Islamic Republic group

Islamic Republic group In our Islamic group, Tafsir or Tajweed of the Holy Qur'an and Islamic story information will be give

14/09/2023

💓💓💓

ایک مشہور بزرگ تھے ان کے پاس ایک دفعہ ایک طالب علم آیا جو دینی علوم سیکھتا رہا کچھ عرصہ پڑھنے کے بعد جب وہ اپنے وطن واپس جانے لگا

تو وہ بزرگ اس سے کہنے لگے میاں ایک بات بتاتے جاؤ
وہ کہنے لگا دریافت کیجئے میں بتانے کے لیے تیار ہوں
وہ کہنے لگے اچھا یہ تو بتاؤ کیا تمہارے ہاں شیطان بھی ہوتا ہے؟
وہ کہنے لگا حضور شیطان کہاں نہیں ہوتا شیطان تو ہر جگہ ہوتا ہے

انہوں نے کہا اچھا جب تم نے الله سے دوستی لگانی چاہی اور شیطان نے تمہیں ورغلا دیا تو تم کیا کرو گے؟
اس نے کہا میں شیطان کا مقابلہ کروں گا

کہنے لگے فرض کرو تم نے شیطان کا مقابلہ کیا اور وہ بھاگ گیا لیکن پھر تم نے اللہ کے قرب کے حصول کے لئے جدوجہد کی اور پھر تمہیں شیطان نے روک لیا تو کیا کرو گے؟

اس نے کہا میں پھر مقابلہ کروں گا
وہ کہنے لگے اچھا مان لیا تم نے دوسری دفعہ بھی اسے بھگا دیا لیکن اگر تیسری دفعہ وہ پھر تم پر حملہ آور ہو گیا اور اس نے تمہیں اللہ کے قرب کی طرف بڑھنے نہ دیا تو کیا کرو گے؟

وہ کچھ حیران سا ہو گیا مگر کہنے لگا میرے پاس سوائے اس کے کیا علاج ہے کہ میں پھر اس کا مقابلہ کروں
وہ کہنے لگے اگر ساری عمر تم شیطان سے مقابلہ ہی کرتے رہو گے تو الله تک کب پہنچو گے

وہ لاجواب ہو کر خاموش ہو گیا
اس پر اس بزرگ نے کہا کہ اچھا یہ تو بتاؤ اگر تم اپنے کسی دوست سے ملنے جاؤ اور اس نے ایک کتا بطور پہرہ دار رکھا ہوا ہو اور جب تم اس کے دروازہ پر پہنچنے لگو تو وہ تمہاری ایڑی پکڑ لے تو تم کیا کرو گے؟

وہ کہنے لگا کتے کو ماروں گا اور کیا کروں گا
وہ کہنے لگے فرض کرو تم نے اسے مارا اور وہ ہٹ گیا لیکن اگر دوبارہ تم نے اس دوست سے ملنے کے لئے اپنا قدم آگے بڑھایا اور پھر اس نے تمہیں آ پکڑا تو کیا کرو گے؟

وہ کہنے لگا میں پھر ڈنڈا اٹھاؤں گا اور اسے ماروں گا
انہوں نے کہا اچھا تیسری بار پھر وہ تم پر حملہ آور ہو گیا تو تم کیا کرو گے؟

وہ کہنے لگا اگر وہ کسی طرح باز نہ آیا تو میں اپنے دوست کو آواز دوں گا کہ ذرا باہر نکلنا یہ تمہارا کتا مجھے آگے بڑھنے نہیں دیتا اسے سنبھال لو

وہ کہنے لگے بس یہی گُر شیطان کے مقابلہ میں بھی اختیار کرنا اور جب تم اس کی تدابیر سے بچ نہ سکو تو الله سے یہی کہنا کہ وہ اپنے کتے کو روکے اور تمہیں اپنے قرب میں بڑھنے دے

تم اس کا ہاتھ کیوں نہیں پکڑ لیتےجس کے قبضہ قدرت میں یہ تمام چیزیں ہیں اگر تم اس سے دو

14/09/2023

Address

Okara
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic Republic group posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share