Yad-e-HaramTravels

Yad-e-HaramTravels Umrah is a very religious act and everyone wants to perform their Umrah by focusing on the religious acts rather than having the tension of their trip.

Yad-E-Haram knows the religious importance of Umrah and has designed the trips accordingly. We are the most trusted companies nationally as well as internationally. We assure you that while doing your Umrah, you will not be worried about your travel plans and other such things if you will take our Umrah services. We have the record of 100% customer satisfaction; this is because of the commitment a

nd dedication of our hard working team. We make it assure that all the travel requirements are fulfilled by the travelers so that they do not have any problem while doing Umrah. Yad E Haram Travels makes your Umrah easy by providing sophisticated services to you

23/03/2023
08/10/2022

✨وہ جسﷺ کے لیے محفل کونین سجی ہے👑
✨فردوس بریں جسﷺ کے وسیلے سے بنی ہے💚
✨وہ ہاشمیﷺ مکی مدنی العربیﷺ ہے🌾

🌾👑وہ میرا نبیﷺ️ میرا نبیﷺ️ میرا نبیﷺ️ ہے👑🌾

🤲🌾💚تمام عاشقانِ رَسُول ﷺ کو جشن عید میلادُالنبی ﷺ مبارک ہو 🤲🌾💚 🖤

27/02/2022

سرے لا مکاں سے طلب ہوئی سوئے منتہیٰ وہ چلے نبی
کوئی حد ہے ان کے عروج کی بلغ العلىٰ بكمالهِ
رُخ مصطفیٰ کی ہے روشی کہ تجیلوں کی ہما ہمی
کہ ہر ایک چیز چمک اٹھی کشف الدجیٰ بجمالہِ
وہ سراپا رحمت کبریا کہ ہر اِک پہ جس کا کرم ہوا
یہ قرآن پاک ہے برملا حسنت جمیع خصالہِ
یہ کمال حق محمدی کہ ہر اِک پہ چشم کرم رہی
سر حشر نعرہ امتی صلوا علیہ وآلہ ❤

شب معراج جہاں ہلکی سی جھلک ہے رب کائنات کے لامحدود اختیارات کی جس کے ایک کن کی صدا نے دنیا تخلیق کر دی ساتھ ہی گواہی ہے تخلیق وجہ کائنات، رحمت اللعلمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عظمت و رفعت کی جس کی گواہی ہر امتی دن میں پانچ بار نماز ادا کرکے دیتا ہے۔۔۔
معراج ملی بشر کو، انسانیت کو کہ رب کائنات نے آقا کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اپنی بے تحاشا"الفت" دنیا کو دیکھا کر" منافقین" اور "مخالفین" کی زبانوں کو لگام ڈالی۔

چودہ سو سال گزر جانے کے بعد اج جب ہر سو سائنس کی ترقی کا شور غالب ہے۔ سائنس بھی انگلیاں دانتوں میں دبائے منہ چھپائے کھڑی ہے کہ محبوب کائنات صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے قدم مبارک کے نشان تو موجود ہیں لیکن ایک" حد " سے آگے بڑھنے کی جرات کوئی نہیں کرسکتا۔۔۔

اب سائنس کیا جانے رب کائنات نے اپنے
محبوب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے قدموں کے نشان تو بطور نشانی چھوڑ دئیے ہیں لیکن جن دروازوں سے
احمد مجتبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا گزر ہوا ان کو مقفل کر دیا گیا۔۔۔

27 رجب کی شب ہے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے کفار کے ظلم و ستم سے دل برداشتہ اپنی چچا زاد بہن ام ہانی کے گھر آرام فرما رہیں ہیں کہ آسمانوں کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور حضرت جبریل امین" براق" اور فرشتوں کی فوج کے ساتھ آقا دو جہاں صلی علیہ والہ وسلم کی خدمت اقدس میں ، اللہ سبحان و تعالی سے روبرو ملاقات کا مژدہ جاں لئے حاضر ھوتے ہیں ۔آسمان سے انوار کی بارش برس رھی ہیں عرش والے بھی خوش ہیں اج ان کا بھی مقدر سنور رھا ہیں خوشی و سرشاری کے اس موقع پر مولائے کائنات صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے کے چہرہ مبارک پر بے چینی و اضطراب، حضرت جبریل امین کو بھی مخموم کر گیا وجہ جانی تو آقا کریمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا" میری امت " ۔

آہ !کیسی محبت تھی امت سے کہ وقت معراج بھی فکر ھے تو صرف امت کی بخشیش کی ایسی محبت کو تشبیہ تو اج ماں کی اولاد سے محبت کو بھی نہیں دی جاسکتی۔ فرقوں میں بٹے امتی ،مولائے کائنات صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اپنی" امت" سے محبت کے اس "ایک لمحہ" کا قرض بھی ادا نہیں کرسکتے۔

رب کائنات کی حکم سے حضرت جبریل امین نے تسلی دی کہ رحمت اللعلمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی امت پر آسانیاں کی جائے گی۔ امام الانبیاء صلی علیہ والہ وسلم "براق" پر اپنے جسم مقدس و معطر کے ساتھ سوار مسجد اقصی کی جانب روانہ ہیں۔جس زمانے میں لوگوں کے پاس سفر کیلئےاونٹ اور گھوڑے ھونا بھی اعزاز سمجھا جاتا تھا امام الانبیاء صلی اللہ علیہ والہ وسلم "براق " کی پشت کو عزت بخش کر ھوا میں سوار سالوں کا سفر لمحوں میں مکمل کرتیں بیت المقدس میں موجود ہیں سبحان اللہ

سُبْحٰنَ الَّذِیْ اَسْرٰی بِعَبْدِهِ لَيْلاً مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اِلَی الْمَسْجِدِ الْاَقْصَا الَّذِیْ بٰـرَکْنَا حَوْلَهُ لِنُرِيَهُ مِنْ اٰيٰـتِنَا.
’’وہ ذات (ہر نقص اور کمزوری سے) پاک ہے جو رات کے تھوڑے سے حصہ میں اپنے (محبوب اور مقرّب) بندے کو مسجدِ حرام سے (اس) مسجدِ اقصیٰ تک لے گئی جس کے گرد و نواح کو ہم نے بابرکت بنا دیا ہے تاکہ ہم اس (بندہِ کامل) کو اپنی نشانیاں دکھائیں‘‘۔
(بنی اسرائيل،17: 1)

ایمان والوں کے ایمان کے لئے یقین کرنا ضروری کہ اللہ سبحان و تعالی نے ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر بھجے جن میں سے کچھ کے نام اور معجزے دنیا والوں کو بتائے پر کیا شان ہیں امام الانبیاء صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی، ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء صف در صف کھڑے محسن انسانیت صلی علیہ والہ وسلم کو خوش آمدید کر رہیں ہیں ملاقات کی جا رھی ہیں کہ امامت کیلئے امام الانبیاءتشریف لیں آئیں ہیں

نماز اقصی میں تھا یہی سر، عیاں ھوں معنی اول و آخر

کہ دست بستہ رہیں، پیچھے حاضر،جو سلطنت اگے کر گئے تھے

آب سفر سات آسمانوں کی جانب،دوزخ اور جنت کا دیدار کروایا جا رھا ہیں سدرہ المنتھی پر فرشتوں کا جھرمٹ دیدار رخ مصطفی صلی علیہ والہ وسلم کےلئے بے قراری سے سراپا انتظار ہیں۔آنکھوں اور قلب کی پیاس بجھائی جا رھی ہیں اب اس مقام پر حضرت جبریل امین رک گیں کہ میری "حد" مقرر ھے۔ایک بال برابر بھی آگے بڑھا تو اللہ سبحان و تعالی کے انوار و تجلیات میرے "پروں" کو جلا کر راکھ کر دے گے۔

اے امت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم ! حبیب خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عظمت و رفعت کا انداذہ لگائیں جہاں شہباز سدر ہ کی بازو تھک جائیں ،روح الآمین کی حد ختم ھوجائے وہاں سے میرے ،آپ کے ، رب کائنات کے، دونوں جہانوں کے حبیب ، خاتم النبین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی "پرواز " شروع ہوتی ہے ۔

قرآن مجید میں ارشاد ہوتا ہے
وَالنَّجْمِ اِذَاھَوٰی*مَاضَلَّ صَاحِبُکُمْ وَمَاغَوٰی* وَمَایَنْطِقُ عَنِ الْھَوٰی* اِنْ ھُوَاِلَّاوَحْیٌ یُّوْحیٰ* عَلَّمَہُ شَدِیْدُالْقُوٰی*ذُوْمِرَّۃٍفَاسْتَوٰی* وَھُوَبِالْاُفُقِ الْاَعلْیٰ* ثُمَّ دَنَافَتَدَلّیٰ* فَکَانَ قَابَ قَوْسِیْنِ اَوْ اَدْنیٰ*فَاَوْحیٰ اِلیٰ عَبْدِہِ مَااَوْحیٰ*مَاکَذَبَ الْفُؤَادُمَارَاٰی*اَفَتُمَارُوْنَہُ عَلیٰ مَایَرٰی*وَلَقَدْرَاٰہُ نَزْلَةًاُخْرٰی*عِنْدَسِدْرَۃِالْمُنْتَہیٰ* عِنْدَھَا جَنَّةُ الْمَأْوٰی*اِذْیَغْشَی السِّدْرَۃَ مَایَغْشٰی* مَازَاغَ الْبَصَرُوَمَا طَغٰی* لَقَدْرَاٰی مِنْ اٰیَاتِ رَبِّہِ الْکُبْرٰی﴿۱۸﴾[5]

’’شاہد ہے ستارہ جبکہ غروب ہو، تمہارا رفیق نہ گمراہ ہوا اور نہ بھٹکا، اور نہ ہی بولتااپنے نفس کی خواہش سے، یہ نہیں ہے مگر حکم جو اس کو بھیجاگیا ہے، اس کو بتلایاہے سخت قوتوں والے زورآور (فرشتہ) نے (کہ یہ خدا کی وحی ہے) جوسیدھا بیٹھا اور تھا وہ آسمان کے اونچے کنارے پر، پھر وہ قریب ہوا، پس جھک گیا، پھر رہ گیا (دونوں کےدرمیان) دوکمان بلکہ اس سے بھی نزدیک کا فرق، پس خدانے اپنے بندے (محمدﷺ) پر وحی نازل فرمائی جو بھی وحی بھیجی، اس (بندے) نے جو دیکھا (اس کے) دل نے جھوٹ نہیں کہا، تو کیا تم اس سے اس پر جھگڑتے ہو جو اس نے خود دیکھا ہے، اور اس کو اس نے دیکھاہے اُترتے ہوئے ایک بار اور بھی سدرۃ المنتہٰی کے پاس، اس کے پاس ہے بہشت آرام سے رہنے کی، جب چھارہاتھا اُس بیری پر جو کچھ چھارہاتھا، بہکی نہیں نگاہ اور نہ حد سے بڑھی، بےشک دیکھے آپ نے اپنے رب کے بڑے نمونے۔‘‘

فرقوں میں بٹے مسلمانوں اج اپنا فرقہ بھول کر اپنے اندر موجود حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کو جگائیں کہ میرے آقا کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا تو "برحق" ھے۔ آج رب کائنات اور وجہ تخلیق کائنات صلی علیہ والہ وسلم سے "وفاداری" اور "محبت "کی معراج حاصل کرنے کوشیش کیجئے۔ اج بس اپنے مسلمان ھونے پر فخر اور امت محمد صلی علیہ والہ وسلم میں شامل ھونے پر اپنے رب کے حضور شکرگزار ھو جائیں

اے رب کائنات ! چلا ہمیں ھدایت کہ راستے پر ان لوگوں کہ راستے پر جن پر اپ نے اپنا انعام و اکرام فرمایا ۔ ہمیں اپنے اور رحمت اللعلمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے محبوب بندوں میں شامل فرما اور دین محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو استقامت عطا فرما ۔آپ پر اور آپ کے گھر والوں پر ، مجھ پر اور میرے گھر والوں پر اپنا خصوصی کرم فرما آمین ثمہ آمین یا رب اللعلمین ۔

فرش والے تیری، شوکت کا علو کیا جانیںخسروا عرش پہ اڑتا ہے، پھریرا تیرا​۔ﷺ پیارے آقا محمّد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَ...
18/10/2020

فرش والے تیری، شوکت کا علو کیا جانیں
خسروا عرش پہ اڑتا ہے، پھریرا تیرا​۔ﷺ
پیارے آقا محمّد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم ❤

*آج کرنے کا کام* اپنے گھر کی جاۓ نمازوں پر اس طرح سے یاد دہانی کے لیۓ لکھکر لگا دیں تاکہ کل 9 ذی الحجہ کی فجر سے لے کر 1...
30/07/2020

*آج کرنے کا کام*
اپنے گھر کی جاۓ نمازوں پر اس طرح سے یاد دہانی کے لیۓ لکھکر لگا دیں تاکہ کل 9 ذی الحجہ کی فجر سے لے کر 13 ذی الحجہ کی عصر تک روزانہ تکبیرات پڑھنے میں ناغہ نا ہو۔
جزاکم اللہ خیرا۔

Address

Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 22:00
Tuesday 09:00 - 22:00
Wednesday 09:00 - 22:00
Thursday 09:00 - 22:00
Friday 09:00 - 22:00
Saturday 09:00 - 22:00
Sunday 09:00 - 22:00

Telephone

03008056928

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yad-e-HaramTravels posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Yad-e-HaramTravels:

Shortcuts

Share

Category