29/08/2024
نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کے پچاس رکنی وفد نے فورس کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس بریگیڈیئر محمد عمر فاروق سے ریجنل آفس میں ملاقات کی ۔ جس میں کراچی کی مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات سمیت نیشنل یوتھ اسمبلی کی صوبائی کابینہ کے اراکین بھی شریک تھے ۔
بریگیڈیئر عمر فاروق نے نوجوانوں کو منشیات کے نقصان اور اس کی روک تھام کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کی حکمت عملی سے آگاہ کیا ۔
فورس کمانڈر نے نوجوانوں کو اینٹی نارکوٹکس فورس کا ایمبیسیڈر بنایا اور اسناد بھی پیش کیں ۔