أَفْلَحَ ٹریول اینڈ ٹوریزم سروس Aflah Travel & tourism service

  • Home
  • Pakistan
  • Lahore
  • أَفْلَحَ ٹریول اینڈ ٹوریزم سروس Aflah Travel & tourism service

أَفْلَحَ ٹریول اینڈ ٹوریزم سروس Aflah Travel & tourism service We Deal All Airline Tickets
and Visit visas,
Hotel Booking ,
Health Insurance,
And Also Available

حج 2027 کا پورا عمل ڈیجیٹل، عازمین گھر بیٹھے حج واجبات ادا کر سکیں گے، سردار محمد یوسفاگلا مرحلہ  17 اگست سے شروع ؛ سرکا...
10/08/2026

حج 2027 کا پورا عمل ڈیجیٹل، عازمین گھر بیٹھے حج واجبات ادا کر سکیں گے، سردار محمد یوسف
اگلا مرحلہ 17 اگست سے شروع ؛ سرکاری و پرائیویٹ عازمینِ حج کی ادائیگی پاک حج ایپ کے ذریعے ہو گی
اسلام آباد : 10 اگست، 2026
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے حج 2027 کے پورے عمل کو اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت عازمین حج گھر بیٹھے اپنی درخواست کا عمل مکمل کرنے، حج واجبات ادا کرنے اور دیگر مراحل سے متعلق سہولیات حاصل کر سکیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی اولین ترجیح عازمین حج کو لمبی قطاروں، غیر ضروری سفری اخراجات اور انتظار کی زحمت سے نجات دلانا ہے۔ اسی مقصد کے تحت نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے عازمین کو جدید اور آسان ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ منظور شدہ حج پالیسی کے تحت سرکاری حج سکیم 2027 کے لیے ایک لاکھ 7 ہزار 526 نشستیں مختص کی گئی ہیں، جبکہ 40 روزہ لانگ حج سکیم کا پیکیج 12 لاکھ روپے اور 20 سے 25 روزہ شارٹ حج سکیم کا پیکیج 13 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر کے مطابق پہلی قسط کی وصولی 17 اگست سے شروع ہوگی اور منتخب پیکیج کی 50 فیصد رقم جمع کرانا لازم ہوگا، جبکہ دوسری قسط اکتوبر کے پہلے ہفتے میں طلب کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ حج 2027 کی حتمی درخواستوں کے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پری رجسٹریشن مکمل کرنے والے تقریباً چار لاکھ رجسٹرڈ عازمین اب اپنی حج درخواستوں کے عمل کو آگے بڑھا سکیں گے۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ حج رجسٹریشن کے ڈیجیٹل نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پاسپورٹ آفس کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کا نظام بھی قائم کیا گیا ہے، جس سے عازمین کے پاسپورٹ سے متعلق معلومات کی تصدیق اور درخواستوں کی پراسیسنگ میں مزید بہتری آئے گی۔ مختلف سرکاری اداروں کے ڈیٹا کو مربوط کرنے سے نہ صرف انسانی مداخلت اور کاغذی کارروائی میں کمی آئے گی بلکہ حج درخواستوں کے عمل کو زیادہ تیز، درست اور شفاف بنایا جا سکے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حبیب بینک لمیٹڈ کو وزارت مذہبی امور کا مجاز بینکنگ پارٹنر مقرر کیا گیا ہے، جو حج درخواستوں اور واجبات کی ادائیگی کے عمل میں وزارت کے ساتھ معاونت کرے گا۔ اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور اور حبیب بینک لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ سرکاری حج سکیم کے تحت حج واجبات کی ادائیگی کے لیے عازمین کو تین آسان ڈیجیٹل ذرائع فراہم کیے گئے ہیں۔ عازمین ون لنک PSID کے ذریعے، کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے یا پاک حج ایپ سے ڈیجیٹل چالان فارم ڈاؤن لوڈ کرکے حبیب بینک کی کسی بھی برانچ سے ادائیگی کر سکیں گے۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ یہ پورا نظام محفوظ، شفاف اور خودکار ہے اور ہر ادائیگی براہ راست حکومتی نظام میں ریکارڈ ہوگی، جس سے ہر مرحلے پر شفافیت اور احتساب یقینی بنایا جا سکے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری حج سکیم میں پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر آن لائن نظام کے ذریعے رقم جمع کرانے والے درخواست گزاروں کی نشستیں کنفرم ہوتی جائیں گی اور نشستیں مکمل ہونے پر مزید ادائیگی روک دی جائے گی۔ شارٹ حج سکیم کے لیے 30 ہزار نشستیں مختص ہیں اور یہ تعداد مکمل ہوتے ہی اس سکیم کے لیے آن لائن ادائیگی کا عمل روک دیا جائے گا۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ حج 2027 کی نشستیں مکمل ہونے کی صورت میں باقی رجسٹرڈ عازمین کو اگلے سال کی ویٹنگ لسٹ میں رکھا جائے گا، جبکہ حج 2028 سے 2030 کے لیے رجسٹریشن کا عمل بدستور جاری رہے گا۔ لانگ ٹرم حج سکیم کے لیے 10 فیصد ادائیگی کے بارے میں اعلان موجودہ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کے لیے بھی اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حج 2027 کے لیے نجی حج سکیم کے تحت 71 ہزار 684 نشستیں مختص ہیں۔ پرائیویٹ عازمین حج پورٹل یا پاک حج ایپ کے ذریعے حکومت سے منظور شدہ 25 مجاز حج آرگنائزرز کے پیکیجز دیکھ کر اپنی پسند کا پیکیج اور منظم کمپنی منتخب کر سکیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نجی حج سکیم کے تحت بھی تمام انتخاب اور ادائیگی مقررہ سرکاری ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ہی ہوگی اور اس نظام سے باہر کسی بھی قسم کی مالی لین دین یا براہ راست ادائیگی قابل قبول نہیں ہوگی۔ عازمین حج کسی بھی نجی ٹور آپریٹر یا کمپنی کو براہ راست رقم جمع نہ کرائیں۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ نیا ڈیجیٹل نظام عازمین کے سرمائے کے تحفظ کے ساتھ ساتھ تمام درخواست گزاروں کو یکساں، منصفانہ اور شفاف طریقے سے خدمات کی فراہمی یقینی بنائے گا۔ انہوں نے عازمین حج پر زور دیا کہ وہ صرف وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور پاک حج ایپ، حج پورٹل اور وزارت کے سرکاری ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات پر ہی اعتماد کریں۔

25/07/2026
✨ Special Umrah Promotion Deal – Book Your Umrah Now ✨
23/07/2026

✨ Special Umrah Promotion Deal – Book Your Umrah Now ✨

أَفْلَحَ ٹریول اینڈ ٹوریزم سروسوزارتِ حج و عمرہ نے اب باضابطہ طور پر ملٹیپل انٹری عمرہ ویزا نافذ کر دیا ہے۔ ✅اہم نکات:✅ ...
19/07/2026

أَفْلَحَ ٹریول اینڈ ٹوریزم سروس
وزارتِ حج و عمرہ نے اب باضابطہ طور پر ملٹیپل انٹری عمرہ ویزا نافذ کر دیا ہے۔ ✅

اہم نکات:
✅ ویزا کی مدت 365 دن
✅ ایک ہی ویزا پر متعدد بار سعودی عرب میں داخلہ
✅ مجموعی طور پر 90 دن قیام کی اجازت
✅ ہر دوبارہ انٹری کے لیے فعال عمرہ پیکیج اور نسک پرمٹ لازمی ہوگا۔

عمرہ ویزہ نظام میں بڑی تبدیلی، لازمی “میل واؤچرز” شامل کرنے کی تیاریسعودی عرب نے عمرہ ویزہ نظام میں ایک نئی تبدیلی متعار...
16/07/2026

عمرہ ویزہ نظام میں بڑی تبدیلی، لازمی “میل واؤچرز” شامل کرنے کی تیاری

سعودی عرب نے عمرہ ویزہ نظام میں ایک نئی تبدیلی متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کے تحت لازمی ٹرانسپورٹ کی شرط کی طرز پر اب کھانے (Meal Vouchers) کو بھی عمرہ ویزہ کا حصہ بنایا جائے گا۔ اس اقدام کے نتیجے میں عمرہ ویزہ کی مجموعی لاگت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے نظام کے تحت ہر عمرہ زائر سے اس کے قیام کی مدت کے مطابق تقریباً 20 سعودی ریال یومیہ کے حساب سے اضافی رقم وصول کی جائے گی، جو براہِ راست عمرہ ویزہ کی قیمت میں شامل ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق اس نئے نظام کا نفاذ یکم ربیع الاول سے کیا جائے گا، جبکہ ابتدائی مرحلے میں اس کا اطلاق صرف پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور مصر سے آنے والے عمرہ زائرین پر ہوگا۔

اس منصوبے کے تحت 10 ہزار سے زائد مقامی سعودی ریستورانوں کو نسک (Nusuk) ایپ کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے۔ ہر زائر کے لیے کھانے کا ایک مخصوص BRN کوڈ جاری کیا جائے گا، جسے عمرہ ویزہ سسٹم سے منسلک کرنے کے بعد ہی ویزہ جاری کیا جائے گا۔

تاہم اس حوالے سے متعلقہ سعودی حکام کی جانب سے ابھی تک باقاعدہ تفصیلی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ مزید وضاحت اور عملی طریقۂ کار سامنے آنے کے بعد اس نظام کی مکمل تفصیلات واضح ہوں گی۔

*🕋 حج 2027: رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز - حکومتِ پاکستان 🕋*21 جون، 2026 وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، حکومتِ پا...
22/06/2026

*🕋 حج 2027: رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز - حکومتِ پاکستان 🕋*

21 جون، 2026

وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، حکومتِ پاکستان کی جانب سے عازمینِ حج کے لیے اہم اعلان!

اللہ کے گھر کی زیارت کے خواہشمند عازمین کے لیے حج 2027 رجسٹریشن کا عمل 22 جون، 2026 سے شروع ہوگا۔

*🗓️ تاریخ:*
رجسٹریشن کا آغاز *22 جون 2026* سے ہو رہا ہے۔

*💻 رجسٹریشن کا طریقہ کار:*
`آن لائن رجسٹریشن :`
🔹 وزارت کی آفیشل ویب سائٹ *www.hajj.mora.gov.pk* پر جا کر اپنا یوزر اکاؤنٹ بنائیں۔ اپنی تفصیلات درج کریں اور اگر آپ فیملی کے ساتھ جانا چاہتے ہیں تو اپنے مکمل گروپ میمبرز کی تفصیلات بھی علیحدہ علیحدہ آن لائن شامل کریں۔ اور آنلائن رسید ڈائون لوڈ کرکے اپنے پاس محفوظ کریں۔ (یہ لنک مقررہ تاریخ کو ہی فعال ہوگا)
🔹`بینکوں کے ذریعہ رجسٹریشن :` دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اصلی کارآمد شناختی کارڈ کے ساتھ ملک بھر کے تمام نامزد بینکوں کے کسی بھی برانچ جائیں اور رجسٹریشن مکمل کرائیں اور رسید حاصل کریں۔
⚠️*اہم مشورہ:* مشورہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ *فیملی گروپس* کی شکل میں رجسٹریشن کروائیں۔ تاکہ حج درخواست فارم جمع کراتے وقت آسانی ہو۔

*🛂 پاسپورٹ کے حوالے سے ضروری ہدایات:*
🔹 رجسٹریشن کے مرحلے پر پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہے، تاہم حج درخواست فارم کے مرحلے پر پاسپورٹ لازمی ہے۔
🚨*اہم احتیاط:*
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاسپورٹ کی معیاد کم از کم *16 نومبر 2027* تک ہو۔ اگر پاسپورٹ نہیں بنا ہوا تو فوری بنوائیں اور اگر مقررہ مدت سے پہلے ایکسپائر ہورہا ہے تو درخواست فارم سے پہلے پہلے ری نیو کروائیں۔ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں علی بھائی سے رہنمائی لی جاسکتی ہے۔

*📋 اہم نکات اور شرائط:*
`1- رجسٹریشن فیس:` رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس نہیں ہے۔
`2 - اہلیت:` صرف رجسٹریشن کروانے والے عازمین ہی حج 2027 کے درخواست فارم جمع کروانے کے اہل ہوں گے۔
`3- انتخاب کا اختیار :` رجسٹرڈ عازمین کو سرکاری یا پرائیویٹ حج سکیم میں شمولیت کا اختیار حاصل ہوگا۔
`4 - اوورسیز پاکستانی:` بیرونِ ملک مقیم پاکستانی جن کے پاس کارآمد پاکستانی پاسپورٹ ہو یا ری نیو ہونے والا ہو، وہ بھی اس مرحلے پر رجسٹریشن کروانے کے اہل ہیں۔
`5 - حج پالیسی اور پیکج:` حج پیکج اور دیگر شرائط و ضوابط کا اعلان حج پالیسی 2027 کی منظوری کے بعد الگ سے کیا جائے گا۔
`6 - رجسٹریشن کے اصول :` رجسٹریشن "پہلے آئیے، پہلے پائیے" کی بنیاد پر ہوگی اور کوٹہ مکمل ہونے تک جاری رہے گی۔

20/06/2026

*پرائیویٹ اسکیم کے متعلق حج پالیسی کی منظوری*

وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور کی پیش کردہ پرائیویٹ حج پالیسی 2027-2030 منظور کر لی: ترجمان مذہبی امور

پرائیویٹ حج کے لیے کوٹہ سسٹم کے بجائے کارکردگی اور کمپلائنس پر مبنی نظام نافذ

موجودہ حج آپریٹرز کی دوبارہ جانچ لازمی قرار: ترجمان مذہبی امور

پرائیویٹ حج کوٹہ "پہلے آئیں، پہلے پائیں" بنیاد پر مختص ہو گا

کم از کم 2 ہزار حجاج کی بکنگ ہر آپریٹر کے لیے لازمی، کم بکنگ پر کمپنی غیر فعال قرار دی جائے گی

ناکام کمپنیوں کی نصف سیکورٹی ضبط، حجاج کو خودکار طور پر دوسری کمپنیوں میں منتقل کیا جائے گا

تمام حج کمپنیوں کی آزاد ماہرین کے ذریعے جانچ اور درجہ بندی ہوگی

لائسنس تین سال کے لیے جاری کیے جائیں گے

کوٹہ کی خرید و فروخت ممنوع قرار، کارٹل سازی اور اجارہ داری پر سخت کارروائی ہوگی

پرائیویٹ حج آپریشنز مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام کے تحت چلائے جائیں گے

حج بکنگ صرف پرائیویٹ حج مینجمنٹ پورٹل (PHMP) کے ذریعے ہوگی

پرائیویٹ حج پورٹل نادرا اور اسٹیٹ بینک سے منسلک ہو گا

دستی بکنگ یا کیش لین دین پر مکمل پابندی عائد

حج کمپنیاں حجاج کے فنڈز اپنے پاس نہیں رکھ سکیں گی

سعودی سروس فراہم کنندگان کو ادائیگیاں براہِ راست کی جائیں گی

سعودی عرب میں تمام حج ادائیگیاں اسٹیٹ بینک کے سرکاری اکاؤنٹ کے ذریعے ہوں گی

نئی پالیسی سے شفافیت، احتساب اور حاجیوں کے تحفظ کو فروغ ملے گا

پاکستان کا پرائیویٹ حج نظام سعودی وژن 2030 سے ہم آہنگ ہو گا۔

وزارت مذہبی امور حج 2027 کے لیے آن لائن پری رجسٹریشن کے آغاز کی تیاری کر رہی ہے تاکہ سعودی عرب کی جانب سے مقرر ٹائم لائن...
19/06/2026

وزارت مذہبی امور حج 2027 کے لیے آن لائن پری رجسٹریشن کے آغاز کی تیاری کر رہی ہے تاکہ سعودی عرب کی جانب سے مقرر ٹائم لائن پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے

رب العزت تمام مشتاقان حرمین کو حج حج بیت اللہ کی سعادت نصیب فرمائے آمین

Address

Lahore
54000

Opening Hours

Monday 11:00 - 21:00

Telephone

+923228004568

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when أَفْلَحَ ٹریول اینڈ ٹوریزم سروس Aflah Travel & tourism service posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to أَفْلَحَ ٹریول اینڈ ٹوریزم سروس Aflah Travel & tourism service:

Shortcuts

Share

Category