Teerah Guloona - Kalaya District Orakzai

Teerah Guloona - Kalaya District Orakzai Nice Pics of Beautiful Places in Teerah, Reports, News and Updates...!!🍁 If any one not believe on this then he can can go with us to Teerah.

Teerah is Really a Heavan on the Earth and there are various sight that you can't believe that such type of wonderful sight are also the Earth....!!

🚨ضروری اعلان🚨 میٹھاخان میں چوروں اور آئس کے عادی افراد کا راج؟اس ہفتے میٹھاخان میں دو مشکوک واقعات سامنے آئے ہیں۔پہلے وا...
16/08/2026

🚨ضروری اعلان🚨

میٹھاخان میں چوروں اور آئس کے عادی افراد کا راج؟

اس ہفتے میٹھاخان میں دو مشکوک واقعات سامنے آئے ہیں۔

پہلے واقعے میں کوہی کلی میں تصویر میں نظر آنے والے شخص نے گائے چوری کرنے کی کوشش کی۔ بچوں کے شور مچانے پر وہ موقع سے فرار ہوگیا۔ اہلِ علاقہ اس شخص پر نظر رکھیں اور مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس کو اطلاع دیں۔

دوسرے واقعے میں یورد میٹھاخان روڈ پر رات تقریباً 10 بجے کچھ مشکوک افراد نے ایک رکشے کو روکنے کی کوشش کی۔ ڈرائیور نے رکشہ تیز رفتاری سے نکال لیا، جس کے بعد مشکوک افراد سپینہ خاورہ کی طرف فرار ہوگئے۔

عوام سے اپیل ہے کہ رات کے وقت محتاط رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔
اورکزئی بریکنگ نیوز

یومِ آزادی مبارک 🇵🇰 💔😭بدقسمتی سے آج، جب پورا ملک یومِ آزادی کی خوشیاں منا رہا ہے، ہمارے علاقے میں ایک انتہائی افسوس ناک ...
14/08/2026

یومِ آزادی مبارک 🇵🇰 💔😭

بدقسمتی سے آج، جب پورا ملک یومِ آزادی کی خوشیاں منا رہا ہے، ہمارے علاقے میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ مارٹر گولہ شیر حیدر ماما کے گھر کے سامنے آ گرا۔

الحمدللہ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جو یقیناً اللہ کی بہت بڑی رحمت ہے۔ 🤲

مگر ایسے واقعات خوشی کے اس دن کو غم اور خوف میں بدل دیتے ہیں۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے علاقے اور پورے پاکستان کو ہر قسم کے شر، بدامنی اور خطرات سے محفوظ فرمائے، ہمارے گھروں میں امن و سکون قائم کرے اور کسی بے گناہ کو نقصان نہ پہنچے۔

🇵🇰 ہم امن چاہتے ہیں، خوف نہیں۔
🤲 یا اللہ! ہمارے وطن اور ہمارے علاقے کی حفاظت فرما۔ آمین

پاکستان زندہ باد 🇵🇰💔

میں مانتا ہوں شہر میں رات بھی دن لگتی ہے پر کبھی تو میرے گاؤں کی ڈھلتی شام دیکھ ۔!! ❤️🥀
14/08/2026

میں مانتا ہوں شہر میں رات بھی دن لگتی ہے
پر کبھی تو میرے گاؤں کی ڈھلتی شام دیکھ ۔!! ❤️🥀

کوہاٹ سے تیراہ کی طرف سفر ہو اور کریز کا ذکر نہ ہو، یہ کیسے ممکن ہے! 🌿🏔️کوہاٹ سے تیراہ کی طرف سفر کرتے ہوئے جو پہلی خوبص...
10/08/2026

کوہاٹ سے تیراہ کی طرف سفر ہو اور کریز کا ذکر نہ ہو، یہ کیسے ممکن ہے! 🌿🏔️
کوہاٹ سے تیراہ کی طرف سفر کرتے ہوئے جو پہلی خوبصورت منزل دل کو اپنی طرف کھینچتی ہے، وہ کریز ہے۔ قدرت نے اس وادی کو ایسی دلکشی عطا کی ہے کہ یہاں پہنچ کر انسان کچھ دیر کے لیے راستے کی تھکن بھول جاتا ہے۔
چاروں طرف پھیلے پہاڑ، سبزہ، ٹھنڈی ہوا اور خاموش فضا دل کو ایک عجیب سا سکون بخشتی ہے۔ کریز صرف ایک جگہ نہیں بلکہ قدرت کے حسین رنگوں کا وہ امتزاج ہے، جہاں آنکھیں منظر دیکھتی ہیں اور دل شکر ادا کرتا ہے۔ ❤️
کوہاٹ سے تیراہ جانے والوں کے لیے کریز گویا اس خوبصورت سفر کا پہلا حسین باب ہے، جو آگے آنے والے قدرت کے مزید شاہکاروں کی ایک جھلک دکھا دیتا ہے۔
کریز… جہاں راستہ بھی خوبصورت ہے اور منزل کا احساس بھی۔ 🌄💚
📍 Kurez Lower Orakzai

کچھ نہیں چاہیے تجھ سے اے میری عمرِ رواں۔💔بس میرا گاؤں میرے جگنو ۔ میرا بچپن لا دے۔🙏
08/08/2026

کچھ نہیں چاہیے تجھ سے اے میری عمرِ رواں۔💔
بس میرا گاؤں میرے جگنو ۔ میرا بچپن لا دے۔🙏

یہ ہائی ایس کی چھت پر رکھا تابوت شانگلہ کے اُس غریب نوجوان کا ہے، جو روزگار کی خاطر سینکڑوں میل دور بلوچستان کی کوئلے کی...
01/08/2026

یہ ہائی ایس کی چھت پر رکھا تابوت شانگلہ کے اُس غریب نوجوان کا ہے، جو روزگار کی خاطر سینکڑوں میل دور بلوچستان کی کوئلے کی کان میں محنت کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
افسوس! حکومت اس کے جسدِ خاکی کو گھر پہنچانے کے لیے ایک ایمبولینس تک فراہم نہ کر سکی، اور اہلِ خانہ کو اپنی مدد آپ کے تحت تابوت مسافر گاڑی کی چھت پر لے جانا پڑا۔
یہ منظر ہر حکمران اور سیاست دان کے لیے شرم کا مقام ہے۔ جب ایک مزدور کو زندگی میں سہارا نہ ملا اور موت کے بعد بھی عزت سے گھر نہ پہنچایا جا سکا، تو ایسے دعووں اور نعروں کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے؟؟؟
یہ دن کسی دشمن کو بھی نہ دکھائے...اوپر باپ کا جنازہ، نیچے بیٹی ۔اللہ اکبر! ایسا درد جسے الفاظ بیان نہیں کر سکتے۔کوئٹہ کی کوئلہ کان میں ہونے والے المناک دھماکے میں جاں بحق ہونے والے باپ کا جنازہ شانگلہ پہنچا دیا گیا۔اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے💔😭

ہو گا تیرے شہر کا حسن زیادہ لیکن میرے گاؤں کی ڈھلتی شام تو دیکھ...!!🍁❤️
31/07/2026

ہو گا تیرے شہر کا حسن زیادہ
لیکن میرے گاؤں کی ڈھلتی شام تو دیکھ...!!🍁❤️

انا للہ وانا الیہ راجعون😭انتہائی افسوس اور رنج کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ موقید علی، جو بنیادی طور پر تیراہ سے تعلق رکھ...
31/07/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون😭

انتہائی افسوس اور رنج کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ موقید علی، جو بنیادی طور پر تیراہ سے تعلق رکھتے تھے اور تیراہ کے درگئی میں بھی کئی سال گزارے، بہت عرصہ قبل وہاں سے ہجرت کرکے راولپنڈی منتقل ہوگئے تھے، آج انتقال کر گئے ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

تمام اہلِ علاقہ، دوستوں اور عزیزوں سے گزارش ہے کہ مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کریں اور نمازِ جنازہ میں شرکت فرمائیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کے اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔💔😭

کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 34 کان کن جاں بحق ہوگئے. جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی لاشیں نکال دی گئی۔💔😭
31/07/2026

کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 34 کان کن جاں بحق ہوگئے.
جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی لاشیں نکال دی گئی۔💔😭

ہنگو خزینہ بانڈہ میں پولیس پر دہشتگردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی، مقابلہ تاحال جاری ہے۔ہنگو خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ...
29/07/2026

ہنگو خزینہ بانڈہ میں پولیس پر دہشتگردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی، مقابلہ تاحال جاری ہے۔
ہنگو خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی جاری، ڈی پی او کی قیادت میں بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

Address

Kalaya, District Lower Orakzai
Kohat
756

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Teerah Guloona - Kalaya District Orakzai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Teerah Guloona - Kalaya District Orakzai:

Shortcuts

Share