15/07/2025
13 سال سے لاپتہ چاند سا جوان۔💔
محمد بنارس بن گلاب دین ضلع مانسہرہ تحصیل بالاکوٹ گاؤں بھنگیاں کا ہے جو راولپنڈی سٹی صدر روڈ پر ایک سینیٹری کی دکان پر کام کرتا تھا۔ ایک رات وہ کمرے میں کھانا کھانے آیا، پھر واپس کام پر گیا، مگر اس کے بعد لوٹ کر کبھی نہ آیا۔
آج اس واقعے کو تیرہ سال گزر چکے ہیں۔
والدین نے اپنے لختِ جگر کی تلاش میں سب کچھ لگا دیا۔ حتیٰ کہ والدہ روتے روتے بینائی سے محروم ہو گئیں۔ آج وہ نابینا ہیں اور چھڑی کے سہارے زندگی کے دن کاٹ رہی ہیں۔
محمد بنارس کے دو بھائی اور ہیں: بشارت حسین اور عبدالباسط۔
چار بہنیں ہیں، جو بھائی کے انتظار میں جوان ہوئیں اور اپنے اپنے گھروں کو رخصت ہو گئیں۔
بھائی Waliullah Maroof کی پوسٹ کی تو یہ تمام معلومات اس لڑکے کر کزن نے فراہم کیں کہ آپ پوسٹ لگا دیں شاید کسی کے ایک شئیر سے یہ بچہ اپنے والدین سے مل سکے۔
کسی بھائی کو بھی اگر خبر ملے تو 0347 6555108 پر یا انباکس میں فوراً اطلاع کریں۔🙏🏼
📍 لاپتہ ہونے کی جگہ: راولپنڈی، سٹی صدر روڈ
⏳ مدتِ گمشدگی: تیرہ سال
follow Himalayan explorer