے لیے رجسٹریشن کا عمل بدستور جاری رہے گا۔ لانگ ٹرم حج سکیم کے لیے 10 فیصد ادائیگی کے بارے میں اعلان موجودہ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کے لیے بھی اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حج 2027 کے لیے نجی حج سکیم کے تحت 71 ہزار 684 نشستیں مختص ہیں۔ پرائیویٹ عازمین حج پورٹل یا پاک حج ایپ کے ذریعے حکومت سے منظور شدہ 25 مجاز حج آرگنائزرز کے پیکیجز دیکھ کر اپنی پسند کا پیکیج اور منظم کمپنی منتخب کر سکیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نجی حج سکیم کے تحت بھی تمام انتخاب اور ادائیگی مقررہ سرکاری ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ہی ہوگی اور اس نظام سے باہر کسی بھی قسم کی مالی لین دین یا براہ راست ادائیگی قابل قبول نہیں ہوگی۔ عازمین حج کسی بھی نجی ٹور آپریٹر یا کمپنی کو براہ راست رقم جمع نہ کرائیں۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ نیا ڈیجیٹل نظام عازمین کے سرمائے کے تحفظ کے ساتھ ساتھ تمام درخواست گزاروں کو یکساں، منصفانہ اور شفاف طریقے سے خدمات کی فراہمی یقینی بنائے گا۔ انہوں نے عازمین حج پر زور دیا کہ وہ صرف وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور پاک حج ایپ، حج پورٹل اور وزارت کے سرکاری ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات پر ہی اعتماد کریں۔

25/07/2026

*Hajj Packages 2027 Coming Soon*

Address

Shop No 01, Plot LS4/ST3, Quetta Town Sector 18 A, Scheme 33
Karachi
75330

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Memon Travel & Tours (pvt) Ltd. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Memon Travel & Tours (pvt) Ltd.:

Shortcuts

Share

Category