03/08/2026
سرفرنگا کولڈ ڈیزرٹ
شگر اور سکردو کا سرد صحرا (Cold Desert) دنیا کے بلند ترین صحراؤں میں سے ایک ہے، جسے مقامی زبان میں "بیانہ نقپو" بھی کہا جاتا ہے۔ یہ خوبصورت مقام ریت کے وسیع ٹیلوں، سرد موسم اور اردگرد برف پوش پہاڑوں کے خوبصورت لینڈ سکیپ کی وجہ سے مشہور ہے
سرفرنگا کی اونچائی سطح سمندر سے تقریباً 2,226 سے 2,300 میٹر (7,300 سے 7,500 فٹ) ہے۔
یہ سکردو اور وادی شگر کے راستے پر دریائے سندھ اور دریائے شگر کے کنارے پھیلا ہوا یہاں گرمیوں میں بھی موسم خوشگوار اور راتیں سرد ہوتی ہیں، جبکہ سردیوں میں یہ مکمل طور پر برف سے ڈھک جاتا ہے۔
اس میں لوگوں کی دلچسپی کے لئے مختلف ایکٹیویٹیز
ہارس رائیڈ، جیپ رائیڈ ، گلائیڈر رائیڈ، پیراشوٹ رائیڈ ، ATV رائیڈ
کروائی جاتی ہیں۔
شام کو اس صحرا کا منظر انتہائی دلفریب ہوتا ہے۔
فریڈم ٹورز اینڈ ٹریکس کے ساتھ اپنے ٹور کے لمحات کو یادگار بنائیں