21/05/2026
سامنے جو چوٹی نظر آ رہی ہے، وہ بابوسر ٹاپ ہے۔۔۔ 😍
جو لوگ عید کی ٹرپ پلاننگ کر رہے ہیں، بے فکر ہو کر کریں، اِن شاء اللہ عید سے پہلے بابوسر مکمل اوپن ہو جائے گا۔
آج بابوسر ٹاپ کا درجہ حرارت 1°C ہے اور سردی کافی زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔
برف بالکل فریش ہے، اور جیسے ہی آپ ان برفانی دیواروں کے درمیان سے گزرتے ہیں تو ایسی ٹھنڈی ہوا لگتی ہے کہ A.C بھی اس کے سامنے کچھ نہیں لگتا 🥶
یہ نظارے ایسے ہیں کہ انسان چند لمحوں کے لیے اپنی ساری ٹینشن، مصروفیات اور دنیا کے شور کو بھول جاتا ہے۔
اور اگر بات بائیک کی ہو تو پھر الگ ہی احساس ہے۔۔۔ کیونکہ پہاڑوں میں بائیک پر سفر کرنے کا مزہ وہ ہے جو گاڑی میں کبھی محسوس نہیں ہوتا۔ ❤️
اب بتائیں... اس عید بابوسر جانے کا ارادہ کس کس کا ہے؟