04/01/2023
مَا بَیْنَ بَیْتِي وَمِنْبَرِي رَوْضَة مِّنْ رِیَاضِ الْجَنَّة''(رواه البخاري :1196ومسلم :1391)
''میرے منبر اور میرے گھر کے درمیان والی جگہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے''۔
آج کل سعودی حکومت کی طرف سے ریاض الجنہ جانے کے لیے پہلے اجازت نامہ لینا ضروری ہے
وزارت کے مطابق ’مرد ریاض الجنہ میں روزانہ صبح 11 بجے سے عشا کی نماز تک اور رات کو ساڑھے 12 بجے سے فجر تک نماز ادا کر سکتے ییں‘
’ریاض الجنہ میں زائر خواتین فجر کے بعد سے صبح 11 بجے اورعشا کے بعد سے رات 12 بجے تک بکنگ کرا سکتی ہیں۔‘
بعض زائرین کی جانب سے پوچھا گیا تھا کہ کیا ریاض الجنہ میں نماز کا وقت بک کرانے کے بعد اس میں ترمیم ہو سکتی ہے۔
اس کے جواب میں وزارت حج و عمرہ نے وضاحت کی کہ ’ریاض الجنہ میں نماز کے پرمٹ میں ترمیم کی سہولت مہیا نہیں ہے۔‘
وزارت کے مطابق ’نماز کا وقت شروع ہونے سے چار گھنٹے قبل تک بکنگ اعتمرنا ایپ کے ذریعے منسوخ کرائی جا سکتی ہے اور پہلے پرمٹ کا دورانیہ ختم ہونے کے بعد نیا پرمٹ جاری کرایا جا سکتا ہے۔‘