04/07/2025
ضروری اطلاع/الرٹ
Glacial Lake Outburst Floods - GLOFs
محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) اسلام آباد کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ شمالی پاکستان میں درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ اور آنے والے موسمی نظام کے باعث خیبرپختونخوا کے برف پوش اور پہاڑی علاقوں میں گلیشیر والی جھیلوں کے پھٹنے اور اچانک سیلاب (فلیش فلڈ) کا خطرہ موجود ہے۔
مسلسل بلند درجہ حرارت سے برف اور گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کا امکان ہے جو کہ سیاحتی مقامات سے متصل وادیوں اور علاقوں میں خطرناک صورتحال پیدا کر سکتے ہیں۔ یہ صورتحال موجودہ اور آئندہ ہفتے کے دوران خاص طور پر تشویشناک ہو سکتی ہے۔
سیاح اور مسافروں سے التماس کی جاتی ہے کے غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات میں خیبر پختونخوا ٹورازم کی ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کریں۔
📍Lohigol Pass! Connecting Gollen valley with Madaklasht valley Chitral.