02/09/2019
*دوسری دفعہ عمرہ کرنیوالوں پر نئے سیزن میں بھی 2000 سعودی ریال کی لازمی شرط برقرار*
Sep 02, 2019
*لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)* دوسری دفعہ عمرہ کرنے والوں پر نئے عمرہ سیزن میں بھی دو ہزار (2000) سعودی ریال کی لازمی شرط بر قرار،نئی عمرہ پالیسی کے فوری نفاذ کی وجہ سے عمرہ اپروول تاخیر کا شکار،
یکم محرم سے عمرہ زائرین کی سعودی عرب آمد کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا،
سعودی وزارت الحج نے نئی عمرہ پالیسی کے مطابق سعودی کمپنیوں کو کاغذات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی،وزارت نے سمبا بینک کی خدمات واپس کر کے آن لائن ادائیگیوں کے لیے 4نئے سعودی بنک متعارف کرا دئیے،پیکیج کے بغیر عمرہ ویزہ دینے پر پابندی لگا دی گئی ہے،انفرادی عمرہ ادا کرنے والوں کی مشکلات میں اضافہ،انفرادی عمرہ کرنے والوں کو جدہ،مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ جانے کے لیے پوری کار کا کرایہ ادا کرنا پڑے گا، گروپ کی صورت میں جانے والوں کے لیے بھی کم ازکم 40افراد کی شرط لگا دی گئی،کم افراد ہونے کی صورت میں نقابہ ٹکٹوں کے پیسے وصول کرے گا،نئی عمرہ پالیسی میں 150ریال اضافی سہولیات کے ساتھ اداکرنا بھی لازمی قرار دے دئیے گئے ہیں،اضافی سہولیات میں ویل چیئر،بچے کے لیے پرام اور معاون کی فیس مخصوص کی گئی ہے،نئی عمرہ پالیسی میں کلائنٹ کو 5فیصد (VAT) ٹیکس ادا کرنا ہو گا،عمرہ کمپنیاں اگر آن لائن ادائیگیوں کی ذمہ داری لیں گی تو ان کو ضمانت کے طور پر بھاری رقوم ریال میں سعودی کمپنیوں کو جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے،15ستمبر کے بعد عمرہ اپروول شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔