Mountains on road

Mountains on road Our services will be positioned very carefully: they will be of extremely high quality, comfortable, informative and tailored to the clients.

04/04/2026
26/05/2025

صوبائی حکومت کا سیاحت کے فروغ کیلئے بڑا اقدام

سیاحت کیلئے اہمیت کے حامل سڑکوں کی منظوری دے دی گئی ۔ سڑکیں عالمی بنک کے تعاون سے کائٹ پروجیکٹ کے ذریعےتعمیر کی جائینگی۔
▪منصوبے میں 24 کلومیٹر ٹھنڈیانی سڑک کی توسیع شامل۔35 کلومیٹر وادی سپات کوہستان کی تعمیرمنصوبے کا حصہ۔ 45 کلومیٹرشیشیکوہ تا مداکلاشٹ چترال روڈ منصوبے میں شامل۔
▪23 کلومیٹر مانکیال تا بڈہ سیرئے روڈ بھی منصوبوں کا حصہ۔ 48 کلو میٹر کالام-کمراٹ روڈ شامل ۔
▪پاتراک تا تھل تا توری اوبہ 52 کلو میٹر روڈ بھی منصوبہ میں شامل ۔ تھل-جاز بانڈہ 14 کلو میٹر روڈ بھی منصوبے کا حصہ۔

▪صوبائی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں سیاحت کے فروع کے لئے کوشاں ہے ۔ ایک مربوط حکمت عملی کے تحت نتیجہ خیز اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ سیاحت کے فروغ سے مقامی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کیا جاسکے گا۔ وزیر اعلی
▪سڑکوں کی تعمیر سے سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کی آسان رسائی ممکن ہوسکے گی۔ ان علاقوں میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ وزیر اعلی محمود خان

20/03/2025

آج صبح فارورڈ کہوٹہ سے راولپنڈی جانے والی ایک کوسٹر کو محمود گلی کے مقام پر ایسا المناک حادثہ پیش آیا کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ شدید سردی کے باعث سڑک پر برف جمی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے گاڑی کی پچھلی پہیے بار بار سلپ ہو رہے تھے۔ صورتحال کا اندازہ لگانے کے لیے ڈرائیور اور چند مسافر گاڑی سے نیچے اترے، شاید وہ راستہ محفوظ بنانے کے لیے کوئی تدبیر سوچ رہے تھے، مگر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

بدقسمتی سے، پھسلن والی ڈھلوان پر گاڑی کھڑہی کرتے ہوئے ڈرائیور کی جانب سے احتیاطی تدابیر نہ اپنانے کی وجہ سے کوسٹر ڈھلوان میں دھیرے دھیرے پیچھے کی طرف کھسکنے لگی اوردیکھتے ہی دیکھتے گاڑی گہری کھائی میں جا گری، اور چند لمحوں میں سب کچھ تباہی کے مناظر میں تبدیل ہو گیا۔ قہقہے، امیدیں، خواب اور دعائیں سب ایک ہی جھٹکے میں خاموش ہو گئیں۔

حادثے میں کم از کم 5 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ یہ حادثہ اس بات کی ایک اور یاددہانی ہے کہ پہاڑی راستوں پر سفر کرتے وقت معمولی سی لاپرواہی بھی کتنی بھیانک صورت اختیار کر سکتی ہے۔

یہ فقط ایک حادثہ نہیں، بلکہ کئی گھروں کے چراغ بجھ جانے کی دردناک کہانی ہے۔ وہ مائیں جو اپنے بچوں کی راہ تک رہی تھیں، وہ باپ جو اپنے جگر گوشوں کے منتظر تھے، وہ بہنیں جن کے بھائیوں نے واپسی کی امید دلائی تھی—سب کی امیدیں ایک ہی لمحے میں حسرت میں بدل گئیں۔

اللہ پاک مرحومین کی مغفرت فرمائے، زخمیوں کو جلد شفا دے، اور ہم سب کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور دوسروں کو محفوظ سفر کی ترغیب دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

16/01/2025

Naltar valley ❤️

Address

398/A Gulbahar Block, Sector C, Bahria Town
Lahore
53720

Opening Hours

Monday 13:00 - 21:00
Tuesday 13:00 - 21:00
Wednesday 13:00 - 21:00
Thursday 13:00 - 21:00
Friday 13:00 - 21:00
Saturday 13:00 - 21:00
Sunday 13:00 - 21:00

Telephone

+923134343444

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mountains on road posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mountains on road:

Share