Grand Star Travels & Tours PVT LTD

Grand Star Travels & Tours PVT LTD Provide cheapest airline ticket with best travel services , Provide domestic tourism services🇵🇰🇵🇰

15/08/2025

Congratulations

جشن آزادی مبارک ہو  #پاکستان
14/08/2025

جشن آزادی مبارک ہو
#پاکستان

30/07/2025

حج پالیسی 2026

30/07/2025

سال
2026
حج پالیسی آگئ

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی اعلان کردہ حج پالیسی 2026 کی نمایاں خصوصیات۔۔۔ بتاریخ 30 جولائی، 2025بفضل تعالی...
30/07/2025

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی اعلان کردہ حج پالیسی 2026 کی نمایاں خصوصیات۔۔۔ بتاریخ 30 جولائی، 2025
بفضل تعالیٰ حج پالیسی 2026 آج وفاقی کابینہ نے منظور کر لی ہے۔ اس کے چیدہ چیدہ نکات درج ذیل ہیں۔
1. حج درخواستیں 4 اگست سے موصول کی جائیں گی۔
2. پاکستان کے لیے حج 2026 کا کوٹہ فی الحال 179,210 مختص کیا گیا ہے ۔تاہم سعودی عرب کی جانب سے حتمی اعلان ہونا باقی ہے۔ سرکاری سکیم کے لئے 1 لاکھ 19 ہزار 210 نشستیں جبکہ پرائیویٹ حج اسکیم کے لیے 60 ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں۔
3. سرکاری حج اسکیم کے لیے 38-42 دن کا روایتی طویل پیکیج اور 20-25 دن کا مختصر پیکیج فراہم کیا جائے گا۔
4. تمام درخواست گذاروں کی قربانی (اداہی پروگرام کے تحت) سعودی عرب کے نظام کے مطابق لازمی ہوگی۔
5. درخواست گذار کا مسلمان اور پاکستانی پاسپورٹ کا حامل ہونا لازمی ہے جس کی مدت 26 نومبر، 2026 تک کارآمد ہو۔
6. بارہ سال سے کم عمر بچوں کو اس سال حج کی اجازت نہیں ہوگی۔
7. وہ افراد جو سرکاری حج اسکیم کے تحت حج ادا کرنا چاہتے ہیں، انہیں حج واجبات دو اقساط میں جمع کرانا ہوں گے۔
8. سرکاری حج اسکیم کا تخمینہ پیکیج ساڑھے گیارہ لاکھ سے ساڑھے بارہ لاکھ روپے کے درمیان ہوگا؛ جو کہ سروس فراہم کنندگان کے ساتھ معاہدوں کی حتمی منظوری سے مشروط ہے۔
9. سرکاری حج سکیم کے لانگ پیکیج کے لیے پہلی قسط 5 لاکھ روپے جبکہ شارٹ پیکیج کے لیے ساڑھے پانچ لاکھ روپے جمع کروانا لازم ہیں ۔
10. حج اخراجات کی پہلی قسط 4اگست سے کسی بھی نامزد بینک کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہے۔
11. سعودی عرب کی ٹائم لائنز کے پیش نظر عازمینِ حج کا انتخاب ’’پہلے آئیے پہلے پائیے‘‘ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
12. بیرونِ ملک مقیم عازمینِ حج سرکاری حج اسکیم کے تحت دیے گئے نامزد بینک اکاؤنٹس میں اپنی حج رقم بھجوا سکتے ہیں ۔
13. سعودی عرب سے منظور شدہ ویکسین لگوانا لازمی ہو گا ۔
14. ’’روٹ ٹو مکہ‘‘ سہولت اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر جاری رہے گی۔
15. ڈیپنڈنٹ حج کمپنیوں (DHCs) کو بیرونِ ملک عازمینِ حج کی بکنگ کی اجازت ہو گی، بشرطیکہ وہ اپنی حج کی رقم بینکنگ چینلز کے ذریعے متعلقہ DHC کو بیرونِ ملک سے فارن ایکسچینج میں منتقل کریں، جس کے ساتھ وہ حج کرنا چاہتے ہیں۔ عازمینِ حج کا ڈیٹا اور مالیاتی لین دین وزارت کے پورٹل پر قابلِ مشاہدہ ہوگا۔
16. ہر منظم / ڈی ایچ سی کے لیے کم از کم کوٹہ سعودی ہدایات کے مطابق ہوگا۔
17. موت، شدید بیماری یا کسی اور ناگزیر وجہ کی صورت میں متبادل کیسز کو کمیٹی کے ذریعے جانچا جائے گا۔
18. مشاعر بکنگ کے لئے پیکیج کے 25 فیصد پیشگی ادائیگی کے بعد DHCs کو بکنگ کی اجازت ہو گی۔
19. امسال پرائیویٹ سیکٹر کی مالیاتی شفافیت کو برقرار رکھنے اور سعودی عرب میں بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے فنانشل سیف گارڈز متعارف کروائے گئے ہیں ۔
20. DHCs کو وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے آئی ٹی پورٹل سے متعلق ہدایات کی پابندی کرنی ہو گی تاکہ شفافیت اور سہولت یقینی بنائی جا سکے۔
21. تیسرے فریق کے ذریعے سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائےگا۔
22. پنجاب آئی ٹی بورڈ (PITB) ڈیجیٹائزیشن کے آپریشنل کنٹرول کو جاری رکھے گا، جبکہ MoIT&T اپنے ادارے NITB کے ذریعے نگرانی کرے گا تاکہ عازمین کے ڈیٹا اور ادائیگیوں کی رئیل ٹائم نگرانی، دوہری بکنگ اور نشستوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔
23. وزارت مذہبی امور کی مانیٹرنگ ٹیم حج آپریشنز کی مجموعی کارکردگی کی نگرانی کرے گی تاکہ خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔
24. ڈی ایچ سیز وزارت کے ساتھ سروس پرووائیڈر ایگریمنٹ (SPA) پر دستخط کریں گے اور ان کی نگرانی وزارت کے تربیت یافتہ عملے کے ذریعے کی جائے گی تاکہ حجاج کرام کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
25. حجاج کرام کی فلاحی خدمات کے لیے عملہ تعینات کیا جائے گا۔
26. حج سے متعلق مکمل تربیت دی جائے گی جس میں لاجسٹکس، حج کے طریقہ کار، لباس اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کی مشق شامل ہوگی۔
27. "حجاج محافظ اسکیم" جاری رکھی جائے گی جس کے تحت حجاج کو ان کے نقصانات پر معاوضہ دیا جائے گا۔
28. الیکٹرانک مانیٹرنگ سسٹم بشمول حج ہیلپ لائن اور پاک حج ایپ معلومات کی ترسیل، شکایات کے اندراج اور حج کی مانیٹرنگ کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔
29. ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔
30. مالیاتی نگرانی کا مؤثر نظام لاگو کیا جائے گا۔
31. حج ناظم اسکیم جاری رکھی جائے گی۔
32. شکایات کے ازالے کے لیے مکمل اور شفاف نظام موجود ہوگا جو شکایات کو بروقت اور منصفانہ طریقے سے نمٹائے گا۔
33. حج پالیسی پر عمل درآمد کے لیے مناسب ہدایات جاری کی جائیں گی۔
****

01/07/2025

حج 2026 کا ارادہ رکھنے والے 9 جولائی تک بذریعہ بینک یا وزارت کی ویب سائٹ پر آن لائن پورٹل سے رجسٹریشن کروائیں

عید مبارک
07/06/2025

عید مبارک

حج مبارک
05/06/2025

حج مبارک

07/05/2025

تمام فلائٹس منسوخ کردی گئی ہیں۔
پاکستان کا ائیر اسپیس اگلے 48 گھنٹوں کے لئے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا.
مسافروں تک یہ اطلاع ضرور پہنچائیں

بابوسر ٹاپ بابوسر ٹاپ شمالی پاکستان میں واقع ایک مشہور پہاڑی درہ ہے جو وادی کاغان کو گلگت بلتستان سے جوڑتا ہے۔ یہ سطح سم...
20/04/2025

بابوسر ٹاپ
بابوسر ٹاپ شمالی پاکستان میں واقع ایک مشہور پہاڑی درہ ہے جو وادی کاغان کو گلگت بلتستان سے جوڑتا ہے۔ یہ سطح سمندر سے تقریباً 4,173 میٹر (13,691 فٹ) بلند ہے اور اپنی قدرتی خوبصورتی، برف پوش پہاڑوں اور سرسبز مناظر کی وجہ سے سیاحوں میں بے حد مقبول ہے

گرینڈ سٹارٹریول اینڈ ٹورز کی جانب سے اہل اسلام کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحی مبارک
17/06/2024

گرینڈ سٹارٹریول اینڈ ٹورز کی جانب سے اہل اسلام کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحی مبارک

Address

Lahore
54660

Telephone

+923335436446

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Grand Star Travels & Tours PVT LTD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Grand Star Travels & Tours PVT LTD:

Share

Category