Safar e Jannat - Karwan e Zahra A.S

Safar e Jannat - Karwan e Zahra A.S Hajj-Umrah & Ziarat Groups & Ground Packages Hajj-Umrah & Ziarats Groups

Alhumdullilah Arfa Group 2026
24/05/2026

Alhumdullilah Arfa Group 2026

امام حسین ع کی ضریع مبارک کے اوپر جو سونے کا گنبد بنا ہے اس کا تقریبا 700 من وزن ہے جس پر 7527 اینٹیں سونے کی نصب ہیں ۔ ...
17/05/2026

امام حسین ع کی ضریع مبارک کے اوپر جو سونے کا گنبد بنا ہے اس کا تقریبا 700 من وزن ہے جس پر 7527 اینٹیں سونے کی نصب ہیں ۔ اس سونے کے گنبد کے اندر مٹی کا یہ پرانا گنبد یے جس کے اوپر موجودہ گنبد کو نصب کیا گیا۔
یکم محرم کی رات جب علم کشائی کی تقریب ہوتی ہے تو یہاں مغربین کی نماز پڑھی جاتی ہے۔ دونوں کے درمیان اتنا وقفہ ہے کہ ایک بندہ نماز پڑھ سکتا ہے۔
ابھی جو نیا گنبد تعمیر ہو رہا ہے وہ موجودہ کے اوپر نصب یو گا جس کی تفصیل
1- امام حسینؑ کے روضۂ مبارک کے گنبد کی بلندی تقریباً 12 میٹر ہے۔
2- گنبد 15 ہزار سنہری ملمع شدہ تانبے کی پلیٹوں (طابوق) پر مشتمل ہے۔
3- گنبد میں استعمال ہونے والے سونے کی مقدار تقریباً 270 کلوگرام ہے۔
4- ہر سنہری پلیٹ کا حجم تقریباً 20×20 گرام ہے اور اسے سونے سے ملمع کیا گیا ہے۔
5- سنہری پلیٹوں کی تنصیب جدید میکانیکی نظام کے تحت کی گئی ہے، جس کے ذریعے مستقبل میں خراب پلیٹ کو آسانی سے تبدیل کیا جا سکے گا۔
6- ہر پلیٹ میں استعمال ہونے والے سونے کی مقدار 20 گرام رکھی گئی ہے، جبکہ پہلے یہ مقدار صرف 6 گرام تھی۔
یہ اس عظیم نئے گنبد کی مختصر خصوصیات ہیں جسے ان شاء اللہ عنقریب موجودہ گنبد کے اوپر نصب کیا جائے گا۔

اربعین کی جو بنانے لگے فہرست آقاؑنام میرا بھی سکینہؔ کے تصدق لکھنا🥹🙏
16/05/2026

اربعین کی جو بنانے لگے فہرست آقاؑ
نام میرا بھی سکینہؔ کے تصدق لکھنا🥹🙏

عراق کے صوبے بابل کی سرزمین سے تعلق رکھنے والی معروف اور باوقار شخصیت #حاجی محسن ابو سجاد النعمانینے زائرینِ امام حسینؑ ...
15/05/2026

عراق کے صوبے بابل کی سرزمین سے تعلق رکھنے والی معروف اور باوقار شخصیت
#حاجی محسن ابو سجاد النعمانی
نے زائرینِ امام حسینؑ کی خدمت میں اس سال یعنی آربعین امام حسین علیہ السلام(2026) کیلئے ایسا عظیم باب رقم کیا ہے جو یقیناً اخلاص، انسانیت اور محبتِ اہلِ بیتؑ کی روشن مثال ہے۔

نجفِ اشرف سے کربلائے معلّیٰ تک تقریباً 80 کلومیٹر طویل راستے پر زائرین کے لیے شیڈز اور سایہ گاہوں کی تعمیر، خصوصاً اربعین کے ایام میں، ایک بے مثال خدمت ہے۔
آربعین کے ایام میں عراق کی گرمی 40 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتی ہے اور لاکھوں عاشقانِ امام حسینؑ پیدل سفر میں مصروف ہوتے ہیں، ایسے میں یہ سایہ گاہیں زائرین کے لیے سکون، راحت اور رحمت کا احساس بن جاتی ہیں۔

یہ خدمت صرف ایک تعمیراتی منصوبہ نہیں بلکہ زائرینِ کربلا سے محبت، عقیدت اور خلوص کا عملی اظہار ہے۔
حاجی محسن ابو سجاد النعمانی، جو صوبہ بابل کے ایک معروف تاجر، کامیاب کاروباری شخصیت اور مختلف کمپنیوں کے مالک ہیں، نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ اصل عظمت دولت جمع کرنے میں نہیں بلکہ اسے انسانیت اور زائرینِ امام حسینؑ کی خدمت پر خرچ کرنے میں ہے۔

آربعین واک، جس سے دنیا کی سب سے بڑی روحانی و انسانی اجتماعوں میں شمار کیا جاتا ہے، وہاں لاکھوں زائرین کو سایہ، سہولت اور آرام فراہم کرنا یقیناً ایک عظیم سعادت ہے۔
ایسی شخصیات معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتی ہیں جو خاموشی سے انسانیت کی خدمت کر کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لیتی ہیں۔

اللہ تعالیٰ حاجی محسن ابو سجاد النعمانی کو اس عظیم خدمت کا بہترین اجر عطا فرمائے، ان کے رزق، عزت اور کامیابیوں میں مزید برکت دے، اور انہیں ہمیشہ زائرینِ اہلِ بیتؑ کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

🌙✨ Summer Vacation Iraq Packages 2026 ✨🌙Join Karwan-e-Zahra (A.S) for the blessed journey of Eid-e-Mubahila + Parcham Kh...
14/05/2026

🌙✨ Summer Vacation Iraq Packages 2026 ✨🌙
Join Karwan-e-Zahra (A.S) for the blessed journey of Eid-e-Mubahila + Parcham Khushai in the holy land of Iraq. 🇮🇶💚

🕌 Group A (Karwan-e-Zahra) – PKR 313,199 / $1099
🕌 Group B (Safar-e-Jannat) – PKR 284,699 / $999

📅 Tentative Departure: 6-7 June
⏳ Duration: 11-12 Days
👨‍👩‍👧‍👦 Nannay Zakareen Special Group
🕌 Religious Guide Accompanied
⚠️ Limited Seats Available
📌 Last Date of Registration: 20 May

Package Includes:
✈️ Air Tickets
🏨 Hotel
🍽 Meals
🚌 Transportation
🛂 Visa
🕌 Ziarat

📍 Customized Iran, Iraq & Umrah Packages Also Available

📞 For Booking & Reservation:
Tauqeer Bhojani: +92 345 2388038
Syed Ali Raza: +92 333 5755526
Syed Asif Ali: 034-555-78839
Talha Shaikh: +92 322 2281179
Ali Shaikh: +92 322 2281169

کربلا جانے کی قطار میں ہوں میں تیرے کُن کے انتظار میں ہوں💙🥀
14/05/2026

کربلا جانے کی قطار میں ہوں
میں تیرے کُن کے انتظار میں ہوں💙🥀

10/05/2026

Only 2 Days Remaining for Registration of Arfa Group!
Don’t miss your chance — register now before seats close! 🚨📋

داستان باب العلم (قسط نمبر 2) سجاد نقوی یہ نوچندی جمرات تھی، رات کا لگ بھگ کوئی 11 بج رہا ہوگا کہ اچانک پورا علاقہ گولیو...
10/05/2026

داستان باب العلم (قسط نمبر 2)

سجاد نقوی

یہ نوچندی جمرات تھی، رات کا لگ بھگ کوئی 11 بج رہا ہوگا کہ اچانک پورا علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا۔ اس زمانے میں حالات ویسے ہی خراب تھے تو لگا شاید پھر کوئی سیاسی فساد ہو گیا ہے لیکن تھوڑی دیر میں والد کو تیزی سے گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا، امی کے بتانے پر پتا چلا کہ باب العلم امام بارگاہ میں فائرنگ ہوئی ہے۔ میری عمر کوئی 6 سال تھی اور گھر باب العلم سے کافی قریب تھا۔ میں دڑ گیا کہ وہاں تو اکثر آنا جانا رہتا تھا۔ خیر مجھے سلا دیا گیا۔ صبح اٹھے تو معلوم ہوا کہ امام بارگاہ کے اندر فائرنگ ہوئی ہے اور تین جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

پچھلی تحریر کے بعد کافی لوگوں نے شہدا باب العلم کا ذکر نہ کرنے کا شکوہ کیا تھا۔ تلخ یادیں لکھنا مشکل کام ہوتا ہے۔ 6 سال کے بچے کو یہ سمجھنے میں بہت دیر لگی کہ ایسا کیوں ہوا، وہ جگہ کہ جہاں وہ بچہ اکثر اپنے والد کی انگلی پکڑ کے جاتا ہے، وہ جگہ کہ جہاں وہ بچہ کبھی نیاز کی ٹافی کھاتا ہے تو کبھی مٹھائی۔ وہ جگہ جو اسے اپنے گھر کی طرح لگتی ہے۔ وہاں فائرنگ کر کے کیوں لوگوں کو مارا گیا۔

خیر چند دن بعد باب العلم گئے تو صحن میں تین قبور کا اضافہ ہو چکا تھا۔ شہید سجاد، شہید شہنشاہ اور شہید زاہد۔ تینوں نے فائرنگ ہونے پر عزاداروں کو بچاتے ہوئے صحنِ مسجد میں جام شہادت نوش کیا۔

تب سے اب تک ایک روٹین بن چکا ہے کہ جب بھی امام بارگاہ جانا ہے تو زیارت کے بعد ان کی قبر پر فاتحہ خوانی کرنی ہے، پھر چاہے وہ عید کا دن ہی کیوں نا ہو۔ ان کے بارے میں جو کچھ وہاں دیوار پر لکھا ہے وہ شاید مجھے زبانی یاد ہے کہ اتنی دفعہ پڑھ چکا ہوں، یقینا آپ میں سے بہت سے لوگوں کو یاد ہوگا۔

کیا سچ کیا جھوٹ، لوگ کہتے ہیں کہ کئی لوگوں نے ان کو کربلا میں کسی سبیل پر پانی پلاتے دیکھا ہے۔ مولا کے کام مولا ہی جانیں۔ ہم بس اتنا کرسکتے ہیں کہ جب بھی جائیں ان شہدا کی قبور پر ضرور فاتحہ خوانی کریں کہ یہ شہدا باب العلم کا حق ہے۔

Karwan-e-Zahra (A.S) – Special Iraq Ziyarat Package 🇮🇶🕌 Arfa in Karbala💚 Eid-e-Ghadeer in Najaf✈️ By Iraqi Airways📅 Depa...
09/05/2026

Karwan-e-Zahra (A.S) – Special Iraq Ziyarat Package 🇮🇶
🕌 Arfa in Karbala
💚 Eid-e-Ghadeer in Najaf
✈️ By Iraqi Airways
📅 Departure: 24 May
🗓️ Duration: 14 Days
💰 Air Package: PKR 299,000 | $1050
🚌 Ground Package: $400

✅ Visa | Hotel | Transport | Ziarat | Meals
👳‍♂️ Religious Guide Included

⚠️ Limited Seats – Book Now!

📞 For Booking & Reservation:
Tauqeer Bhojani: +92 345 2388038
Syed Ali Raza: +92 333 5755526
Syed Asif Ali: 034-555-78839
Talha Shaikh: +92 322 2281179
Ali Shaikh: +92 322 2281169
Syed Hussain Zaidi: +92 333 2986372
Sajjad Hussain Abro: +92 303 2450055
Kashif Kazi: +92 332 3327138
Kazim Raza: +92 334 6127859

Address

Office Address: Plot Number 24-C, Basement Lane Number 06, Bukhari Commercial Phase 06 DHA
Karachi
74400

Telephone

+923130285455

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Safar e Jannat - Karwan e Zahra A.S posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Safar e Jannat - Karwan e Zahra A.S:

Share

Category