Abu Hamza Travel & Baizai Overseas

Abu Hamza Travel & Baizai Overseas We offer well facilitated packages for Umra, its accommodation, visits, visa process and Hajj servic

17/11/2023
اہم اعلان: پاکستانی سفارت خانہ الریاض سعودی عرب 10 نومبر 2023 بروز جمعہ کو ایک مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کر رہا ہے۔
06/11/2023

اہم اعلان: پاکستانی سفارت خانہ الریاض سعودی عرب 10 نومبر 2023 بروز جمعہ کو ایک مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کر رہا ہے۔

01/06/2023

مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ روانگی کے لئے اہم مشورے

*1--* اپنے ہوٹل میں مستحب اعمال (ناخن تراش لیں، ڈاڑھی کے خط، جسم کی صفائی) اور روانگی سے قبل غسل کریں۔ مرد حضرات احرام کی چادریں زیب تن کر لیں اور خواتین بھی اپنے احرام کا لباس پہن لیں۔

*2--* آپ کی بس 5، 6 کلومیٹر بعد ذوالحلیفہ مسجد میقات میں رکے گی۔ بس سے مسجد میں جانے سے پہلے بس کا نمبر اور کمپنی وغیرہ نوٹ کر لیں یا فرنٹ سے بس کی تصویر بنا لیں۔

*3--* اگر وضو کی ضرورت ہے تو تازہ وضو کر لیں۔ اور مسجد میں داخل ہونے کی دعا پڑھ کر داخل ہوں۔ اگر فرض نماز کا وقت ہے تو نماز ادا کریں اور مکروہ وقت نہ ہو تو اوپر کی چادر سے سر ڈھانپ کر 2 رکعت نفل ادا کریں۔ پہلی رکعت میں سورہ الکافرون اور دوسری میں سورہ اخلاص کی تلاوت کریں۔

*4--* سلام پھیرنے کے بعد سر کو سے چادر ہٹا دیں اور عمرہ کی نیت کر لیں۔ یا اللہ میں تیری رضا کے لیے عمرہ کی نیت کرتا/ کرتی ہوں تو اسے میرے لئے آسان بنا اور قبول فرما۔ پھر مرد حضرات بلند آواز سے اور خواتین آہستہ آواز میں خوب ذوق و شوق سے تلبیہ پڑھیں۔ اب آپ حالت احرام میں آ گئے اور احرام کی پابندیاں شروع ہو گئیں۔

*5--* تلبیہ کے بعد خوب گڑگڑا کر رب کے حضور دعا کریں۔ یہ دعا ضرور شامل کریں کہ اے اللہ تجھ سے تیری رضا اور جنت کا سوال کرتا /کرتی ہوں اور تیری ناراضگی اور جہنم سے آپ ہی کی پناہ میں آتا /آتی ہوں۔ مزید دعائیں بھی کریں۔

*6--* اپنی بس میں واپس تشریف لائیں۔ بس مکہ مکرمہ کی طرف چلے تو اپنے سفر کو تلبیہ سے خوبصورت بنائیں۔ آپ سچے بادشاہ کے گھر حاضری کے لئے چل نکلے ہیں۔

*7--* ذوالحلیفہ وہی جگہ ہے جہاں سے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حج اور عمرہ کا احرام باندھا تھا۔ رب العزت کا شکر ادا کریں کہ اس نے آپ کو یہ سعادت بخشی۔ مرد حضرات بلند آواز اور خواتین آہستہ آہستہ خوب لگاٶ کے ساتھ تلبیہ پڑھیں۔

*8--* تقریبا 440 کلومیٹر کا سفر 5، 6 گھنٹے میں طے ہو گا۔ اگر آپ سب نے مل کر ڈرائیور کا خیال رکھا تو مناسب رفتار سے مناسب وقت میں پہنچا دے گا ان شاء اللہ۔

*9--* راستے میں بس ایک جگہ نماز اور کھانے کے لئے رکے گی۔ بس سے اترنے کے بعد اس کے رنگ ، کمپنی اور نمبر کا خیال رکھیں یا فرنٹ سے تصویر بنا لیں تاکہ بس میں واپس آتے ہوئے دقت نہ ہو۔ یہاں نماز ادا کریں اور کھانا تناول کریں۔

*10--* مکہ مکرمہ میں آپ کو اپنی بلڈنگ میں پہنچا دیا جائے گا۔ نہایت تسلی سے بلڈنگ میں اپنے لیے مخصوص کمرے میں جائیں۔

*11--* کچھ دیر آرام کر لیں اور پھر عمرہ کی ادائیگی کے لئے روانہ ہوں۔

*12--* اپنی بلڈنگ کے استقبالیہ سے بلڈنگ کے پتے اور فون والا کارڈ ضرور حاصل کریں۔

*13--* آپ کی بلڈنگ کے قریب ہی بس سٹاپ ہو گا وہاں موجود حکومت پاکستان کی فراہم کردہ فری شٹل بس کے ذریعے حرم روانہ ہوں۔ تلبیہ (یعنی حاضر ہوں اے میرے رب میں حاضر ہوں) دیوانہ وار کہتے ہوئے بیت اللہ کی طرف روانہ ہوں۔

*14--* حرم میں داخل ہونے سے پہلے دیکھ لیں کس گیٹ نمبر سے آپ داخل ہو رہے ہیں۔ تاکہ واپس اسی گیٹ سے باہر آئیں۔

*15--* حرم میں نظریں جھکائے داخل ہوں۔ سیڑھیوں یا escalator سے حرم کے صحن میں اتر کر تھوڑا دائیں بائیں ہو جائیں۔ برآمدے کے اگلے ستونوں کی سیدھ میں کھڑے ہوں ، دعا کے لیے ہاتھ اٹھائیں اور پھر نظریں اٹھائیں۔
اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ تین بار دل کی گہرائیوں سے کہتے ہوئے اپنے خالق کو پکاریں۔ اللھم انت السلام ومنک السلام۔۔۔۔۔

*16--* خوب دعائیں کریں یہ قبولیت کی گھڑی ہے۔ وطن عزیز کو ضرور یاد رکھیں۔ آج رب سے رب کو مانگ لیں۔ یا اللہ تو میرا ہے میں تیرا/تیری ہوں۔ یا رب اپنا بنا لے۔ مجھے مستجاب الدعوات بنا دے۔

*17--* حجر اسود کے سامنے برآمدے پر لگی سبز رنگ کی لائیٹ کی سیدھ میں آنے سے ذرا پہلے اضطباع کریں۔ طواف کی نیت کریں۔ لبیک پڑھنا بند کردیں۔ سبز رنگ کی لائیٹ کی سیدھ میں آکے حجر اسود کا استقبال اور پھر استلام اور طواف کے 7 چکر لگائیں۔

*18--* دوران طواف مرد حضرات شروع کے تین چکر میں رمل کریں گے اور اگلے چار چکروں میں نہیں کریں گے۔ ہر چکر کے بعد حجر اسود کا استلام کریں۔

*19--* طواف مکمل کرنے کے بعد اضطباع ختم کریں، مقام ابراہیم کی سیدھ میں مطاف کے اندر یا مطاف کے باہر 2 رکعت نماز واجب الطواف پڑھیں۔

*20--* ملتزم کی سیدھ میں خوب دعا کریں اور قریب ہی رکھے ہوئے کولرز سے زم زم نوش فرمائیں۔

*21--* سعی سے پہلے نواں استلام کریں اور سعی کے لئے صفا کی طرف چلیں ”ان الصفا والمروة من شعاٸراللہ“۔ صفا سے سعی کی نیت اور دعا کرتے ہوئے سعی شروع کریں۔ سبز روشنیوں کے نیچے مرد حضرات کچھ تیزی سے چلیں۔

*22--* مروہ پر ایک چکر مکمل ہو گا۔ مروہ پہ بھی دعا کریں۔ واپس صفا پر 2 چکر مکمل ہوں گے۔ اس طرح ساتواں چکر مروہ پر ختم ہو گا اور سعی مکمل ہو جاٸےگی۔

*23--* سعی کے بعد مرد حضرات حرم سے باہر جا کر سامنے زم زم ٹاور سے یا اپنی بلڈنگ کے پاس یا حدود حرم میں کہیں سے بھی حلق یا قصر کروائیں۔ خواتین با پردہ ہو کر پوری چوٹی سے ایک پورے کے برابر بال کاٹ لیں۔ خود بھی کاٹ سکتی ہیں یا اپنے محرم یا اور کسی خاتون سے بھی کٹوا سکتی ہیں۔

الحمدللہ آپ کا عمرہ مکمل ہوا۔

ابو حمزہ ٹریول ،بائیزئ اوورسیز اینڈ فائیو برادرز پرائیویٹ لمیٹڈ  کیجانب سے تمام اہل اسلام کوعید الفطر کی خوشیاں مبارک ہو...
21/04/2023

ابو حمزہ ٹریول ،بائیزئ اوورسیز اینڈ فائیو برادرز پرائیویٹ لمیٹڈ کیجانب سے تمام اہل اسلام کوعید الفطر کی خوشیاں مبارک ہو اس دعاء کیساتھ کہ اللہ تعالی ہم سب کے نیک اعمال کو قبول فرمائیں اور آئندہ بھی اس طرح کی خوشیاں ہم سب کو نصیب فرمائیں امین

09/02/2023
Alhamdullelah.
07/02/2023

Alhamdullelah.

الحمداللہ! ابوحمزہ ٹریول نے فائیو برادرز کے نام پر کا ٹلنگ میں پہلا IATA لائسنس حاصل کر لیا۔

الحمداللہ! ابوحمزہ ٹریول نے فائیو برادرز کے نام پر  کا ٹلنگ میں پہلا IATA  لائسنس   حاصل کر لیا۔
07/02/2023

الحمداللہ! ابوحمزہ ٹریول نے فائیو برادرز کے نام پر کا ٹلنگ میں پہلا IATA لائسنس حاصل کر لیا۔

27/01/2023

عوام الناس سوشل میڈیا اور واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے #خادمین #حج #خدام #رضاکار #سستا #عمرہ کے نام پر جعلی اشتہارات اور فراڈ سے ہوشیار رہیں۔ درست معلومات کیلئے وزارتِ مذہبی امور کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاونٹس سے تصدیق کریں۔

Address

Muhammad Akbar Market Katlang Mardan
Katlang
23240

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923149399668

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abu Hamza Travel & Baizai Overseas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Abu Hamza Travel & Baizai Overseas:

Share

Category