02/03/2026
انا یتیم 💔😥
آغا جان جب سے آپ کی شہادت کی خبر سنی ہے، دل کو اب تک یقین ہی نہیں آ رہا۔ ایسا لگتا ہے جیسے سب کچھ ایک خواب ہو اور ابھی آنکھ کھلے گی تو معلوم ہوگا کہ آپ ہمارے درمیان موجود ہیں۔
جب قاسم سلیمانی شہید ہوئے تو بے حد دکھ ہوا، مگر دل میں ایک سہارا تھا کہ آغا جان زندہ ہیں۔
پھر اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی خبر آئی تو دل مزید غمگین ہوا، لیکن پھر بھی امید باقی تھی کہ آغا جان سلامت ہیں۔
حسن نصراللہ شہید ہوئے تو دل ٹوٹا، آنکھیں اشکبار ہوئیں، مگر اب بھی ایک کرن باقی تھی کہ آغا جان کا سایہ ہمارے سروں پر موجود ہے۔
اور جب ابراہیم رئیسی شہید ہوئے تو صدمہ بہت گہرا تھا، لیکن پھر بھی دل یہی کہتا تھا کہ آغا جان زندہ ہیں، حوصلہ باقی ہے۔
لیکن اب تو جیسے ہر امید دم توڑ گئی ہے۔۔۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کمر ٹوٹ گئی ہو، دل پھٹ رہا ہو، اندر ایک عجیب سی کیفیت ہے جسے لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
ہم اتنے مجبور ہیں کہ کچھ کر بھی نہیں سکتے۔
اتنے بے بس ہیں کہ یہاں سے آہ و زاری بھی نہیں کر سکتے۔
ہم سے کھل کر رویا بھی نہیں جا رہا۔
یا اللہ! ہمیں صبرِ جمیل عطا فرما اور ہمیں اس غمِ عظیم کو برداشت کرنے کی توفیق دے۔🤲😢