06/07/2020
محترم جناب
السلام علیکم ورحمتہ اللہ
جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے عرصہ تین مہینے سے جاری لاک ڈاون سے تمام کاروباری طبقہ بری طرح متاثر ہوچکا ہے ۔۔ ایسی صورتحال میں حکومت نے کنسٹرکشن سمیت کافی شعبوں کو ریلیف دیا ہے اور لاک ڈاون کے حالات میں بھی کچھ احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروبار کر نے کی چھوٹ دے رکھی ہیں ۔۔ جس سے یقیناً ان شعبوں سے وابستہ کاروباری افراد کو کافی سہارا ملا ۔۔ پاکستان میں سیاحت کا شعبہ چند سالوں سے بہتری کی طرف جا رہا تھا ۔۔ اور بڑی تعداد میں انویسٹمنٹ ہورہی تھی ۔۔ اس شعبے سے اس وقت لاکھوں افراد وابستہ ہیں ۔۔ لاک ڈاؤن اور سفری پابندیوں کی وجہ سے سیاحت کے شعبے کو ناقابل تلافی نقصان اٹھا نا پڑا ہے ۔۔ سیاحت کی انڈسٹری سے وابستہ لاکھوں افراد جن میں ڈرائیورز ، پورٹرز، گایڈز سے لیکر ٹور آپریٹرز، ٹرانسپورٹرز اور ہوٹل مالکان تک سارے افراد اس وقت شدید مشکلا ت سے دوچار ہیں اور فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں ۔۔
دو جون کو وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب نے سیاحت سے وابستہ افراد کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں سیاحت کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کا اعلان کیا تھا ۔۔ جس کا سیاحت سے وابستہ تمام افراد نے خیر مقدم کیا ہے ۔۔ لیکن پچھلے ایک مہینے سے ایس او پیز تیار ہونے کے باوجود سیاحت کو نہ کھولا جاسکا ۔۔ جس کی وجہ سے ٹوارزم انڈسٹری سے وابستہ تمام کاروباری حضرات بری طرح مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں۔ چونکہ ملک میں سیاحت سے وابستہ کاروبار کا دارومدار گرمیوں کے تین مہینے پر محیط سیزن پر منحصر ہوتا ہے ۔ چونکہ اس وقت جولائی کا مہینہ ہے اور سیزن تقریبا ایک مہینہ رہ گیا ہے ۔ اور اب تک حکومت کی طرف سے سیاحت کو کھولنے کے حوالے سے کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہ آسکا ۔۔
سیاحت کے شعبے سے وابستہ تمام کاروباری حضرات اس وقت احتجاج پر مجبور ہو چکے ہیں ۔۔
اس حوالے سے کل بروز منگل شام چھ بجے، ماڈل ٹاؤن لاہور میں ٹور آپریٹرز، ہوٹل مالکان اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن سے وابستہ نمائندوں کی ایک ہنگامی میٹنگ اور احتجاج کال کی گیی ہے ۔۔ جس میں سیاحت پر حکومتی پابندیوں کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا ۔۔
اس اجلاس اور احتجاجی واک میں سیاحت سے وابستہ تمام افراد کو مدعو کیا گیا ہے ۔۔ آپ سے بھی اس میٹنگ اور احتجاج میں شرکت کی استدعا ہے ۔۔
جزاکہ اللہ خیر
منجانب ۔۔
آل پاکستان ٹور آپریٹرز
آل پاکستان ٹرانسپورٹرز
آل پاکستان ہوٹلز ایسوسی ایشن
آل پاکستان جیپ ایسوسی ایشن