Anwaar.e.Madina Travel & Tours pvt Ltd

Anwaar.e.Madina Travel & Tours pvt Ltd Hajj & Umrah Service. Domestic & International Air Ticketing. Travel Consultant & Guide. Degree att

15/05/2022

*اگر محترم حجاج کرام یہ چاہتے ہیں کہ انکے حج کے معاملات آسان ھو جائیں تو انکو چاہئیے کہ درج ذیل کام لازماً کریں تاکہ انکا حج بنا کسی تکلیف کے بہت ہی آسان ھو جائے*

*1.کھانا/خوراک*پھل*
موسم کی مناسبت سے تازہ کھانا کھائیں۔ رکھے ھوئے یا باسی کھانے سے اجتناب فرمائیں۔ اگر ھوسکے تو ساتھ ساتھ پھل بھی ضرور کھائیں۔
*2-پانی/جوسسز*
کوشش کریں کہ وھاں قیام کے دوران زیادہ سے زیادہ پانی اور تازہ پھلوں کے جوسسز کا استعمال کریں اورجوشش کریں کہ رات سونے سے ایک گلاس دودھ ضرور پئیں ایک گلاس دودھ آپکی دن بھر کی تھکاوٹ دور کرنے میں ایک بہترین ٹانک ھے
*3- مکمل آرام*۔ ایک اچھی اور پر سکون نیند آپکی دن بھر کی تھکان دور کرنے میں آپکی معاون ھوسکتی ھے تو لہذا حجاج کرام کو کوشش کرنی چائیے کہ اگلا دن اچھی طرح اور ایکٹئیو گزارنے کیلے ایک پرسکون آرام دہ نیند ضرور کریں ۔
*4- ورزش*
کسی بھی کام کی اچھی طریقے سے تکمیل کیلئے انسان صحت مند اور چاک و چوبند اور چست وتوانا ھونا بہت ہی ضروری ھے۔ لہذا حجاج کرام کو جب موقع ملے وہ *ورزش ضرور کریں تاکہ وہ اپنے معاملات اور فرائص حج بہتر انداز میں سرانجام دی سکیں۔*
*جوتے/چپل/سلیپرز*
غیر معیاری جوتے چپلیں دوران حج تکلیف اور نقصان کا باعث بن جایا کرتی ہیں۔ وہاں اکثر غیر معیاری فٹوئیر کے باعث حجاج کرام کو لنگڑاتے ھوئے، سوجھے اور زخمی پاؤں کیساتھ دیکھا گیا ھے۔ لہذا یہ بہت ہی ضروری ھے کہ *سفر حج کیلئے مناسب، صحیح اور آرام دہ فٹوئیر کا انتخاب کیا جائے تاکہ حجاج کرام کا سفر حج اچھا گزرے۔*
*6- صفائی ستھرائی*
اسلام نے جہاں انسان کو کفر و شِرْک کی گندگی سے پاک کرکے عزّت و رِفْعت(بلندی) عطا کی وہیں ظاہر و باطن کی پاکیزگی کی اعلیٰ تعلیمات کے ذریعے انسانیت کا وقار بلند کیا، بدن کی پاکیزگی ہو یا لباس کی سُتھرائی، ظاہری شکل وصُورت کی خوبی ہو یا طور طریقے کی اچھائی،مکان اور ساز و سامان کی صفائی ہو یا سُواری کی دُھلائی الغرض ہر چیز کو صاف ستھرا رکھنے کی دینِ اسلام میں تعلیم اور ترغیب دی گئی ہے۔ *فرمان مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم* ملاحظہ کیجئے کہ (1)پاکیزگی نصف ایمان ہے۔ (2)بےشک اسلام صاف سُتھرا (دِین) ہے (جبکہ ایک روایت میں ہے کہ اللہ پاک نے اسلام کی بنیاد صفائی پر رکھی ہے) تو تم بھی نَظافَت حاصل کیا کرو کیونکہ جنّت میں وہی شخص داخل ہوگا جو (ظاہر و باطن میں) صاف ستھرا ہوگا۔ (3)جو لباس تم پہنتے ہو اسے صاف ستھرا رکھو اور اپنی سواریوں کی دیکھ بھال کیا کرو اور تمہاری ظاہری شکل و صورت ایسی صاف ستھری ہو کہ جب لوگوں میں جاؤ تو وہ تمہاری عزت کریں۔ لہذا حجاج کرام کو ان احادیث مبارکہ کی روشنی میں *تندرست و توانا رہنے کیلے اپنے کمروں اور اردگرد کی جگہوں کو صاف ستھرا رکھیں۔*
*7- سیگریٹ نوشی/نشے کی عادت*
سیگریٹ نوشی یا نشے کی عادت انسانی صحت کیلے مضر ھے لہذا دوران حج حاجی صاحبان کو اپنے لئے اور دیگر حجاج کرام کی صحت کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے کوشش کرنی چاہیے کہ *ان مضر صحت عادات سے پرہیز کریں تاکہ وہ جسمانی طور پر چست وتوانا رہ سکیں۔*
*8- غیر قانونی سرگرمیاں*
سعودی عرب دنیا کا ایک ایسا ملک ھے جہاں پر انکے لاء انفورسمنٹ ادارے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرواتے ہیں۔ لہذا کوشش کریں کہ ہاں ایسی کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ھونے سے گریز کریں کہیں ایسا نہ ھو کہ انکی وجہ آپ اپنے مقصد سے دور نہ ھو جائیں
*9- ملبوسات*
حجاج کرام کو یہ کوشش کرنی چائیے کہ وہاں کے موسم کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے اپنے ملبوسات کا انتخاب کریں کیونکہ اس مرتبہ وہاں کا موسم قدرے گرم ھوسکتا ھے۔

اگر ھو سکے تو حجاج کرام پاکستان سے درج ذیل چیزیں ضرور ساتھ لیکر جائیں
*1-ایک چھتری*
*2- پانی کی بوتل یا بلاکس*
*3- ماسکو ڈبے ضرور لیکر جائیں*
*4-پاور بینک اور الیکٹرک ساکٹ*
*5- آٹومیٹک استری*
*6- جائے نماز*
*7-مسواک اور کوئی سی بھی خوشبو*

Private Hajj Scheme
15/05/2022

Private Hajj Scheme

15/05/2022

✨ *قرعہ اندازی کے متعلق مختلف سوالات کے جواب* ✨

*☆* سرکاری حج پیکج 2022 کے تحت 63604 امیدواروں کی درخواستیں وصول۔

*☆* سرکاری اسکیم کے تحت *31253* سیٹوں کے لئے قرعہ اندازی اور 1200 کا کوٹہ ہارڈ شپ اور کم اجرت والوں کے لئے مخصوص

*☆* 31253 امیدوار کامیاب قرار

*☆* اس سال قرعہ اندازی میں کسی بھی امیدوار کو ناکام قرار نہیں دیا گیا۔

*☆* بقیہ رہ جانے والے 32351 امیدوار *ویٹنگ لسٹ* میں شامل

*☆* ویٹنگ لسٹ میں شامل امیدواروں کو قرعہ اندازی کے مطابق نمبرز دئے گئے ہیں۔

*☆* حج پیکج کے حتمی فیصلہ کے بعد کامیاب امیدواروں کو پیسے جمع کرانے کی تاریخ کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

*☆* کامیاب امیدوار کے پیسے نہ جمع کرانے کی صورت میں اسی شہر کے *ویٹنگ لسٹ* کے امیدواروں کو ترتیب وار موقعہ دیا جائے گا۔

اللہ تعالٰی آسانی والا معاملہ فرمائے اور ہم سب کے لئے آسانیاں پیدا کرے۔

Hajj policy in short word’s
30/04/2022

Hajj policy in short word’s

اس سال پوری دنیا سے 10 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔ ان شاءاللہلَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ لاَ شَرِيْك...
09/04/2022

اس سال پوری دنیا سے 10 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔ ان شاءاللہ

لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ لاَ شَرِيْكَ لَكَ لَبَّيْكَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لاَشَرِيْكَ لَكَ

Important Notice for Umrah Pilgrims
26/10/2017

Important Notice for Umrah Pilgrims

26/05/2017

Ramadan Karim Mubarik To All Muslims

Happy Ramadan to All Muslims
26/05/2017

Happy Ramadan to All Muslims

05/07/2016

Address

1st-floor Irfania Centre 37-Shalimar Link Road
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 11:00 - 17:00
Tuesday 11:00 - 17:00
Wednesday 11:00 - 17:00
Thursday 11:00 - 17:00
Friday 16:00 - 20:00
Saturday 11:00 - 17:00

Telephone

03234107384

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anwaar.e.Madina Travel & Tours pvt Ltd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Anwaar.e.Madina Travel & Tours pvt Ltd:

Shortcuts

Share

Category