05/06/2026
حج 1448ھ (2027) کے حوالے سے اہم اعلانات
ذرائع کے مطابق سعودی وزیرِ حج و عمرہ، ڈاکٹر توگیق الرباح نے حج 1448ھ (2027) کی تیاریوں کے سلسلے میں حج امور کے مجوزہ منصوبہ پیش کردیا
رپورٹ
2 جون-2026
مکۃ المکرمہ
مکہ مکرمہ میں وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے منعقدہ سالانہ اختتامی تقریب میں وزیرِ حج و عمرہ نے متعدد اہم نئی پیش رفتوں کا اعلان کیا، جن میں درج ذیل اھم چیزیں شامل ہیں ہیں
ایک جامع حج پیکیج متعارف کرایا گیا ہے جس میں
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائش
مشاعرِ مقدسہ کی خدمات
حجاج کرام کے پورے قیام کے دوران لازمی ٹرانسپورٹ
مکمل مدتِ قیام کے لیے لازمی کیٹرنگ (کھانے پینے) کی سہولت
مشاعر پیکیجز میں بڑی تبدیلیاں
کیٹیگری (D) کو ختم کر دیا گیا ہے۔
پیکیجز کو از سرِ نو ترتیب دے کر صرف تین کیٹیگریز (A)، (B) اور (C) میں تقسیم کیا گیا ہے۔
کیٹیگریز کو حجاج کرام کی مختلف ترجیحات اور ضروریات کے مطابق مزید بہتر بنایا گیا ہے۔
کیٹیگری (A)، (B) اور (C) کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
حج امور کے دفاتر کے عملے کی اہلیت بڑھانے کے لیے ایک تربیتی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔
اس پروگرام میں شرکت اور کامیابی حج ویزا کے حصول کے لیے لازمی شرط ہوگی۔
اہم ٹائم لائن
30 جون 2026 سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائش کے انتخاب کے لیے حج امور کے دفاتر اور بیرونی حج کمپنیوں کو ترجیح دی جائے گی۔
13 اگست 2026 تک جامع پیکیج کے معاہدوں کے دوران ان دفاتر کو ترجیح حاصل ہوگی جو مشاعر مقدسہ میں اپنی موجودہ جگہوں کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
خلاصہ
حج 1448ھ (2027) کے لیے سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے نظام میں اہم اصلاحات متعارف کرائی ہیں، جن میں کیٹیگری D کا خاتمہ، کیٹیگری A، B اور C کی اپ گریڈیشن، جامع پیکیج کا اجرا، اور تربیتی پروگرام کو لازمی قرار دینا شامل ہے، تاکہ حجاج کرام کو بہتر اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔
Hajj and Umrah Information Hub