Discover with Ayaan

Discover with Ayaan Traveler,Biker, Mountaineer and Backpacker 🇵🇰 🇦🇿 🇦🇪 🇸🇦 🇮🇷
(1)

ہمارا پرچمیہ پیارا پرچم۔۔۔۔۔۔۔🇵🇰💚🇵🇰💚🇵🇰
14/08/2025

ہمارا پرچم
یہ پیارا پرچم۔۔۔۔۔۔۔
🇵🇰💚🇵🇰💚🇵🇰




04/08/2025

تھک نالے میں سیلابی ریلے کے باعث لاپتا افراد کے زندہ بچنے کی امیدیں بلاآخر اختتام کو پہنچی
14روزسے جاری سرچ آپریشن ختم۔
لاپتا افراد کی غائبانہ نما جنازہ ادا کردی گئی۔

ابو بکر صافی

حکومت پاکستان محکمہ موسمیات کی جانب سے ہائی الرٹ جاری   ۔۔۔۔۔
02/08/2025

حکومت پاکستان محکمہ موسمیات کی جانب سے ہائی الرٹ جاری ۔۔۔۔۔

01/08/2025
بلتستان کے ضلع گانچھے کی وادی کونڈس ( Kondus ) میں چند دن پہلے آنے والے سیلاب نے وادی میں ہر جگہ تباہی پھیلا دی ہے۔ گھر ...
01/08/2025

بلتستان کے ضلع گانچھے کی وادی کونڈس ( Kondus ) میں چند دن پہلے آنے والے سیلاب نے وادی میں ہر جگہ تباہی پھیلا دی ہے۔ گھر دوکانیں کھیت کھلیان ہر شے ملیا میٹ ہو گئی ہے۔ وادی کی دس ہزار آبادی کھلے آسمان کے نیچے آ گئی ہے۔ اب تک انتظامہ نے کچھ ٹینٹ فراہم کئے ہیں یا مقامی فلاحی تنظیموں نے تھوڑا بہت راشن دیا ہے۔ظاہر ہے مقامی تنظیموں کے وسائل بہت محدود ہیں۔ وہ اس سے زیادہ کچھ کر ہی نہیں سکتے۔ مقامی آبادی غربت کی سطح سے نیچے ہی زندگی بسر کرتی ہے ان کے پاس کوئی جمع جتھا نہیں۔ زندگی یہاں رک گئی ہے۔
کونڈس ویلی سکردو سے 150 کلومیٹر کے فاصلے پر چائنا اور بھارت کے بارڈر کے نزدیک واقع ہے۔ سطح سمندر سے اس کی بلندی 9500 فٹ ہے۔ اتنی بلندی پر زندگی ویسے ہی منجمند ہوتی ہے ایسے میں سر سے ٹوٹی پھوٹی چھت کا اٹھ جانا اور کھیت کھلیان کا ختم ہو جانا بہت بڑا المیہ ہے۔ اور اس دور دراز علاقے کے متاثرین کے لئے آواز اٹھانے والا بھی کوئی نہیں۔ دو دن پیشتر ہمارے بلتستان پراجیکٹ کے کوآرڈینیٹر جناب عبداللہ ناصر صاحب کونڈس کے متاثرین سے ملنے کے لئے وہاں پہنچے تھے اور انہوں نے وہاں کے حالات کو اپنی پوسٹ میں ہائی لائٹ کیا ہے۔
جو احباب گنجائش رکھتے ہیں وہ براہ کرم کونڈس کے متاثرین کی مدد کے لئے آگے ائیں۔ جتنا بھی ممکن ہو متاثرین کی بحالی میں مدد فرمائیں ۔ خود جا کر متاثرین کی حالت زار دیکھیں اور براہ راست مدد فرمائیں ۔ اگر عبداللہ ناصر صاحب کے ذریعے مدد کرنا چاہیں تو ان کے رابطہ نمبر حسب ذیل ہیں۔

+923165058403
+923555898501

روس میں 8.8 شدت کا زلزلہ۔امریکہ جاپان اور آس پاس کے ممالک میں سونامی کا خطرہ۔کہیں سیلاب کہیں زلزلے کہیں سونامی۔موسمیاتی ...
30/07/2025

روس میں 8.8 شدت کا زلزلہ۔امریکہ جاپان اور آس پاس کے ممالک میں سونامی کا خطرہ۔کہیں سیلاب کہیں زلزلے کہیں سونامی۔موسمیاتی تبدیلی کے بدتر اثرات

4 نومبر 1952 میں بھی روس کے اسی مقام کامچاٹکہ میں 9.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے بہت بڑے پیمانے پر سمندری تباہی ہوئی تھی۔تقریباً ڈھائی ہزار لوگوں کی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔
اُس زلزلے کے نتیجے میں سمندر میں 50 سے 60 فٹ اونچی لہریں اٹھی تھیں ۔جو سونامی کی شکل میں جاپان۔ہوائی۔الاسکا ۔چلی اور نیوزی لینڈ تک پہنچی تھیں۔اس قدرتی آفت نے سمندری شہروں کو مکمل تباہ کردیاتگا۔
آج بھی یہ زلزلہ دنیا کے دس طاقتورترین زلزلوں میں یاد کیا جاتا ہے۔

‏اللہ زمین والوں پر اپنا رحم فرمائے۔

راولپنڈی سے سکردو جانے والی کوسٹر جگلوٹ پرتاب پل کے مقام پر حادثے کا شکار، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
30/07/2025

راولپنڈی سے سکردو جانے والی کوسٹر جگلوٹ پرتاب پل کے مقام پر حادثے کا شکار، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

29/07/2025

جلکھڈ کے نزدیک مڈ فلیش سے شاہراہ ناران ٹریفک کیلئے بند
سیاحوں کی 7 گاڑیاں پھنس چکی

پشاور/ناران: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے مشہور سیاحتی مقامات میں داخلے سے قبل اب انٹری فیس لازمی قرار دے دی ہے۔ سرکاری...
29/07/2025

پشاور/ناران: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے مشہور سیاحتی مقامات میں داخلے سے قبل اب انٹری فیس لازمی قرار دے دی ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق، کاغان ویلی میں باضابطہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک اور دیگر متعلقہ مقامات میں کسی بھی سیاح کو بغیر فیس داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے حسام آباد کے مقام پر ایک نیا انٹری فیس وصولی پوائنٹ قائم کیا جائے گا۔ مقررہ فیس کے تحت، بڑی گاڑیوں سے 200 روپے فی کس، چھوٹی گاڑیوں سے 100 روپے، اور موٹر سائیکلوں سے 20 روپے بطور انٹری فیس حاصل کیے جائیں گے۔ تاہم، ایک اہم رعایت کے طور پر، مقامی افراد کو اس فیس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ یہ اقدام سیاحتی ڈھانچے کی بہتری اور ان مقامات کی پائیدار ترقی کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

نجی ٹی وی اینکر شبانہ لیاقت کی گاڑی کا ملبہ تھک کے سیلابی        ملبے سے مل گی  ذرائع مجیب الرحمٰن، صحافی آج نیوز
28/07/2025

نجی ٹی وی اینکر شبانہ لیاقت کی گاڑی کا ملبہ تھک کے سیلابی ملبے سے مل گی
ذرائع مجیب الرحمٰن، صحافی آج نیوز

سیاحوں کے پاس صرف چند گھنٹے باقی ہیں پہاڑی سیاحتی مقامات سے نکلنے کے لئے کیونکہ خطرناک سیلابی بارشوں کا پانچواں سلسلہ شر...
28/07/2025

سیاحوں کے پاس صرف چند گھنٹے باقی ہیں پہاڑی سیاحتی مقامات سے نکلنے کے لئے کیونکہ خطرناک سیلابی بارشوں کا پانچواں سلسلہ شروع ہونے والا ہے

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Discover with Ayaan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share