Mirza Usman Baig

Mirza Usman Baig This page for history , culture , tourism,
and give awarness to safe heritage of Pakistan �.

کراچی کے سخی حسن قبرستان میں موجود یہ  قبر اردو زبان کے ایک ایسے شاعر کی ہے، جس نے اپنے لفظوں سے لاکھوں دلوں کو متاثر کی...
22/09/2026

کراچی کے سخی حسن قبرستان میں موجود یہ قبر اردو زبان کے ایک ایسے شاعر کی ہے، جس نے اپنے لفظوں سے لاکھوں دلوں کو متاثر کیا۔ یہ آخری آرام گاہ نامور شاعر، ادیب اور کالم نگار رئیس امروہی کی ہے۔

رئیس امروہی 12 ستمبر 1914ء کو امروہہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام سید محمد مَہتَیٰ تھا۔ وہ ایک علمی و ادبی خانوادے سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کے والد سید شفیق حسن ایلیا بھی معروف شاعر تھے، جبکہ مشہور شاعر جون ایلیا ان کے چھوٹے بھائی تھے۔

رئیس امروہی نے شاعری، کالم نگاری اور فکری تحریروں کے ذریعے اردو ادب میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔ 22 ستمبر 1988ء کو وہ کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنے اور دنیا سے رخصت ہو گئے۔

آج ان کی برسی کے موقع پر ہم اردو ادب کے اس منفرد شاعر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ رئیس امروہی کی آخری آرام گاہ سخی حسن قبرستان، کراچی میں واقع ہے۔

آج اردو زبان و ادب کے نامور شاعر، ادیب اور کالم نگار رئیس امروہی کی برسی ہے۔رئیس امروہی کا اصل نام سید محمد مَہدی  تھا۔ ...
22/09/2026

آج اردو زبان و ادب کے نامور شاعر، ادیب اور کالم نگار رئیس امروہی کی برسی ہے۔

رئیس امروہی کا اصل نام سید محمد مَہدی تھا۔ وہ 12 ستمبر 1914ء کو امروہہ، میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد، سید شفیق حسن ایلیا، خود بھی ایک معروف شاعر تھے۔ رئیس امروہی، اردو کے نامور شاعر جون ایلیا کے بڑے بھائی تھے۔

رئیس امروہی نے اپنی شاعری اور ادبی تحریروں کے ذریعے اردو ادب میں ایک منفرد مقام بنایا۔ وہ اپنے طنزیہ و فکری کلام اور روزمرہ کے سیاسی و سماجی موضوعات پر لکھی گئی نظموں کے حوالے سے بھی خاص شہرت رکھتے تھے۔

رئیس امروہی 22 ستمبر 1988ء کو کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنے اور انتقال کر گئے۔

آج ان کی برسی کے موقع پر ہم اردو ادب کے اس منفرد شاعر اور ادیب کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

رئیس امروہی کی آخری آرام گاہ سخی حسن قبرستان، کراچی میں واقع ہے۔

آج نامور عالمِ دین، مفسرِ قرآن، دانشور، مصنف اور جماعتِ اسلامی کے بانی مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ کی برسی ہے۔مولانا ...
22/09/2026

آج نامور عالمِ دین، مفسرِ قرآن، دانشور، مصنف اور جماعتِ اسلامی کے بانی مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ کی برسی ہے۔

مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ 25 ستمبر 1903ء کو اورنگ آباد، حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی علمی و فکری زندگی میں متعدد اہم کتابیں تصنیف کیں، جبکہ ان کی معروف تصنیف ’’تفہیم القرآن‘‘ برصغیر کی نمایاں تفاسیر میں شمار ہوتی ہے۔

مولانا مودودیؒ 22 ستمبر 1989ء کو امریکہ میں انتقال کر گئے۔ ان کی آخری آرام گاہ لاہور کے منصورہ میں واقع ہے۔

آج 22 ستمبر کو مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ کی برسی کے موقع پر ہم انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔

یہ قبر جو آپ دیکھ رہے ہیں، یہ ماضی کی معروف اداکارہ راگنی کی آخری آرام گاہ ہے۔اداکارہ راگنی کا اصل نام شمشاد بیگم تھا۔ و...
22/09/2026

یہ قبر جو آپ دیکھ رہے ہیں، یہ ماضی کی معروف اداکارہ راگنی کی آخری آرام گاہ ہے۔

اداکارہ راگنی کا اصل نام شمشاد بیگم تھا۔ وہ 1923ء میں پیدا ہوئیں اور 27 فروری 2007ء کو انتقال کر گئیں۔

راگنی نے اپنے فنی سفر کے دوران متعدد یادگار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی مشہور فلموں میں راوی پار، پٹواری، مندری، بیداری، انارکلی، نائلہ، تاج محل، گمنام اور بے قرار خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔

پاکستانی فلمی صنعت کے سنہری دور میں راگنی کا نام اپنی ایک منفرد شناخت رکھتا تھا۔ آج وہ ہمارے درمیان موجود نہیں، لیکن ان کا فنی کام اور فلمی کردار انہیں ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔

اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

21/09/2026

لاہور شہر کا سب سے اونچا مقبرہ علی مردان خان کا ہے ، نواب علی مردان خان شاہ ایران سے مغل حکومت تک کی کہانی
Highest Tomb Of Lahore Ali Mardan Khan | A Forgotten Chapter Of Lahore History

یہ قبر جو آپ دیکھ رہے ہیں، یہ پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار علاؤالدین بٹ کی آخری آرام گاہ ہے۔اداکار علاؤالدین نے پ...
21/09/2026

یہ قبر جو آپ دیکھ رہے ہیں، یہ پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار علاؤالدین بٹ کی آخری آرام گاہ ہے۔

اداکار علاؤالدین نے پاکستانی فلموں میں بطور ہیرو، ولن، مزاحیہ اداکار اور کیریکٹر ایکٹر کے طور پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور فلمی صنعت میں ایک منفرد مقام بنایا۔

اداکار علاؤالدین 10 دسمبر 1920 کو پیدا ہوئے اور 13 مئی 1983 کو لاہور میں انتقال کر گئے۔

ان کی چند مشہور فلموں میں پاٹے خان، رات کی بات، مجرم، کرتار سنگھ، چھو منتر، شہید، دلا بھٹی، حسرت، لکھ پتی، میرا نام ہے محبت، زرقا اور غیرت خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔

آج وہ ہمارے درمیان موجود نہیں، لیکن پاکستانی فلمی صنعت کے لیے ان کی خدمات اور ان کی یادیں آج بھی شائقینِ فن کے دلوں میں زندہ ہیں۔

یہ جو آخری آرامگاہ آپ دیکھ رہے ہیں، یہ ماضی کے نامور اداکار اور بالخصوص پنجابی فلموں کے معروف اداکار الیاس کشمیری کی آخر...
21/09/2026

یہ جو آخری آرامگاہ آپ دیکھ رہے ہیں، یہ ماضی کے نامور اداکار اور بالخصوص پنجابی فلموں کے معروف اداکار الیاس کشمیری کی آخری آرامگاہ ہے۔

ایک اندازے کے مطابق الیاس کشمیری نے اردو اور پنجابی کی آٹھ سو سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں یکے والی، انجمن، وعدہ، چڑھدا سورج، مندری، ہیر رانجھا، مولا جٹ، بھیگی پلکیں اور دیگر فلمیں خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔

الیاس کشمیری23دسمبر1928 کو پیدا ہوئے اور 12 دسمبر 2007 کو لاہور میں انتقال کر گئے۔

ایک گزارش بھی کرنا چاہوں گا۔ میں مرحومین کی قبروں کی تصاویر اس لیے بناتا ہوں کہ ان کی آخری آرامگاہ کو بہتر اور واضح انداز میں محفوظ کیا جا سکے۔ بعض اوقات قبروں کی حالت دیکھ کر لوگ کمنٹس میں یہ سوال کرنے لگتے ہیں کہ اتنے بڑے فنکار کی قبر ایسی کیوں ہے یا شاید یہاں خاندان کا کوئی فرد نہیں آتا۔ میری گزارش ہے کہ اس طرح کی باتوں کے بجائے ہم ان مرحومین کے لیے دعا کریں۔

آخرکار انسان اپنے ساتھ اپنی قبر میں اپنے اعمال لے کر جاتا ہے۔ قبر سنگِ مرمر کی ہو یا سادہ مٹی کی، اس سے اصل حقیقت نہیں بدلتی۔ البتہ ایک فنکار کا فن اسے لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رکھ سکتا ہے۔

لہٰذا میری آپ سب سے صرف اتنی سی درخواست ہے کہ میں جن بھی مرحومین کی تصاویر آپ کے ساتھ شیئر کرتا ہوں، اگر آپ کے پاس وقت ہو تو ان کے لیے دعائے مغفرت ضرور کر دیا کریں۔ یہی ان کے لیے ہماری طرف سے ایک خوبصورت خراجِ عقیدت ہوگا۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔

شکریہ۔

ساہیوال سے ہمارے دوست طارق صاحب لاہور تشریف لائے تو انہیں لاہور میں مدفون چند معروف اور اہم شخصیات کی آخری آرامگاہوں پر ...
21/09/2026

ساہیوال سے ہمارے دوست طارق صاحب لاہور تشریف لائے تو انہیں لاہور میں مدفون چند معروف اور اہم شخصیات کی آخری آرامگاہوں پر حاضری کا موقع فراہم کیا۔

یہ جو آخری آرامگاہ آپ دیکھ رہے ہیں، یہ پاکستان ٹیلی ویژن کی مقبول اداکارہ طاہرہ نقوی کی آخری آرامگاہ ہے۔ طاہرہ نقوی 21 اگست 1956 کو پیدا ہوئیں اور 2 جون 1982 کو انتقال کر گئیں۔

طاہرہ نقوی نے پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں اپنی عمدہ اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں خاص مقام بنایا۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ’’زندگی بندگی‘‘ اور ’’وارث‘‘ خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں، جو ناظرین میں بے حد مقبول ہوئے۔

ساہیوال سے تشریف لائے ہمارے دوست طارق صاحب کے ساتھ اس معروف فنکارہ کی آخری آرامگاہ پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَجماعتِ اسلامی پاکستان کے سینئر اور مرکزی رہنما، معروف عالمِ دین اور مصنف حافظ...
21/09/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

جماعتِ اسلامی پاکستان کے سینئر اور مرکزی رہنما، معروف عالمِ دین اور مصنف حافظ محمد ادریس آج انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر انتہائی افسوس اور رنج کے ساتھ موصول ہوئی۔

حافظ محمد ادریس نے اپنی زندگی دینِ اسلام کی خدمت، علم کے فروغ اور اسلامی تحریک کے لیے جدوجہد میں بسر کی۔ وہ ایک صاحبِ علم شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد کتب کے مصنف بھی تھے اور اپنی علمی و دینی خدمات کے باعث ایک نمایاں مقام رکھتے تھے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی دینی، علمی اور ملی خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین و عقیدت مندوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

مرزا عثمان بیگ

یہ قبر جو آپ دیکھ رہے ہیں، یہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے پہلے باڈی بلڈنگ ہیرو اور مسٹر پاکستان رہنے والے نامور اداکار نصر ا...
21/09/2026

یہ قبر جو آپ دیکھ رہے ہیں، یہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے پہلے باڈی بلڈنگ ہیرو اور مسٹر پاکستان رہنے والے نامور اداکار نصر اللہ بٹ کی آخری آرام گاہ ہے۔
نصر اللہ بٹ نے پاکستانی فلموں میں بطور ہیرو اپنے فنی سفر کا آغاز کیا، جبکہ بعد ازاں انہوں نے سینکڑوں فلموں میں ولن سمیت مختلف کردار ادا کرکے اپنی منفرد پہچان بنائی۔
ان کی قابلِ ذکر فلموں میں دبئی چلو، دوستاں اور دارا ،بن بادل برسات ،سالا صاحب ، چن وریام ، گوگاشیر بہرام ڈاکو خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔
نصر اللہ بٹ یکم ستمبر 2009ء کو لاہور میں انتقال کر گئے۔
یہ قبر کی تصویر ان کے ایک قریبی عزیز نے ہمیں ارسال کی ہے، جس کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
اللہ تعالیٰ نصر اللہ بٹ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mirza Usman Baig posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share