District Khyber

District Khyber اس پیج کا مقصد ضلع خیبر میں سیاحتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے
(2)

ضلع خیبر صوبہ خیبر پختونخوا، پاکستان کا ایک خوبصورت اور تاریخی ضلع ہے۔ 2018 تک یہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کی ایک ایجنسی تھی، فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے بعد یہ ایک ضلع بن گیا۔
اس کے مغرب میں صوبہ ننگرہار ، جنوب میں ضلع اورکزئی، جنوب مغرب میں ضلع کرم، مشرق میں پشاور اور شمال میں ضلع مہمند ملحق ہیں۔
ضلع خیبر تین سب ڈویژنز اور چھ تحصیلوں پر مشتمل ہے۔
سب ڈویژنز : باڑہ، جمرود،اور

لنڈی کوتل۔
تحصیل : باڑہ, تیراہ, جمرود, مولاگوری, لنڈی کوتل اور زخہ خیل۔

ضلع خیبر کو تورخم بارڈر کے حوالے سے کافی اہمیت حاصل ہے۔ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اسی بارڈر کے ذریعے افغانستان سے پاکستان اور پاکستان سے افغانستان جاتے ہیں اور ایکسپورٹ و امپورٹ کرتے ہیں۔

اسی طرح ضلع خیبر سیاحت کے لئے بھی موزوں ترین ضلع ہے۔ تیراہ میدان, باڑہ, علی مسجد, تورخم بارڈر, میچنی پوسٹ, شلمان, مولاگوری کے خوبصورت علاقے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لاتی ہے۔ اور باب خیبر تو خود ایک بہت ہی مشہور اور تاریخی مقام ہے۔

اس پیج کو پروموٹ کرنے میں ہمارا ساتھ دیں اور اسے اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کریں اور جو بھی آچھا پوسٹ ملیں تو ہمارے ساتھ انبکس میں شئر کریں۔ ہم آپ کے نام کے ساتھ پوسٹ کریں گے۔
شکریہ

03/04/2026

حالیہ زلزلے کے بعد ضلعی انتظامیہ خیبر اور حکومت خیبر پختونخوا مکمل طور پر الرٹ ہیں۔
تمام متعلقہ ادارے اور ریسکیو 1122 کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور مختلف علاقوں کی نگرانی جاری ہے۔
اگر کسی بھی علاقے میں نقصان کی اطلاع ہو تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ خیبر کے کنٹرول روم نمبر 0919211902 پر کال کرکے تفصیلات سے اگاہ کریں ۔

حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے

نسیم شاہ کے حوالے سے کوئی ایک جملہ مریم نواز کے خلاف ٹویٹ کرنے پر پی سی بی نے نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا
30/03/2026

نسیم شاہ کے حوالے سے کوئی ایک جملہ

مریم نواز کے خلاف ٹویٹ کرنے پر پی سی بی نے نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا

23/03/2026

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سے پاکستانی کرکٹر شاہین آفریدی کی عید کے پُرمسرت موقع پر ملاقات

ملاقات میں خیبر پختونخوا میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کی ترقی اور نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال

23/03/2026

عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان ویژن کے تحت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے احساسِ شجر مہم کا آغاز کر دیا

وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا ہاؤس میں پودا لگا کر مہم کا باضابطہ اجراء کیا

یومِ پاکستان اور عید کے موقع پر تاریخی اور ریکارڈ شجرکاری مہم شروع کی گئی ہے، وزیراعلیٰ

ایک ہی دن میں سرکاری سطح پر 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف ہے، عوام بھی اپنی سطح پر مہم میں حصہ لے رہے ہیں، وزیراعلیٰ

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے عید الفطر کی نماز اپنے آبائی ضلع خیبر  جمرود میں ادا کی۔  اس موقع پر خطے...
21/03/2026

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے عید الفطر کی نماز اپنے آبائی ضلع خیبر جمرود میں ادا کی۔

اس موقع پر خطے میں امن و استحکام ، ملک کی سلامتی اور خوشحالی، قومی یکجہتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

نمازِ عید کے بعد وزیر اعلیٰ نے نمازیوں سے مصافحہ کیا اور عید کی مبارکبادوں کا تبادلہ کیا۔

19/03/2026

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا بغیر سیکورٹی و پروٹوکول کے پشاور صدر بازار آمد،

وزیراعلی نے صدر بازار کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور عوام میں گھل مل گئے.

19/03/2026

خیبر میں کل کہاں کہاں پر روزہ ہوگا؟

19/03/2026

پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔
عید الفطر 21مارچ بروز ہفتے کو ہو گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان

56 سال بعد ضلع خیبر کے عوام کو حیات آباد تک براہِ راست راستہ فراہم کر دیا گیا ہے۔ضلع خیبر کے عوام اس اہم اقدام پر وزیر ا...
18/03/2026

56 سال بعد ضلع خیبر کے عوام کو حیات آباد تک براہِ راست راستہ فراہم کر دیا گیا ہے۔

ضلع خیبر کے عوام اس اہم اقدام پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے تہہِ دل سے شکر گزار ہیں۔
اس راستے سے نہ صرف سفری سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی بلکہ عوام کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات تک رسائی بھی آسان ہو جائے گی۔

اس راستے کے ذریعے حیات آباد کے رہائشی بھی ایف سی ہسپتال تک بآسانی پہنچ سکیں گے، جس سے دونوں علاقوں کے درمیان رابطہ مزید مضبوط ہوگا

Address

District Khyber, Khyber Pakhtunkhwa
Khyber

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Khyber posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share