24/05/2025
شمالی علاقہ جات سفر کے اصول ⚠
کبھی رات کو سفر نہ کریں نہ ہی صبح صادق کے وقت
پہلا دن ہو یا واپسی کا سفر ہمیشہ اپنی نیند پوری کریں
دن کو سفر کریں اور رات کو لازمی سٹے کریں اور رات گپ کے بجائے مکمل آرام کریں
کئی لوگ سحری کے وقت نکلتے ہیں کہ مقام پر جلدی پہنچ جائیں گے اور رات کو بھی نہیں سوتے اکثر ایسے حادثے اسی وجہ سے ہوتے ہیں . . ہاں آپ کو عادت ہو جاگ کے سفر کرنے کی اور گاڑی کی سیٹ پر نیند نہ آتی ہو تو الگ بات ہے لیکن آپ 8/9 بجے تک یا دو پہر کو سونے کے عادی ہیں تو احتیاط کریں آپ کی بے احتیاطی جانی و مالی نقصان کا سبب بن سکتی ہے
گاڑی میں کسی کو بھی سونے اؤنگنے نہ دیں خاص طور پر جو فرنٹ پر بیٹھا ہو اس کی وجہ سے ڈرائیور کو بھی نیند آ جاتی ہے
ہمیشہ مناسب رفتار میں خاص طور پر موڑ زیادہ ہوں تو اتنی رفتار رکھیں گاڑی بے قابو نہ ہو
گاڑی میں معمولی کلچ یا بریک کا فالٹ ہو یا لگے کے بریك گرم ہے یا نیند آ جاۓ تو کسی سایہ دار جگہ پر 10/30 منٹ رک جائیں یہ آپ کے لئے بہت بہتر ہے دیر سے پہنچنا نہ پہنچنے سے بہتر ہے ✅ Copy