14/08/2025
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔🇵🇰 آئیں ایک اینٹ لگائیں 🇵🇰۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئی بڑا موقع آتا ہے تو بہت کچھ سوچنے اور کرنے کا سامان کر کے آتا ہے۔ ہمارے لیے جائزہ لینا اور نیا عزم باندھنا آسان ہو جاتا ہے۔۔۔ جو گزرنا تھا گزر گیا، اب لکیر پیٹنے سے فائدہ۔۔۔ میں سمجھتا ہوں 14 اگست پہ آئیں ایک پختہ اینٹ لگائیں۔۔۔
ایک نئے مستحکم معاشرے کی بنیاد ڈالیں۔ دوسروں کی طرف دیکھنا چھوڑ دیں۔ اپنے حصے کا کام کرتے ہیں۔ تھوڑا تھوڑا، جتنی ہمت ہے اُتنا
دل میں حلف لے لیں۔ تیارررر ہیں ں ں ں؟؟؟؟؟ آج سے:
- مثبت سوچنا شروع کریں گے
- کیڑے نہیں نکالا کریں گے
- جلے بھُنے نہیں رہیں گے
- امید کی تازگی بیان کریں گے
- مسکرایا کریں گے۔ چاہے درد ہو، تکلیف ہو یا آزمائش
- کسی کی ضرورت جتنی پوری کر سکتے ہوئے، کریں گے
- فرض سمجھتے ہوئے وطن کو اپنے حصے کا کنٹری بیوٹ کریں گے
- دوسروں کو جینے دیں گے
- سب کا فزیکلی اور ڈیجیٹلی احترام کیا کریں گے
- زبان کسی کو دکھ نہیں پہنچائے گی۔ دل نہیں توڑے گی
- دوسروں کا درد محسوس کریں گے
- کتابیں پڑھا کریں گے
- کچرا رستوں میں نہیں پھینکیں گے
- سچے بنیں گے اگرچہ کچھ کوشش کرنی پڑے
- بڑوں کا ادب اور چھوٹوں پہ شفقت کریں گے
- فرائض ادا کرنا ہدف بنائیں گے
- اپنے جیون ساتھی کے حقوق ادا کریں گے
- تحفے دیا کریں گے چاہے کم قیمت ہی ہوں
- تقسیم نہیں کریں گے، ملائیں گے
- وعدے پورے کیا کریں گے
- فائدہ مند وجود بنیں گے
اینٹ کون ہے؟؟؟؟؟
ہم، اور کون
پختہ اینٹیں بنیں گی تو پختہ عمارت بنے گی۔ خوش کر دینے والی عمارت
تو پھر آج سے ے ے ے ے
خدا کرے کہ میری ارضِ پاک پر اترے
وہ فصلِ گُل جسے اندیشہءِ زوال نہ ہو
🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰
🇵🇰 پاکستان پائندہ باد 🇵🇰
✍ سͩــⷷیⷱــⷱـــ᩺ـد ثــͬمᷧــͫــͣــ᩺ــر احͩــⷷمͫــͪــⷣــد
سی ای او ۔ لائف لائن مینٹورنگ
(ٹریننگز، ازدواجی اور ذاتی کوچنگ، ریسرچ)
لاہور
14 اگست, 2025