10/01/2022
السلام علیکم ورحمتہ اللہ
❤ حدیث مبارکہ ❤
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ قَالَ:
فُضِّلْتُ عَلَی الْأَنْبِیَاءِ بِسِتٍّ: أُعْطِیْتُ جَوَامِعَ الْکَلِمِ وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ وَأُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِمُ وَجُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ طَهُوْرًا وَمَسْجِدًا وَأُرْسِلْتُ إِلَی الْخَلْقِ کَافَةً وَخُتِمَ بِيَ النَّبِیُّوْنَ.
مسلم، الصحیح، 1: 199، الرقم: 523
ترجمہ:-
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
مجھے دیگر انبیاء پر چھ چیزوں کے باعث فضیلت دی گئی ہے: (1) میں جوامع الکلم سے نوازا گیا ہوں اور (2) رعب کے ساتھ میری مدد کی گئی ہے اور (3) میرے لئے اَموال غنیمت حلال کئے گئے ہیں اور (4) میرے لئے (ساری) زمین پاک کر دی گئی اور سجدہ گاہ بنا دی گئی ہے اور (5) میں تمام مخلوق کی طرف بھیجا گیا ہوں اور (6) میری آمد سے انبیاء کا سلسلہ مکمل ہوگیا ہے۔